Showing posts with label gaaf ki kahawtain. Show all posts
Showing posts with label gaaf ki kahawtain. Show all posts

Friday, 24 February 2017

اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs


گ۔ کی کہاوتیں

(۱)  گاڑھی چھنتی ہے  : 

 یعنی بڑے اچھے تعلقات ہیں، خوب نبھتی ہے۔ بظاہر اس کہاوت کی بنیاد یہ معلوم ہوتی ہے کہ بھنگڑ دوست جب بھانگ پیس کر چھانتے ہیں  تو ایک دوسرے کے لئے گاڑھی چھانتے ہیں  جس میں  نشہ زیادہ ہوتا ہے۔

( ۲ )  گائے کو اپنے سینگ بھاری نہیں ہوتے  :

  جس طرح گائے کو اپنے سینگوں  کا بوجھ نہیں محسوس ہوتا اسی طرح ماں  باپ کو اپنی اولاد کا پالنا کوئی مشکل نہیں  ہوتا۔

( ۳ )  گائے نہ بچھی نیند آئے اچھی  : 

جس شخص کے پاس کوئی ذمہ داری نہ ہو وہ آرام اور بے فکری سے سوتا ہے۔ کہاوت اس کی مثال ایسے شخص سے دیتی ہے جس کے پاس نہ گائے ہے اور نہ گائے کا بچہ گویا ہر قسم کی ذمہ داری سے آزاد ہے۔

(۴)  گدھے کو نمک دیا تو اُس نے کہا میری آنکھیں  دُکھتی ہیں    : 

 نادان آدمی سے کوئی کام کی بات کی جائے اور وہ بے تکی باتیں  بنائے تو یہ کہاوت کہی جاتی ہے۔

(۵)  گدھے ہل چلائیں  تو بیل کون خریدے گا   : 

یعنی اگر اوچھے اور کم تر آدمیوں  سے کام چل جایا کرے تو شریف اور اچھے آدمیوں  کو کون پوچھے گا۔

( ۶)  گدھے پر کتابیں  لاد دیں   : 

یعنی نا لائق اور کم علم آدمی سے علم و عقل کی باتیں  کیں جو اُس کے سر کے اوپر سے گزر گئیں۔

( ۷ )  گدھا دھونے سے بچھیرا نہیں  ہو جاتا  : 

 گدھے کو کتنا ہی دھوئیں  وہ کسی طرح بچھیرا  (گائے کا چھوٹا بچہ)نہیں  ہو سکتا۔ یہی حال بد خصلت آدمی کاہے کہ اس کو کسی طرح بھی سنوارنے کی کوشش کی جائے وہ سیدھا نہیں  ہوتا۔



اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs



گ۔ کی کہاوتیں

( ۸)  گدھا گھوڑا ایک بھاؤ  : 

جب اچھے برے میں  تمیز اٹھ جائے تو یہ کہاوت کہی جاتی ہے۔ یہاں گدھا خراب چیز یا کام کا اور گھوڑا اچھی چیز یا کام کا استعارہ ہے۔ اسی معنی میں  ایک اور کہاوت ہے کہ سب دھان بائیس  پسیری۔ یعنی ہر قسم کا دھان ایک روپے کا  بائیس پسیری بک رہا ہے( پسیری یعنی پانچ سیریا ڈھائی کلو گرام)۔

( ۹)  گدھا گیا سو گیا، ساتھ رسّی بھی لے گیا  :

  یعنی کام بھی نہیں  ہوا،اوپر سے نقصان الگ ہو گیا۔

( ۱۰)  گدھا گھوڑا برابر  :

  یعنی اچھا برا سب برابر۔ اسی معنی میں  ’’سب دھان بائیس پنسیری ‘‘ بھی کہتے ہیں۔

(۱۱)  گدڑی کا لال  : 

مفلس کا ہونہار اور خوش شکل بچہ۔

( ۱۲ )  گدھا کیا جانے زعفران کی قدر  : 

نا اہل آدمی کو اچھے کام کی قدر نہیں ہوتی جیسے گدھا زعفران کی قدر و قیمت سے ناواقف ہوتا ہے۔

(۱۳)  گذر گئی گذران، کیا جھونپڑی کیا میدان  : 

 گذران یعنی زندگی یا وقت۔ مطلب یہ ہے کہ زندگی کسی نہ کسی طرح گذر ہی جاتی ہے، چاہے وہ کسی جھونپڑی میں  کٹے یا کسی میدان میں  آسمان تلے۔ شیخ ابراہیم ذوقؔ کا ایک شعر یہی مطلب یوں  ادا کرتا ہے:

اے شمع تیری  عمر طبیعی ہے ایک رات               ہنس  کر گذار  یا اُسے رو کر گذار دے

(۱۴)  گرو تو گڑ رہ گئے اور چیلا شکر ہو گیا  :

  گرو یعنی استاد، چیلا یعنی شاگرد۔ اگر شاگرد اپنی محنت و اہلیت کی بنا پر اُستاد سے بازی لے جائے تو گویا وہ تو شکر ہو گیا جب کہ اس کا استاد گڑ کا گڑ ہی رہ گیا۔محل استعمال معنی سے ظاہر ہے۔

اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs



گ۔ کی کہاوتیں

( ۱۵ )  گڑ ہو گا تو مکھیاں  بہت  : 

یعنی دولت ہو گی تو آگے پیچھے پھرنے والوں  کی کمی نہیں۔

( ۱۶ )  گُڑ سے مرے تو زہر کیوں  دیں ؟  : 

 اگر کوئی کام میٹھی اور نرم بات کہنے سے ہو سکتا ہے تو سخت کلامی یا گھٹیا طریقے استعمال کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ کہاوت یہی کہہ رہی ہے کہ اگر دشمن گُڑ دینے سے مر سکتا ہے توا س کو زہر دینے کی مطلق ضرورت نہیں  ہے۔

( ۱۷ )  گُڑ کہنے سے منھ میٹھا نہیں  ہوتا  : 

 کام کرنے سے ہی ہوتا ہے،محض باتوں  سے نہیں  ہوتا۔ اس کی مثال ایسا شخص ہے جو منھ سے گُڑ، گُڑ کہتا رہے، کام کچھ نہ کرے اور یہ اُمید رکھے کہ ایسا کرنے سے اس کا منھ میٹھا ہو جائے گا۔

(۱۸)  گڑے مُردے اُکھاڑنا  :

 گڑے مردے یعنی بھولی بسری پُرانی باتیں  اور الزامات۔ ایسی باتوں  کو  بار بار دہرانا اور یاد دِلا کر جھگڑے کی بنیاد بنانا دانشمندی نہیں  ہے۔

( ۱۹)  گُڑ کھائیں ، گلگلوں  سے پرہیز  : 

گلگلے گڑ سے بنائے جاتے ہیں ۔ اگر اصل اور بڑی چیز شوق سے اختیار کر لی جائے لیکن اس سے نکلی ہوئی چھوٹی اور کمتر چیزوں  سے پرہیز کیا جائے تو یہ بچکانہ بات ہو گی۔ ایسے ہی موقع پر یہ کہاوت کہی جاتی ہے۔

(۲۰)  گُڑ نہ دے، گُڑ کی سی بات تو کہہ دے  :

  یہ کہاوت اس وقت بولی جاتی ہے جب کوئی شخص نا گوار لب  و لہجہ میں اپنی بات کہے جبکہ وہ اُسے نرمی سے بھی دوسروں کی دل آزاری کئے بغیر کہہ سکتا ہے۔ کہاوت کا مطلب یہی ہے کہ اگر اچھا کام نہیں  کر سکتے ہو تو نہ  سہی، کم سے کم اچھی بات تو کہہ دو۔


اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs



گ۔ کی کہاوتیں

( ۲۱)  گندم اگر بہم نہ رسدجَو غنیمت است  :

  یعنی اگر گیہوں  میسر نہ ہو تو جَو کو غنیمت سمجھنا چاہئے گویا اگرانسان کی خواہش سے کمتر چیز بھی مل جائے تو اس کی ناقدری نہیں  کرنی چاہئے بلکہ اللہ کا شکر ادا کر کے اسے قبول کر لینا چاہئے۔ کبھی کبھی جَو کے بجائے بھُس بھی کہتے ہیں۔

( ۲۲)  گناہ بے لذت  :

  ہر گناہ میں  کوئی نہ کوئی لذت ہوتی ہے۔ ایسا گناہ جس میں  کوئی مزہ ہی نہ ہو گناہ بے لذت کہلاتا ہے گویا اُس کو کرنے سے کیا فائدہ؟

( ۲۳)  گنبد کی آواز ہے  :

  کسی گنبد کے نیچے کھڑے ہو کر دی ہوئی آواز  باز گشت( گونج) کی صورت میں  واپس سنائی دیتی ہے۔ اسی کو گنبد کی آواز کہتے ہیں، یعنی جیساکہو گے ویساہی سنو گے۔

(۲۴)  گنگا نہائے ہوئے ہیں   :
 
 یعنی خود کو بہت نیک اور پارسا ظاہر کر رہے ہیں جیسے ابھی ابھی گنگا نہا کر آئے ہیں۔ ہندوؤں  کے عقیدے کے مطابق گنگا میں  نہانے سے تمام گناہ دھل جاتے ہیں  اور انسان پاک ہو جاتا ہے۔

(۲۵)  گنڈے دار ہونا  : 

 بر صغیر ہند و پاک میں  کم تعلیم یافتہ طبقہ بیماری یا مصیبت سے بچنے کے لئے آج بھی تعویذ اور گنڈوں  پر یقین رکھتا ہے۔گنڈہ ایک موٹا دھاگا ہوتا ہے جس میں  کوئی مولوی یا پنڈت آیات یا اشلوک پڑھ کر تھوڑے تھوڑے فاصلہ سے گرہ لگا دیتا ہے۔گنڈہ بچہ کی گردن میں  بلاؤں  سے محفوظ رکھنے کے لئے باندھ دیا جاتا ہے۔ چونکہ گنڈہ میں  گانٹھیں  ہوتی ہیں  اس لئے اگر کوئی کام مسلسل نہ کیا جائے تو اس کو گنڈہ دار کہتے ہیں  یعنی رُک رُک کر۔

(۲۶ )  گونگے کا گڑ،کھٹا نہ میٹھا  : 

 گونگا شخص اگر گڑ کھائے تو وہ یہ نہیں  بتا سکتا کہ اس کا مزاکیسا تھا۔ اسی طرح نادان اور کم عقل سے عقل و دانش کی بات کرنا فضول ہے کیونکہ وہ ان کا فرق نہ سمجھتا ہے اور نہ ہی بتا سکتا ہے۔

اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs



گ۔ کی کہاوتیں

( ۲۷ )  گونگے کا خواب  :

  ایسی بات جو کوئی بیان نہ کر سکے۔ گونگا اپنے خواب بتا نہیں  سکتا۔

( ۲۸)  گھاٹ گھاٹ کا پانی پئے ہوئے ہے  : 

 گھاٹ گھاٹ کا پانی یعنی طرح طرح کے تجربے۔ جو شخص بہت تجربہ کار ہو اُس کے بارے میں کہتے ہیں کہ’’ فلاں  گھاٹ گھاٹ کا پانی پئے ہوئے ہے‘‘۔

(۲۹)  گھی بنائے سالنا، بڑی بہو کا نام  :

  کام کوئی کرے اور نام کسی اور کا ہو تو یہ کہاوت بولی جاتی ہے گویا یہ ایسی ہی بات ہے کہ سالن میں  مزا تو در اصل گھی کی بدولت آیا لیکن نام بڑی بہو کا ہوا کہ کیا ہی اچھا کھانا بناتی ہے۔

(۳۰)  گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے  : 

ہندوؤں  کی مقدس کتاب رامائنؔ کے مطابق رام چندؔر جی کی بیوی سیتاؔ کو لنکا کا راجا راونؔ اغوا کر کے لے گیا تھا۔ اس کی تلا ش میں  رامؔ کے ایک سیوک ہنومان جیؔ بھیجے گئے تھے جن کی شکل بندر کی سی تھی۔ ان کو بھی راونؔ نے پکڑ لیا تھا اور سزا کے طور پر ان کی دُم میں  تیل سے بھیگا ہوا کپڑا لپیٹ کر اُس میں آگ لگا دی تھی۔ ہنومانؔ نے اسی جلتی ہوئی دُم سے لنکا میں  جا بجا آگ لگا کر تباہی کا سامان پیدا کر دیا تھا۔ اسی حوالے سے یہ کہاوت ہے کہ اگر اندرون خانہ راز کسی گھر والے کو معلوم ہوں  تو وہ  بربادی کا سبب بن سکتا ہے۔ اسی لئے بزرگوں  نے کہا ہے کہ راز کی بات راز ہی رہنی چاہئے کیونکہ دیواروں  کے بھی کان ہوتے ہیں۔

( ۳۱ )  گھر کے پیروں  کو تیل کا ملیدہ    :

  اچھا ملیدہ اچھے گھی سے بنایا جاتا ہے اور تیل کا بنایا ہوا ملیدہ گھٹیا مانا جاتا ہے۔ گھر کے بزرگوں  کو تیل کا ملیدہ کھلانا ان کی بے عزتی کرنے کے برابر ہے۔مطلب یہ ہے کہ اپنوں  کے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک ہونا چاہئے۔

( ۳۲ )  گھاس پھوس کے ڈھیر میں  سوئی ڈھونڈ نا  : 

گھاس پھوس کے انبار میں  کھوئی ہوئی سوئی تلاش کرنا جوئے شیر لانے کے برابر ہے۔ اسی طرح خرافات و مکروہات کی فراوانی میں  اگر ایک چھوٹی سی اچھائی بھی ہو تو اس کو ڈھونڈ نکالنا آسان کام نہیں  ہے۔

اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs



گ۔ کی کہاوتیں

( ۳۳ )  گھوڑا گھاس سے آشنائی کرے گا تو کھائے گا کیا   : 

 اگر کوئی شخص پیسے کا اتنا عاشق ہو کہ اس کو خرچ کرنے سے انکاری ہو جائے تو اس کے سارے کام رک جائیں  گے اور لینے کے دینے پڑ جائیں  گے۔ یہ صورت ایسی ہی ہے جیسے گھوڑا گھاس سے ایسی محبت کرے کہ اسے کھانے پر ہی راضی نہ ہو۔ ظاہر ہے کہ وہ جلد ہی فاقوں  سے مر جائے گا۔یعنی اپنی گزر بسر کے لئے محنت اور خرچ تو کرنا ہی ہو گا۔کہاوت کا محل استعمال معنی سے ظاہر ہے۔

( ۳۴ )  گھٹا ٹوپ اندھیرا  : 

 بہت گہرا اندھیرا، مکمل تاریکی جو گہر ے بادلوں  کی وجہ سے ہو جاتی ہے۔

( ۳۵ )  گھر پھونک تماشا دیکھے  : 

ایسے احمق کے متعلق کہا جاتا ہے جو اپنا ہی گھر جلا کر تماشہ دیکھنے کھڑا ہو جاتا ہے۔

(۳۶)  گھر کی مُرغی دال برابر  : 

  مرغی کا گوشت پکنا امارت اور شان کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ دوسری طرف دال ہے کہ غریب آدمی کی گذر بسر اسی پر ہوتی ہے۔ کسی کے گھر میں  مرغیاں  پلی ہوئی ہوں  تو اس کے لئے مرغی دال کے برابر ہوتی ہے کہ جب جی چاہا پکڑ کر ذبح کی اور پکا لی۔ گویا اگر کسی کو کوئی اچھی چیز ہمیشہ ً میسر ہو تو اس کی وقعت زیادہ نہیں  ہوتی ہے۔

 (۳۷)  گھوڑے بیچ کر سونا  : 

 اگر کوئی شخص گھوڑے فروخت کرنے کے لئے بازار لے جائے تو رات میں  اس کی نیند حرام ہو جاتی ہے۔ ساری رات اس فکر میں  گذرتی ہے کہ کوئی گھوڑا رسی تڑا کر نہ بھاگ جائے یا  چوری نہ ہو جائے۔لیکن اگر رات سے پہلے اس کے سب گھوڑے بِک جائیں  تو وہ نہایت اطمینان سے سوسکتا ہے۔ گویا کہاوت کے معنی بے فکری کی نیند سونا ہیں۔

(۳۸)  گھی کے چراغ جلائے گئے  :

  چراغوں  میں  عام طور سے تیل جلایا جاتا ہے۔ تیل کی بنسبت گھی مہنگا ہوتا ہے چنانچہ چراغوں  میں  گھی جلانا بڑی بات ہو گی۔ کہاوت کا مطلب ہے کہ بہت خوشی منائی گئی۔


اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs




گ۔ کی کہاوتیں

( ۳۹ )  گھر سکھ تو باہر سکھ  : 

 اگر آدمی کے گھر میں  سکون و اطمینان ہو تو وہ باہر بھی خوش رہتا ہے۔اگر گھریلو زندگی ہی تکلیف دہ ہے تو اس کو کہیں  چین نصیب نہیں  ہو سکتا۔

( ۴۰ )  گھر کی آدھی، نہ باہر کی ساری  : 

 اپنے گھر کی تھوڑی کمائی باہر کی زیادہ سے بہتر ہوتی ہے۔

( ۴۱ )  گھر کی جورو کی چوکسی کہاں  تک  : 

 جورو یعنی بیوی یا مالکن، چوکسی یعنی چوکیداری۔ مطلب یہ ہے کہ اگر گھر والے ہی چوری کرنے لگیں  تو ان کی نگہبانی اور چوکیداری کرنا بہت مشکل کام ہے۔

( ۴۲)  گھر کی کھانڈ کرکری، چوری کا گُڑ میٹھا  :

  کھانڈ یعنی کچی شکر۔ اپنے گھر کی شکر دانتوں  میں  کرکل کی طرح لگتی ہے لیکن چوری کا گڑ بہت میٹھا معلوم ہوتا ہے۔ یعنی مفت کا مال اور وہ بھی بے ایمانی سے حاصل کیا ہوا زیادہ مرغوب ہوتا ہے۔

( ۴۳ )  گھر میں  نہیں  دانے،بُڑھیا چلی بھنانے  :

  پرانے زمانے میں  چنے، مونگ پھلی وغیرہ بھوننے کے لئے بازار میں  ایک تندور ہوتا تھا جس کو بھاڑ کہتے تھے۔ چند پیسے لے کر بھڑ بھونجا (بھاڑ کا مالک)چنے وغیرہ بھون دیا کرتا تھا۔ کہاوت میں  ایک بڑھیا کی مثال دی گئی ہے جس کے پاس بھنانے کے لئے کچھ نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی بھڑبھونجے کی دوکان پر پہنچ جاتی ہے۔ ظاہر ہے کہ اس سے کچھ حاصل نہیں۔ جب بغیر پوری تیاری کے کوئی کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جائے تو یہ کہاوت بولی جاتی ہے۔

( ۴ ۴)  گئے تھے نماز بخشوانے، روزے گلے پڑ گئے  :

  کوئی رعایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے اور رعایت کے بجائے ایک نئے کام کی ذمہ داری سر تھوپ دی جائے تو یہ کہاوت کہی جاتی ہے۔

اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs


گ۔ کی کہاوتیں

( ۴۵)  گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں   :

  جو وقت ہاتھ سے نکل جائے وہ لوٹ کر دوبارہ نہیں  آتا اس لئے وقت کی قدر کر نا چاہئے۔

 (۴۶)  گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر کی جانب بھاگتا ہے  : 

 جب انسان پر برا وقت آتا ہے تو وہ کام کرتا ہے جو نہیں  کرنا چاہئے جیسے گیدڑ کا برا وقت آتا ہے تو وہ بستی کا رخ کرتا ہے جہاں  اس کا مارا جانا یقینی ہوتا ہے۔
ّ( ۴۷)  گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے    :
  گیدڑ بزدلی اکا استعارہ ہے اور شیر بہادری کا۔ با غیرت انسان اگر ایک دن شیر کی سی زندگی گذار لے تو وہ اس سے بہتر ہے کہ گیدڑ کی طرح سو سال زندہ رہے کیونکہ ایک میں  نیک نامی، عزت اور ناموری ہے اور دوسرے میں  بدنامی، بے غیرتی اور کم سوادی۔

(۴۸ )  گیلے سوکھے دونوں  جلتے ہیں   : 

 آگ لگتی ہے تو لکڑی خواہ وہ گیلی ہے خواہ سوکھی جلد یا بدیر جل جاتی ہے۔ اسی طرح مصیبت  یہ نہیں  دیکھتی کہ کون چھوٹا ہے اور کون بڑا۔ سب ہی اس کا شکار ہوتے ہیں۔

( ۴۹)  گیہوں  کے ساتھ گھن بھی پس جاتا ہے  :

گھُن یعنی گیہوں  کا کیڑا۔ گیہوں  پیسا جائے تو اس کے ساتھ گھُن بھی ضرور پِسے گا۔ یہی حال زندگی اور دُنیا کا ہے کہ ان کی آزمائشوں  اور مصیبتوں  میں  بڑے چھوٹے سب مارے جاتے ہیں ۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭





Labels

Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) Aleppo (2) Allama Muhammad Iqbal (82) Answer (4) Auliya Allah (2) Aurat (6) Baa ki kahawtain (18) Bahadur Shah Zafar (2) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) Children (2) China (2) College (3) DHRAAM (1) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) Divorce (10) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) Fatawa (14) Finance (7) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) Hadisa (2) Hajj (3) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) Ibn e Insha (87) Imran Sereis Novels (8) India (3) Intzar hussain (2) Ishq (3) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) Jihad (2) Khawaja Haider Ali aatish (2) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) Letter (2) Love (5) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) Menses (3) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) Mustahabbat (3) Novels (15) Novels Books (11) PROVERBS (370) Pakistan (4) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) Question (3) Qurbani (2) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) Sabolate Aager (2) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) Sawal (3) School (3) Shakeel Badauni (2) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) UMRAH (3) URDU ENGLISH PROVERBS (42) URDU PROVERBS (202) University (2) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) Valentine Day (9) Wasi Shah (28) Wudu (2) Zakat (3) aa ki kahawtain (13) afzal rao gohar (4) alama semab akbar abadi (32) alif ki kahawtain (8) andra warma (2) anwar masuod (2) aziz ajaz (3) babu gopinath (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) chor (5) daal ki kahawtain (10) dhal ki kahawtain (2) dil (2) download (7) elam (5) eman (3) faraiz (6) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) hadisain (223) halaku khan (2) haya (4) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) islamic (319) jeem ki kahawtain (13) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) king (6) laam ki kahawtain (4) maa (9) marriage (2) meem ki kahawtain (12) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) muskrahat (2) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) pa ki kahawtain (8) parveen shakir (50) poetry (1309) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) ra ki kahawtain (3) sabaq aamoz (55) saghar Siddiqui (226) saghar nizami (2) saifuddin saif (2) sauod usmani (2) seen ki kahawtain (10) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) syed moeen bally (2) ta ki kahawtain (8) toba (4) udru (14) urdu (239) urdu short stories (151) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) wow ki kahawtain (2) writers (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) zina (10)