Showing posts with label ta ki kahawtain. Show all posts
Showing posts with label ta ki kahawtain. Show all posts

Tuesday, 21 February 2017

اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs ta ki kahawtain,

ت ۔ کی کہاوتیں

(۱ ) تا تریاق از عراق آوردہ شود، مار گزیدہ مردہ شود  :

 پہلے زمانے میں  لوگوں کا خیال تھا کہ سانپ کا زہر ایک دَوا  تریاق سے  زائل کیا جا سکتا ہے۔ کہاوت کا ترجمہ ہے کہ جب تک عراق سے تریاق لایا جائے گا،سانپ کا کاٹا ہوا آدمی مر چکا ہو گا۔ لفظ عراق، تریاق کا ہم قافیہ ہونے کی وجہ سے لایا گیا ہے اور دُور دَراز کے مقام کی علامت ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ لوگوں  کا خیال ہو کہ عراق کا تریاق سب سے اچھا اور زود اثر ہوتا ہے۔ کہاوت کا مطلب یہ ہے کہ جب تک کسی مسئلہ کے حل کے لئے دُور از کار باتیں  اور کارروائی کرو گے وہ مسئلہ ہاتھوں  سے نکل چکا ہو گا۔ کسی کام میں فضول دیر لگائی جائے تو یہ کہاوت کہی جاتی ہے۔

( ۲ )  تدبیر کند بندہ، تقدیر زَند خندہ   :

انسان تدبیر کیا کرتا ہے اور تقدیر اُس پر ہنستی رہتی ہے۔ گویا کام کا دارو مدار محض انسان کی تدبیر اور کوشش پر نہیں  ہے بلکہ قسمت بھی کوئی قوت ہے جو  تدبیر کو  ناکام بنا کر اپنے فیصلے الگ ہی دیا کرتی ہے۔

(۳ )  تری آواز مکے اور مدینے  :

بارکباد، شکریے اور دعا کے طور پر بولتے ہیں۔یہ ایک شعر کادوسرا  مصرع ہے   ؎

مؤذن مرحبا بروقت بولا        تری آواز مکے اور مدینے

( ۴)  تگنی کا ناچ نچا دیا   :

 بری طرح پریشان کیا، عاجز کر دیا۔

(۵)  تل اوٹ، پہاڑ اوٹ  :

یعنی نگاہوں  سے اوجھل ہو جانے والی چیز چاہے تل ایسی چھوٹی چیز کے نیچے ہی دب جائے بہت جلد ذہن و دماغ سے ایسے اُتر جاتی ہے جیسے وہ کسی پہاڑ کے پیچھے غائب ہو گئی ہو۔’’ آنکھ اوٹ، پہاڑ اوٹ‘‘ بھی اسی معنی میں  کہتے ہیں۔

( ۶) تل دھرنے کی جگہ نہیں   :
  یعنی جم غفیر ہے، آدمی پر آدمی چڑھا ہوا ہے۔


اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs ta ki kahawtain,

ت ۔ کی کہاوتیں

( ۷)  تلوار کا زخم بھر جاتا ہے، بات کا نہیں  بھرتا   :
   بات کا زخم بھرنے کو ایک عمر چاہئے اور بعض اوقات یہ بھی ناکافی ہوتی ہے۔

 (۸)  تمھارے نیوتے کبھی نہیں  کھائے  :
  نیوتا یعنی دعوت۔ مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس فقط باتیں  ہی باتیں  ہیں ۔جب وقت پڑتا ہے تو آپ کی تہی دامنی کھل جاتی ہے۔

( ۹) تم روٹھے، ہم چھوٹے  :
  یعنی اگر تم نے ہم سے آنکھیں  پھیر لیں  تو پھر ہمارا تمھارا ساتھ بھی ختم ہو جائے گا۔

(۱۰)  تم اپنے حال میں  مست، ہم اپنی کھال میں مست   :
   یہ صبر و شکر کا اظہار بھی ہے اور ایسے شخص کی بات کا جواب بھی جو اپنی دولت کے نشہ میں  دوسروں کو کم تر سمجھتا ہو۔

(۱۱)  تمباکو کا پِنڈا ہے  :
 پِنڈا یعنی بدن۔ تمباکو کا پنڈا سیاہ فام شخص کو کہتے ہیں۔

( ۱۲ )  تن سکھی تو من سکھی  : 
 یعنی اگر تندرستی ہے تو دل بھی بشاش رہتا ہے۔ سالکؔ لکھنوی کا شعر اسی
مضمون کو بیان کرتا ہے:

تنگدستی اگر نہ ہو سالکؔ   تندرستی بہت غنیمت ہے

(۱۳ )  تن پر نہیں  لتّا،مسّی ملے البتہ  :
   لتّا یعنی پھٹا پرانا کپڑا۔مسّی ایک طرح کا سفوف ہوتا ہے جو پہلے زمانے میں  عورتیں  مسوڑھوں  پر ملتی تھیں۔ اس سے مسوڑھے سیاہ ہو جاتے تھے۔ خیال یہ تھا کہ کالے مسوڑھوں  میں  چمکتے ہوئے دانت خوبصورتی میں  اضافہ کریں  گے۔ کہاوت کا مطلب یہی ہے کہ مفلسی کاتو یہ حال ہے کہ تن ڈھکنے کو کپڑا میسر نہیں ہے لیکن دنیا کو دکھانے کے لئے مسّی کا سنگھار ضروری ہے۔گویا کہاوت چھچھورے پن کی مذمت کر رہی ہے۔




اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs ta ki kahawtain,

ت ۔ کی کہاوتیں

( ۱۴ )  تندرستی ہزار نعمت ہے  :
   کہاوت کے معنی اور محل استعمال ظاہر ہیں۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ اگر تندرستی نہ ہو تو دنیا کی ہر شے بے معنی اور بے مزا ہو کر رہ جاتی ہے۔ یہ ایک شعر کا دوسرا مصرع ہے    ؎

تنگدستی اگر نہ ہو سالکؔ   تندرستی ہزار  نعمت ہے

( ۱۵)  تو بھی رانی میں  بھی رانی، کون بھرے پنگھٹ کا پانی  :
  جب کسی کام کی پیروی میں  دو آدمیوں  کے درمیان اختلاف ہو کہ کون اس کو کرے تو یہ کہاوت بولی جاتی ہے۔ اگر دونوں  ہی اس کام کو اپنی حیثیت سے کم جانیں  تو وہ کام ہو ہی نہیں  سکتا۔ اسی بات کو کہاوت عورتوں  کی زبان میں  کہہ رہی ہے کہ جب دونوں  عورتیں  رانی ہیں  تو بھلا پنگھٹ پر پانی بھرنے کون جائے گا؟

( ۱۶ )  تو ڈال ڈال، میں  پات پات  :
  یعنی میں  تجھ سے کم نہیں ہوں،اگر تیرا نام ہر شاخ پر لکھا ہے تو میرا نام ہر پتّے پر لکھا ہوا ہے۔

(۱۷)  تَوے کی بوند ہو گیا  :
 جلتے توے پر پانی کی بوند ڈالئے تو وہ فوراً بھاپ بن کر اُڑ جاتی ہے گویا ایک بوند توے کو ٹھنڈا نہیں  کر سکتی۔ اسی رعایت سے کہاوت ایسی چیز کے لئے بولی جاتی ہے جو مقدار میں  ضرورت سے بہت کم ہو۔

( ۱۸ )  توے کی تیری،ہاتھ کی میری  :
   یعنی جو روٹی ابھی توے پر ہے وہ تیری ہے لیکن جو تیار ہو کر ہاتھ میں  آ چکی وہ میری ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ زیادہ فائدہ میرا اور تھوڑا تیرا۔ کہاوت خود غرض شخص کا حال بیان کر رہی ہے۔ اسی سے محل استعمال قیاس کیا جا سکتا ہے۔




اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs ta ki kahawtain,

ت ۔ کی کہاوتیں

(۱۹ ) تھکا اونٹ سرائے کو تکتا ہے  :
  پرانے زمانے میں  اونٹ سفر کے لئے عام طور پر استعمال ہوتا تھا۔ ریگستانی علاقوں  میں  اب بھی ہوتا ہے۔مسافروں کے آرام کے لئے جا بجا سرائے موجود تھیں  جہاں  کھانا پینا اور رات بسر کرنے کی سہولت کرایہ پر مل جاتی تھی۔ دن بھر سامان اور مسافر لاد کر سفر کرنے کے بعد تھکا ہارا اونٹ جب سرائے دیکھتا ہے تو منھ اٹھا اٹھا کر اسے تکتا ہے کہ اب تھوڑی دیر میں  شاید آرام مل سکے گا۔ یہ کہاوت تب کہی جاتی ہے جب کوئی شخص زندگی کا سفر تقریباً مکمل کر چکا ہو اور خود کو موت کے قریب محسوس کرتا ہو۔

(۲۰)  تھالی کا بینگن:
   تھالی میں  رکھا ہوا بینگن تھالی کے ڈھال کے رُخ لڑھک جاتا ہے۔ چنانچہ اگر کوئی شخص ہمیشہ حالات کا رخ دیکھ کر اپنے مفاد یا دوسروں کی خوشنودی کے پیش نظر کام کرے تو اس کو’’ تھالی کا بینگن‘‘ کہتے ہیں۔

(۲۱)  تھُوک سے ستّّو نہیں  سَنتا   :
 تھوک سے بہت تھوڑی مقدار مراد ہے۔ بھنے ہوئے چاولوں  یا چنوں  کا آٹا ستّو کہلاتا ہے۔غریب آدمی پانی میں  گھول کر اور گڑ یا شکر سے اس کو میٹھا کر کے پیٹ بھر لیا کرتے ہیں۔ ستو ساننے کے لئے کافی پانی چاہئے۔مطلب یہ ہے کہ بڑے کام کے لئے کوشش اور محنت بھی ایسی ہی ہونی چاہئے۔

(۲۲)  تیل دیکھو، تیل کی دھار دیکھو  :
  یعنی ابھی تم نے دیکھا ہی کیا ہے،  بات تو پوری ہونے دو تب معلوم ہو گا۔

(۲۳)  تین میں  نہ تیرہ میں   :
 یعنی کسی شمار میں  نہیں  ہیں۔ بے مصرف شخص کے لئے کہا جاتا ہے۔

( ۲۴ ) تیری بات گدھے کی لات  :
  تیری بات ایسی ہی ہے جیسی گدھے کی لات کہ نہ بات سمجھے اور نہ آدمی پہچانے،  بس اندھا دھند چلا کرتی ہے۔ محل استعمال معنی سے قیاس کیا جا سکتا ہے۔




اردو محاورے ، کہاوتیں ،ضرب الامثال, proverbs urdu idiomsta ki kahawtain,


            ٹ۔کی کہاوتیں

( ۱ )  ٹاٹ کا لنگوٹ، نواب سے یاری  : 

یہ کہاوت اس شخص کے لئے کہتے ہیں  جو قلاش ہو لیکن اپنی شیخی میں  بڑے لوگوں  سے دوستی کا دعویدار ہو۔

(۲)  ٹائیں  ٹائیں  فِش  : 

 عوامی بول چال میں  ایسے شور و غل کو کہتے ہیں  جس کا نتیجہ کچھ نہ نکلے۔

(۳)  ٹَٹ پونجیا ہے  : 

ٹَٹ یعنی ٹاٹ یا بوری۔ پونجیا یعنی پونجی والا۔ کہاوت ایک شخص کے بارے میں  کہہ رہی ہے کہ اس کی ساری پونجی ٹاٹ کے ایک ٹکڑے پر موقوف ہے گویا وہ از حد مفلس اور قلاش ہے۔

( ۴ )  ٹٹو کو کوڑا اور تازی کو اشارہ  :

  ٹٹو یعنی چھوٹی نسل کا کمزور گھوڑا۔ تازی یعنی اعلیٰ نسل کا گھوڑا۔ ٹٹو کو ہانکنے کے لئے اس کو کوڑا لگانا ہوتا ہے جب کہ تازی گھوڑا مالک کے اشارہ پر چلتا ہے۔ گویا عقل مند کو اشارہ کافی ہوتا ہے جب کہ کم عقل مار سے بھی مشکل سے سمجھتا ہے۔

(۵)  ٹکسال باہر ہے  : 

 ٹکسال میں  جو سکّے ڈھلتے ہیں  یا نوٹ چھاپے جاتے ہیں  وہ مستند اور سچے ہوتے ہیں  اور ملک میں  رواج پاتے ہیں۔ ٹکسال باہر کے معنی خلاف رواج یا غیر مستند ہیں۔

(۶)  ٹکے گز کی چال  :

  یعنی نہایت سست رفتار۔ اس کو میانہ رَوی اور کفایت شعاری کے معنی میں  بھی بولتے ہیں۔ٹکا یعنی ایک روپیہ۔ کہاوت کا مطلب ہے کہ اتنا سست رفتار کہ ایک روپیہ میں  صرف ایک گز ہی چلتا ہے۔

( ۷ )  ٹک ٹک دیدم، دَم نہ کشیدم  : 

یہ کہاوت ہندوستانی اور فارسی الفاظ کو ملا کر بنائی گئی ہے۔ مطلب ہے حیرت سے دیکھتے رہ جانا اور دَم نہ مارنا۔



اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs ta ki kahawtain,



ت ۔ کی کہاوتیں

  ( ۲۵ )  تیلی خصم کیا پھر بھی روکھا کھایا  : 

 خصم یعنی شوہر۔ تیلی شوہر سے امید ہوتی ہے کہ کھانا تیل میں  تَر ملا کرے گا لیکن اگر اس کے ہوتے ہوئے بھی روکھاسوکھاہی ملے تو اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔ یعنی غلط کام بھی کیا اور مطلب پھر بھی پورا نہ ہوا۔یہی کہاوت کا مطلب ہے۔

( ۲۶ )  تیتر تو اپنی آئی مرا، تو کیوں  مرا بٹیر   :

  اپنی آئی مرا یعنی فطری موت کا شکار ہوا۔ گویا کہ تیتر تو اپنی فطری موت مر گیا لیکن اے بٹیر یہ بتا کہ تجھ کو کیا ہوا تھا جو تو بھی جان سے جاتا رہا؟  یہ کہاوت تب کہی جاتی ہے جب لوگ دوسروں  کے مسائل میں  خواہ مخواہ الجھ کر  اپنے سر مصیبت مول لیتے ہیں  اور پھر شکایت کرتے ہیں۔

( ۲۷ ) تیسرے دن مردار حلال  :

 فاقے کی حالت میں  انسان کے لئے حرام شے بھی حلال ہو جاتی ہے۔ تین دن فاقوں  کی شرط کسی   طبی یا سائنٹفک بنیاد پر نہیں  قائم ہے۔ چونکہ فاقہ کی مدت کا تعین منظور تھا اس لئے تین دن کی مدت فرض کر لی گئی۔ہو سکتا ہے کہ کوئی کمزور اور بیمار آدمی تین دن کا فاقہ بھی برداشت نہ کر سکے۔ اس صورت میں  تین دن سے مراد اتنی مدت ہو گی جتنی میں  اُس کی جان جانے کا خطرہ ہو۔ یہ کہاوت تب بولی جاتی ہے جب حالات انسان کو ہر طرح کا کام کرنے پر مجبور کر دیں۔

( ۲۸ )  تین ٹانگ کا گھوڑا ہے  : 

تین ٹانگ کا گھوڑا یعنی ناکارہ۔ یہ کہاوت ناکارہ اور بے فیض آدمی کے لئے کہی جاتی ہے۔

(۲۹ ) تیلی کا تیل جلے، مشعلچی کا دل  : 


 یعنی خرچ تو تیلی کا ہو رہا ہے اور دل جل رہا ہے مشعلچی کا جس کا کام صرف مشعل کو اٹھائے پھرنا ہے۔ زحمت اور خرچ کسی کا ہو رہا ہو لیکن اس کی تکلیف اور  شکایت کسی لا تعلق شخص کو ہو تو یہ کہاوت کہی جاتی ہے۔

اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs ta ki kahawtain,

ت ۔ کی کہاوتیں

( ۳۰)  تیس مار خاں  بنتے ہیں   :
  عرف عام میں  تیس مار خاں  بہت بہادر آدمی کو کہتے ہیں  یعنی جو تیس آدمیوں  کو مارنے کی ہمت اور طاقت رکھتا ہو۔ یہ فقرہ ایسے شخص کے لئے طنزیہ استعمال کیا جاتا ہے جو ڈینگیں  تو بہت مارتا ہو لیکن جس میں  دم دُرود بالکل نہ ہو۔

( ۳۱ )  تیل نہ مٹھائی چولھے چڑھی کڑھائی  :
   یعنی کڑھائی تو چولھے پر چڑھا رکھی ہے لیکن اس میں  نہ تیل ہے اور نہ دوسرے لوازمات۔ گویا شور اور شیخی تو بہت ہے لیکن اصلیت کچھ بھی نہیں۔یہی کہاوت شیخی خور اور اپنے تئیں  تیس مار خاں  کے لئے کہی جاتی ہے۔






٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اردو محاورے ، کہاوتیں ،ضرب الامثال, proverbsta ki kahawtain, urdu idioms


ٹ۔کی کہاوتیں

(۸ )  ٹھوکر کھاوے بُدھی پاوے  : 

 بُدھی یعنی عقل یا سمجھ۔ ٹھوکر کھا کر ہی سمجھ آتی ہے۔تجربہ بہت بڑا معلم ہے۔

(۹)  ٹیڑھے توے کی روٹی  : 

 توا اگر ٹیڑھا ہو گا تو روٹی گول اور سڈول نہیں  بنے گی۔ بگڑی ہوئی چیز یا کام کے لئے یہ کہاوت بولتے ہیں۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


Labels

Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) Aleppo (2) Allama Muhammad Iqbal (82) Answer (4) Auliya Allah (2) Aurat (6) Baa ki kahawtain (18) Bahadur Shah Zafar (2) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) Children (2) China (2) College (3) DHRAAM (1) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) Divorce (10) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) Fatawa (14) Finance (7) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) Hadisa (2) Hajj (3) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) Ibn e Insha (87) Imran Sereis Novels (8) India (3) Intzar hussain (2) Ishq (3) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) Jihad (2) Khawaja Haider Ali aatish (2) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) Letter (2) Love (5) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) Menses (3) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) Mustahabbat (3) Novels (15) Novels Books (11) PROVERBS (370) Pakistan (4) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) Question (3) Qurbani (2) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) Sabolate Aager (2) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) Sawal (3) School (3) Shakeel Badauni (2) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) UMRAH (3) URDU ENGLISH PROVERBS (42) URDU PROVERBS (202) University (2) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) Valentine Day (9) Wasi Shah (28) Wudu (2) Zakat (3) aa ki kahawtain (13) afzal rao gohar (4) alama semab akbar abadi (32) alif ki kahawtain (8) andra warma (2) anwar masuod (2) aziz ajaz (3) babu gopinath (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) chor (5) daal ki kahawtain (10) dhal ki kahawtain (2) dil (2) download (7) elam (5) eman (3) faraiz (6) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) hadisain (223) halaku khan (2) haya (4) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) islamic (319) jeem ki kahawtain (13) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) king (6) laam ki kahawtain (4) maa (9) marriage (2) meem ki kahawtain (12) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) muskrahat (2) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) pa ki kahawtain (8) parveen shakir (50) poetry (1309) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) ra ki kahawtain (3) sabaq aamoz (55) saghar Siddiqui (226) saghar nizami (2) saifuddin saif (2) sauod usmani (2) seen ki kahawtain (10) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) syed moeen bally (2) ta ki kahawtain (8) toba (4) udru (14) urdu (239) urdu short stories (151) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) wow ki kahawtain (2) writers (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) zina (10)