Showing posts with label wajibat. Show all posts
Showing posts with label wajibat. Show all posts

Thursday, 30 March 2017

روزہ کی تعریف اقسام مستحبات روزے میں مکروہ اعمال مفسدات روزے کی قضا کی واجب صورتیں روزہ توڑنے کا کفارہ Rozah, Ramadan, wajibat, Sunnat, mufsdat, Makrohat, Mustahabbat,


(روزہ کی تعریف)

    صبح صادق سے غروب آفتاب تک نیت کے سا تھ کھا نے پینے اور نفسا نی خوا ہش پو ری کر نے کو چھوڑ دینے کا نام روزہ ہے ۔ روزے کو صوم اور صیام اور روزہ کھو لنے کو افطار کہتے ہیں ۔


    روزہ کی اقسام

    روزے کی آٹھ قسمیں ہیں ۔ 

(١) فر ض معین
 (٢) فرض غیر معین
 (٣) واجب معین 
(٤) واجب غیر معین
 (٥) سنت 
(٦) نفل 
(٧) مکروہ
 (٨) حرام ۔

سال بھر میں ایک مہینہ یعنی رمضان شر یف کے روزے فر ض معین ہیں ۔ 
اگر کسی عذر کی وجہ سے یا بلا عذر رمضان شر یف کے روزے چھو ٹ جا ئیں تو ان کی قضا کے روزے فرض غیر معین ہیں ۔
 نذر معین یعنی کسی خاص دن یا خاص تا ریخوں کے روزے رکھنے کی منت ما ننے سے اس دن یا ان تا ریخوں کے رو زے واجب ہو جا تے ہیں ۔
 جیسے کسی نے منت ما نی کہ اگر میں امتحان میں پاس ہو گیا تو اللہ کے وا سطے رجب کی پہلی تا ریخ کا روزہ رکھوں گا ۔ کفا روں کے روزے اور نذر غیر معین کے روزے واجب غیر معین ہیں ۔
 مثلا کسی نے منت ما نی کہ اگر میں اول نمبر پاس ہوا تو اللہ کے واسطے تین روزے رکھوں گا ۔ روزوں میں سنت مؤ کدہ کو ئی روزہ نہیں ۔ 
لیکن جن دنوں کے روزے حضور رسول کر یم? سے رکھنے یا ان کی تر غیب دینی ثابت ہے ، انھیں سنت کہتے ہیں ۔ جیسے عا شورے کے دو روزے یعنی محرم کی نو یں اور دسویں تا ریخ کے روزے (عا شورا محرم کی دسو یں تا ر یخ کا نام ہے) اور عر فہ یعنی ذی الحجہ کی نویں تا ریخ کا روزہ اور ایام بیض یعنی ہر مہینے کی تیر ھو یں چو د ھو یں پندر ھو یں تا ر یخوں کے روزے ۔
 فرض اور واجب اور سنت روزوں کے بعد تمام روزے مستحب ہیں ۔ لیکن بعض روزے ایسے ہیں کہ ان میں ثواب زیادہ ہے ۔ جیسے شوال میں چھ روزے ۔ 
ماہ شعبان کی پند رھو یں تا ریخ کا روزہ ۔ جمعہ کے دن کا روزہ ۔
 پیر کے دن کا روزہ ۔
 جمعرات کے دن کا روزہ ۔ 
صرف سنیچر کے دن کا روزہ ۔
 صرف عا شورے یعنی دسو یں تا ر یخ کا روزہ ۔
 نو روز کے دن کا روزہ ۔
 عورت کو بغیر ا جا زت خا و ند کے نفلی روزہ رکھنا ۔ سال بھر میں پا نچ روزے حرام ہیں ۔ 
عید الفطر اور عید ا لا ضحے کے دو روزے اور ایام تشر یق کے تین روزے ۔
 ایام تشر یق ذی ا لحجہ کی گیا ر ھو یں بار ھو یں تیر ھو یں تا ر یخوں کا نام ہے ۔


    رمضان کے روزے

    رمضان کے روزے ہر مسلمان عا قل ، با لغ مرد و عورت پر فرض ہیں ۔

 ان کی فر ضیت کا انکار کر نے والا کا فر اور بلا عذر چھو ڑنے والا سخت گنہگار اور فا سق ہے اگر چہ نا با لغ پر نماز روزہ فر ض نہیں ، لیکن عا دت ڈا لنے کے لیے بلو غ سے پہلے ہی روزہ رکھوا نے اور نماز پڑ ھوانے کا حکم ہے ۔ حد یث شر یف میں آیا ہے کہ جب بچہ سات بر س کا ہو جا ئے تو نماز کا حکم کرو اور جب دس برس کا ہو جا ئے تو اسے نماز کے لیے (اگر ضرورت ہو تو ) مار نا بھی چا ہیے ۔ اسی طر ح جب روزہ رکھنے کی طا قت ہو جا ئے تو جتنے روزے رکھ سکتا ہو ، اتنے روزے اس سے رکھوا نے چاہئیں ۔


    وہ عذر جن سے روزہ نہ رکھنا جائز ہوجاتا ہے

(١) سفر یعنی مسا فر کو حالت سفر روزہ نہ رکھنا جا ئز ہے ۔ لیکن اگر سفر میں مشقت نہ ہو تو روزہ رکھنا افضل ہے
(٢) مرض یعنی ایسی بیما ری جس میں روزہ رکھنے کی طا قت نہ ہو یا بیما ری کے بڑھ جا نے کا اند یشہ ہو 
(٣) بہت بو ڑھا ہو نا 
(٤) حا ملہ ہو نا ، جبکہ عورت کو حمل کو روزے سے نقصان پہنچنے کا گمان غا لب ہو
(٥) دودھ پلا نا ، جبکہ دودھ پلا نے وا لی کو یا بچے کو روزے سے نقصان پہنچتا ہو (٦) روزے سے اس قدر بھوک یا پیاس کا غلبہ ہو کہ جا ن نکل جا نے کا اند یشہ ہو جا ئے (٧) اور حیض و نفا س کی حا لتو ں میں روزہ رکھنا جا ئز نہیں ۔


    روزہ کے مستحبات

(١) سحری کھانا
(٢) رات سے نیت کرنا
(٣) سحری آخری وقت میں کھانا بشرطیکہ صبح صادق سے پہلے یقینا فارغ ہو جائے 
(٤) افطار میں جلدی کرنا جبکہ آفتاب کے غروب نہ ہونے کا شبہ نہ رہے
(٥) غیبت جھوٹ ، گالی ، گلوچ وغیرہ بری باتوں سے بچنا 
(٦) چھوہارے یا کھجور سے اور یہ نہ ہوں تو پانی سے افطار کرنا ۔


    روزے میں مکروہ اعمال

(١)گوند چبانا یا کوئی اور چیز منھ میں ڈالے رکھنا 
(٢)کوئی چیز چکھنا ہاں جس عورت کا خاوند سخت اور بد مزاج ہو ، اسے زبان کی نوک سے سالن کا نمک چکھ لینا جائز ہے 
(٣) استنجے مین زیادہ پاؤں پھیلا کر بیٹھنا اور کلی یا ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کرنا 
(٤) منھ میں بہت سا تھوک جمع کرکے نگلنا 
(٥) غیبت کرنا ، جھوٹ بولنا ، گالی گلوچ کرنا ، 
(٦) بیقراری اور گھبراہٹ ظاہر کرنا 
(٧) نہانے کی حاجت ہو جائے توغسل کو قصدا صبح صادق کے بعد تک مؤخر کرنا (٨)کوئلہ چبا کر یا منجن سے دانت مانجھنا ۔


    روزے کے مفسدات

    مفسدات ان باتوں کو کہتے ہیں جن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور مفسدات کی دو قسمیں ہیں ۔
 ایک وہ جن سے صرف قضا واجب ہوتی ہے دوسری وہ جن سے قضا اور کفارہ دونوں واجب ہوتے ہیں ۔

    جن سے صرف قضا واجب ہوتی ہے وہ یہ ہیں کسی نے زبردستی روزہ دار کے منہ میں کوئی چیز ڈال دی اور وہ حلق سے اتر گئی ۔ روزہ یاد تھا اور کلی کرتے وقت بلا قصد حلق میں پانی اتر گیا ۔ قے آئی اور قصدا حلق میں لوٹالی ۔

 قصدا منہ بھر کے قے کر ڈالی ۔ کنکری یا پتھر کا ٹکرا یا گٹھلی یا مٹی یا کاغذ کا ٹکرا قصدا نگل لیا ۔ دانتوں میں رہی ہوئی چیز کو زبان سے نکال کر جبکہ وہ چنے کے دانے کے برابر یا اس سے زیادہ ہو اگر منھ سے باہر نکال کر پھر نگل لیا تو چاہے چنے سے کم ہو یا زیادہ روزہ ٹوٹ گیا ۔ کان میں تیل ڈالا ۔ ناس لیا ۔

 دانتوں میں سے نکلے ہوئے خون کو نگل لیا جبکہ خون تھوک پر غالب ہو ۔ بھولے سے کچھ کھا پی لیا اور یہ سمجھ کر کہ روزہ ٹوٹ گیا پھر قصدا کھایا پیا ۔ یہ سمجھ کر کہ ابھی صبح صادق نہیں ہوئی سحری کھا لی پھر معلوم ہوا کہ صبح ہو چکی تھی ۔ رمضان شریف کے سوا اور دونوں میں کوئی روزہ قصدا توڑ ڈالا ۔

ابر یا غبار کی وجہ سے یہ سمجھ کر کہ آفتاب غروب ہو گیا روزہ افطار کر لیا حالا نکہ ابھی دن باقی تھا ان سب سورتوں میں صرف ان روزوں کی قضا رکھنی پڑے گی جن میں ان باتوں میں سے کوئی بات پیش آئی ہے۔


    جن سے قضا اور کفارہ دونوں واجب ہیں وہ یہ ہیں رمضان شریف کے مہنے میں روزہ رکھ کر ۔ ایسی چیز جو غذا یا دوا یا لذت کے طور پر استعمال کی جاتی ہے قصدا کھا پی لی ۔ قصدا صحبت کر لی ۔ فصد کھلوائی یا سرمہ لگایا اور پھر یہ سمجھ کر کہ روزہ ٹوٹ گیا قصداً کھا پی لیا تو ان صورتوں میں قضا اور کفارہ دونوں واجب ہیں ۔



    روزے کی قضا کی واجب صورتیں

    بلا عذر فرض یا واجب معین کے روزے نہیں رکھے ۔ کسی عذر کی وجہ سے کچھ روزے چھوٹ گئے ۔ روزہ رکھ کر کسی وجہ سے توڑ دیا یا ٹوٹ گیا تو ان روزوں کی قضا رکھنا فرض ہے ۔

    روزے رکھنے کی طاقت نہ ہو تو فدیہ دیں

    ہر روزے کے بدلے پونے دو سیر گیہوں یا ساڑھے تین سیر جو یا ان میں کسی کی قیمت یا ان کی قیمت کے برابر کوئی اور غلہ مثلا چاول ، باجرہ ، جوار وغیرہ اور ہر فرض اور واجب نماز کے فدیہ کے بھی یہی مقدار ہے مگر نماز جب تک سر کے اشارے سے بھی پڑھ سکتا ہو اس وقت تک تو اشارے سے نماز ادا کرنا فرض ہے اور جب اشارہ بھی نہ کر سکے اور اسی حال میں انتقال ہو جائے یا چھ نمازوں کا وقت گزر جائے تو اس حالت کی نماز فرض نہیں پس نماز کا فدیہ دینے کی یہی صورت ہے کہ اگر نماز پڑھنے کی طاقت ہونے کے زمانے کی نمازیں قضا ہو گئیں اور بغیر ادا کیے انتقال ہو گیا تو ان نمازوں کا فدیہ دیا جا سکتا ہے ۔


    روزہ توڑنے کا کفارہ

    کفارہ یہ ہے کہ ایک غلام آزاد کرے ۔لیکن ان ملکوں میں غلام نہیں ہیں اس لیے یہاں صرف دو صورتوں میں کفارہ دیا جا سکتا ہے ۔ اول یہ کے دو مہینے کے لگاتار روزے رکھے ۔ دوسرے یہ کہ اگر دو مہینے کے روزے رکھنے کی طاقت نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلائے یا ساٹھ مسکینوں کو فی آدمی پونے دو سیر گیہوں (کل وزن من سیر) یا ان کی قیمت یا قیمت کے برابر چاول ، باجرہ ، جوار ، دے دے۔


نماز کے فرائض واجبات سنتیں سنتیں namaaz, kay faraiz, wajibat, Sunnat, Mustahabbat,



نماز کے باہر یعنی شروع کرنے سے پہلے کے فرائض

    نماز سے باہر کے سات فرائض ہیں۔

(١) بدن کا پاک ہونا ،
 (٢)کپڑوں کا پاک ہونا،
 (٣) جگہ کا پاک ہونا،
 (٤) ستر کا چھپانا یعنی مرد کو ناف سے گھٹنے تک اپنا بدن چھپانا فرض ہے ۔ یہ ایسا فرض ہے جو نماز کے باہر بھی فرض ہے ، اور عورت کے سوائے دونوں ہتھیلیوں اور پاؤں اور منھ کے تمام بدن ڈھانکنا فرض ہے ۔ اگرچہ عورت کو نماز میں منھ چھپانا فرض نہیں لیکن غیر مردوں کے سامنے بے پردہ کھلے منھ آنا بھی جائز نہیں ۔ 
(٥) نماز کے وقت کا ہونا یعنی نماز کو ادا کرنے کے لیے یہ شرط ہے کہ جو وقت اس کے لیے مقرر کیا گیا ہے اسی وقت میں پڑھی جائے اس وقت سے پہلے پڑھنے سے تو بالکل نماز درست نہ ہوگی اور اسکے بعد پڑھنے سے ادا نہیں بلکہ قضا ء ہوگی ۔
 (٦) استقبال قبلہ یعنی قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا،
 (٧) نیت کرنا نیت میں خاص اس فرض نماز کا ارادہ کرنا ضروری ہے جو پڑھنا چاہتا ہے ۔
 مثلا فجر کی نمازپڑھنی ہے تو یہ ارادہ کرے کہ آج کی نماز فجر پڑھتا ہوں یا قضا نماز ہو تو یوں نیت کرے کہ فلاں دن کی نماز فجر پڑھتا ہوں ۔ اور اگر امام کے پیچھے نماز پڑھتا ہو تو اس کی نیت بھی کرنی ضروری ہے ۔


    نماز کے اندر کے فرائض

    چھ چیزیں فرض ہیں ۔
 (١) تکبیر تحریمہ کہنا ،
(٢) قیام(کھڑا ہونا )
 (٣) قرات (یعنی قرآن مجید پڑھنا ) 
(٤) رکوع کرنا ۔ 
(٥) دونوں سجدے ۔ 
(٦) قعدہ اخیرہ ، یعنی نماز کے اخیر میں التحیات پڑھنے کی مقدار بیٹھنا ۔ مگر تکبیر تحریمہ شرط ہے رکن نہیں ہے ۔

    نماز کے ان فرائض میں سے اگر کوئی ایک چھوٹ گیا تو نماز نہیں ہوگی۔

    نماز کے واجبات

    واجبات نماز چودہ ہیں؛ 

(١) فرض نمازوں کی پہلی دورکعتوں کو قرا ت کے لیے مقرر کرنا 
(٢) فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا
 (٣) فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں اور واجب اور سنت اور نفل نمازوں کی تمام رکعتوں میں سورت فاتحہ کے بعد کوئی سورت یا بڑی ایک آیت یا چھوٹی تین آیتیں پڑھنا 
(٤) سورت فاتحہ کو سورت سے پہلے پڑھنا
 (٥)قرا ء ت اور رکوع میں اور سجدوں میں اور رکعتوں میں ترتیب قائم رکھنا
 (٦) قومہ کرنا یعنی رکوع سے اٹھ کر سیدھا کھڑا ہونا 
(٧) جلسہ یعنی دونوں سجدوں کے درمیان مین سیدھا بیٹھ جانا
 (٨) تعدیل ارکان یعنی رکوع سجدہ وغیرہ کو اطمینان سے اچھی طرح ادا کرنا
 (٩) قعدہ اولی یعنی تین اور چار رکعت والی نماز میں دو رکعتوں کے بعد تشہد کی مقدار بیٹھنا 
(١٠) دونوں قعدوں میں تشہد پڑھا 
(١١) امام کا نماز فجر ، مغرب ، عشاء ، جمعہ ، عیدین ، تراویھ ، اور رمضان شریف کے وتروں میں آواز سے قرات کرنا ، ظہر ، عصر وغیرہ نمازوں میں آہستہ پڑ ھنا 
(١٢) لفظ سلام کے ساتھ نماز سے علیحدہ ہونا
 (١٣) نماز وتر میں قنوت کے لیے تکبیر کہنا اور دعائے قنوت پڑھنا 
(١٤) دونوں عیدوں کی نماز میں زائد تکبیریں کہنا ۔

    اگر ان میں سے کوئی چیز بھولے سے چھوٹ جائے تو سجدہ سہو کر لینے سے نماز درست ہو جاتی ہے اور بھولے سے چھوٹنے کے بعد سجدہ سہو نہ کیا جائے یا قصدا کوئی چیز چھوڑ دی جائے تو نماز کا لوٹانا واجب ہو جاتا ہے ۔


    نماز کی سنتیں

    نماز میں اکیس سنتیں ہیں ۔

 تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھانا ۔
 دونوں ہاتھوں کی انگلیاں اپنے حال پر کھلی اور قبلہ رخ رکھنا ۔
 تکبیر کہتے وقت سر کو نہ جھکانہ ۔
 امام کا تکبیر تحریمہ اور ایک رکن سے دوسرے میں جانے کی تمام تکبیریں بقدر حاجت بلند آواز سے کہنا ۔
سیدھے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے باندھنا ۔
 ثنا پڑھنا ۔ تعوذ یعنی اعوذ با اللہ پڑھنا ۔
 بسم ا اللہ پڑھنا ۔ 
فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورت فاتحہ پڑھنا ۔ 
آمین کہنا ۔
 ثنا اور تعوذ اور بسم اللہ اور آمین سب کو آہستہ پڑھنا ۔ 
سنت کے موافق قرات کرنا یعنی جس جس نماز میں جس قدر قرآن مجید پڑھنا سنت ہے اس کے موافق پڑھنا ۔ 
رکوع اور سجدے میں تین تین بار تسبیح پڑھنا ۔
 رکوع میں سر اور پیٹھ کو ایک سیدھ میں برابر رکھنا اور دونوں ہاتھوں کی کھلی انگلیوں سے گھٹنوں کو پکڑ لینا ۔ 
قومہ میں امام کا سمع ا اللہ لمن حمدہ اور مقتدی کا ربنا لک الحمد کہنا اور منفرد کا تسمع اور تحمید دونوں کہنا ۔
 سجدے میں جاتے وقت پہلے دونوں گھٹنے ، پھر دونوں ہاتھ ، پھر پیشانی رکھنا ۔ 
جلسہ اور قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا اور سیدھے پاؤں کو اس طرح کھڑا رکھنا کہ اس کی انگلیوں کے سرے قبلے کی طرف رہیں اور دونوں ہاتھ رانوں پر رکھنا ۔
 تشہد میں اشھد ان لا الہ پر کلمہ کی انگلی سے اشارہ کرنا ۔
 قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد دورود پڑھنا ۔ 
درود کے بعد دعا پڑھنا ۔ 
پہلے دائیں طرف پھر بائیں طرف سلام پھیرنا ۔

    ان چیزوں میں سے کوئی چیز اگر بھولے سے چھوٹ جائے تو نماز نہ ٹوٹتی ہے نہ سجدہ سہو واجب ہوتا ہے نہ گناہ ہوتا ہے اور قصدا چھوڑ دینے سے نماز تو نہیں ٹوٹتی اور نہ سجدہ سہو واجب ہوتا ہے لیکن چھوڑنے والا ملامت کا مستحق ہوتا ہے ۔


    نماز کے سنتیں

نماز میں پانچ چیزیں مستحب ہیں ۔

 تکبیر تحریمہ کہتے وقت آستینوں سے دونوں ہتھیلیاں نکال لینا ۔
 رکوع سجدے میں منفرد کا تین مرتبہ سے زیادہ تسبیح کہنا ۔
 قیام کی حالت میں سجدے کی جگہ پر اور رکوع میں قدموں کی پیٹھ پر اور جلسہ اور قعدہ میں اپنی گود پر اور سلام کے وقت اپنے کندھوں پر نظر رکھنا ۔ 
کھانسی کو اپنی طاقت بھر نہ آنے دینا ۔ 
جمائی میں منھ بند رکھنا اور کھل جائے تو قیام کی حالت میں سیدھے ہاتھ اور باقی حالتوں میں بائیں ہاتھ کی پشت سے منھ چھپا لینا ۔


فرض ، واجب ، سنت ، نفل کی تعریف اور ان میں کیا کیا فرق ہے ؟ faraiz, wajibat, Sunnat, Nawafil,



  فرض ، واجب ، سنت ، نفل کی تعریف اور ان میں کیا کیا فرق ہے ؟

    فرض اسے کہتے ہیں جو قطعی دلیل سے ثابت ہو یعنی اسکے ثبوت میں کوئی شبہ نہ ہو اسکی فرضیت کا انکار کرنے والا کافر ہوجاتا ہے اور بلا عذر چھوڑنے والافاسق اور عذاب کا مستحق ہوتا ہے ۔ واجب وہ ہے کہ جو دلیل ظنی سے ثابت ہو اسکا انکار کرنے والا کافر نہیں ہوتا ، ہاں بلا عذر چھوڑنے والا فاسق اور عذاب کا مستحق ہوتا ہے ، سنت اس کام کو کہتے ہین جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یا صحابہ اکرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے کیا ہو یا کرنے کا حکم فرمایا ہو ۔ نفل ان کاموں کو کہتے ہیں جن کی فضیلت شریعت میں ثابت ہو ان کے کرنے میں ثواب اور چھوڑنے میں عذاب نہ ہو ۔ اسے مستحب اور مندوب اور تطوع بھی کہتے ہیں ۔


    فرض کی اقسام

    دو قسمیں ہیں فرض عین اور فرض کفایہ ۔ فرض عین اس فرض کو کہتے ہیں جس کا ادا کرنا ہر شخص پر ضروری ہو اور بلا عذر چھوڑنے والا فاسق اور گنہگار ہو ، اور فرض کفایہ وہ فرض ہے جو ایک دو آدمیوں کے ادا کر لینے سے سب کے ذمہ سے اتر جائے اور کوئی ادا نہ کرے تو سب کے سب گنہگار ہوں ۔


    سنت کی اقسام

    دو قسمیں ہیں ۔ سنت مؤکدہ اور سنت غیر مؤکدہ ۔ سنت مؤکدہ اس کام کو کہتے ہیںجسے حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ کیا ہو یا کرنے کے لیے فرمایا ہو اور ہمیشہ کیا گیا ہو یعنی بغیر عذر کبھی نہ چھوڑا ہو ۔ ایسی سنتوں کو بغیر عذر چھوڑدینا گناہ ہے اور چھوڑنے کی عادت کر لینا سخت گناہ ہے ۔ اور سنت غیر مؤکدہ اسے کہتے ہیں جسے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اکثر کیا ہولیکن کبھی کبھی بغیر عذر چھوڑ بھی دیا ہوان سنتوں کے کرنے میں مستحب سے زیادہ ثواب ہے اور چھوڑنے میں گناہ نہیں ، ان سنتوں کو سنن زوائد بھی کہتے ہیں ۔

    حرام اور مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی


    حرام اس کام کو کہتے ہیں جسکی ممانعت دلیل قطعی سے ثابت ہو اور اسکا کرنے والا فاسق اور عذاب کا مستحق ہواور اسکا منکر کافر ہو ، اور مکروہ تحریمی اس کام کو کہتے ہیں جسکی ممانعت دلیل ظنی سے ثابت ہو اسکا منکر کافر نہیں مگر کرنے والا اسکا بھی گنہگار ہوتا ہے ۔ مکروہ تنزیہی اس کام کو کہتے ہیں جسکو چھوڑنے میں ثواب ہے اور کرنے میں عذاب تو نہیں لیکن ایک قسم کی برائی ہے ۔

Labels

Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) Aleppo (2) Allama Muhammad Iqbal (82) Answer (4) Auliya Allah (2) Aurat (6) Baa ki kahawtain (18) Bahadur Shah Zafar (2) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) Children (2) China (2) College (3) DHRAAM (1) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) Divorce (10) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) Fatawa (14) Finance (7) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) Hadisa (2) Hajj (3) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) Ibn e Insha (87) Imran Sereis Novels (8) India (3) Intzar hussain (2) Ishq (3) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) Jihad (2) Khawaja Haider Ali aatish (2) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) Letter (2) Love (5) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) Menses (3) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) Mustahabbat (3) Novels (15) Novels Books (11) PROVERBS (370) Pakistan (4) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) Question (3) Qurbani (2) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) Sabolate Aager (2) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) Sawal (3) School (3) Shakeel Badauni (2) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) UMRAH (3) URDU ENGLISH PROVERBS (42) URDU PROVERBS (202) University (2) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) Valentine Day (9) Wasi Shah (28) Wudu (2) Zakat (3) aa ki kahawtain (13) afzal rao gohar (4) alama semab akbar abadi (32) alif ki kahawtain (8) andra warma (2) anwar masuod (2) aziz ajaz (3) babu gopinath (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) chor (5) daal ki kahawtain (10) dhal ki kahawtain (2) dil (2) download (7) elam (5) eman (3) faraiz (6) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) hadisain (223) halaku khan (2) haya (4) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) islamic (319) jeem ki kahawtain (13) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) king (6) laam ki kahawtain (4) maa (9) marriage (2) meem ki kahawtain (12) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) muskrahat (2) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) pa ki kahawtain (8) parveen shakir (50) poetry (1309) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) ra ki kahawtain (3) sabaq aamoz (55) saghar Siddiqui (226) saghar nizami (2) saifuddin saif (2) sauod usmani (2) seen ki kahawtain (10) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) syed moeen bally (2) ta ki kahawtain (8) toba (4) udru (14) urdu (239) urdu short stories (151) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) wow ki kahawtain (2) writers (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) zina (10)