Showing posts with label noon ki kahawtain. Show all posts
Showing posts with label noon ki kahawtain. Show all posts

Saturday, 25 February 2017

اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs noon ki kahawtain



ن۔ کی کہاوتیں

( ۱ )   ناک پر مکھی نہیں  بیٹھنے دیتے  :
 
بہت نازک مزاج ہیں، ذرا سی بات کی برداشت نہیں  ہے۔

(۲ )  نام بڑ ے اور درشن چھوٹے  : 

 دُنیا بھر میں  نام و نمود تو بہت ہے لیکن اندر سے کھوکھلے اور کم دل ہیں۔کہاوت کا محل استعمال معنی سے ظاہر ہے۔

( ۳)  نادان دوست سے دانا دشمن اچھا  : 

 کہاوت کا مطلب صاف ہے اور اسی سے اس کا استعمال قیاس کیا جا سکتا ہے۔

( ۴ )  نادان کی دوستی زیان  : 

 دوستی ہمیشہ سمجھدار لوگوں  سے کرنی چاہئے۔ نادان کی دوستی سے نقصان پہنچنے کا بہت امکان ہوتا ہے۔

(۵)  ناک کا بال ہونا  :

  ناک کے بال اگر نوچ کر نکالے جائیں  تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ اگر کوئی شخص کسی دوسرے کے معاملات میں بہت دخیل ہو جائے اور اس کی بات ہر مسئلہ میں  مانی جانے لگے تو کہتے ہیں  کہ وہ تو فلاں  کی ناک کا بال ہے۔

(۶)  ناچ نہ آئے، آنگن ٹیڑھا  :

  قصہ مشہور ہے کہ ایک رقاصہ محفل میں  ناچ رہی تھی۔ جب لوگوں  نے اس کے ناچ کو ناپسند کیا تو اس نے جواباً کہا کہ ’’ میں  کیا کروں، اس گھر کا آنگن ہی ٹیڑھا ہے۔ بھلا اچھا ناچ یہاں  کیسے ہو سکتا ہے؟‘‘  چنانچہ اب یہ کہاوت ایسے موقع پر استعمال ہوتی ہے جب کوئی اپنی نا اہلیت کی وجہ ایسی بتائے جس کا اُس کام سے مطلق کوئی واسطہ نہ ہو۔

(۷)  ناک پکڑو  تو جان نکلتی ہے   : 

یعنی بے حد نازک اور کمزور ہیں۔

اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs noon ki kahawtain


ن۔ کی کہاوتیں

 ( ۸ )  نادان سے دوستی جی کا جنجال   : 

 کہاوت کے معنی اور محل استعمال ظاہر ہیں۔

(۹)  نادر شاہی حکم  : 

 نادر شاہؔ دُرانی نے دہلی پر حملہ کے دوران وہاں  قتل عام کر وایا تھا۔نادر شاہی حکم یعنی ایسا ظالمانہ حکم جس کی تعمیل لازمی ہے اور جس سے مفر نہیں۔

(۱۰)  ناچنے نکلے تو گھونگھٹ کیسا  : 

 یعنی جب برے کام کا ارادہ کر ہی لیا ہے تو پھر شرم و حیا کا کیا سوال ہے۔

(۱۱)  ناک کٹ گئی  : 

یعنی بڑی بے عزتی ہوئی، بہت رُسوائی کا سامنا کر نا پڑا۔

(۱۲)  نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات  : 

 یعنی کچھ حاصل نہ ہوا۔ کوئی کام محنت سے کیا جائے اور اس کا نتیجہ کچھ نہ نکلے تو یہ کہاوت بولتے ہیں۔

( ۱۳)  نزلہ عضو ضعیف پر ہی گرتا ہے  : 

کمزور آدمی ہی ہمیشہ مصیبت اور خرابی کا شکار ہوتا ہے، بالکل اسی طرح جس طرح نزلہ کا اعصابی اثر اُسی عضو پر ہوتا ہے جو کمزور اور ضعیف ہوتا ہے۔

( ۱۴) نقل کفر کفر نہ باشد  :

  یعنی کسی کے کفر کی نقل کرنے سے کوئی کافر نہیں  ہو جاتا ہے کیونکہ اس کا اصل عقیدہ قائم رہتا ہے۔گویا اگر کوئی شخص کسی اَور کی تقلید میں بے سوچے سمجھے کوئی برائی کرے تو اس کا جرم اتنا قابل گرفت نہیں  ہوتا جتنا اس کے پیر  و مرشد کا ہوتا ہے۔



اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs noon ki kahawtain



ن۔ کی کہاوتیں

( ۱۵)  نقش بر آب ہے  :

  مٹ جانے والا ہے، بے ثبات ہے جیسے پانی پر بنایا ہوا نقش اُسی وقت غائب ہو جاتا ہے۔

(۱۶)  نکٹے کا کھائے، اوچھے کا نہ کھائے  : 

کم ظرف یا اوچھا آدمی اپنے ذرا سے احسان کو بھی بار بار جتاتا ہے۔ لہٰذا اس کااحسان نہیں  لینا چاہے۔ کسی عیب دار مثلاً  نکٹے شخص کا احسان اٹھانا اوچھے کے احسان سے بدرجہا بہتر ہے۔

(۱۷ )    نکٹے کی ناک نہیں  کٹتی  : 

 یعنی جو پہلے سے ہی بے عزت اور بے حیا ہو اس کے لئے عزت بے معنی چیز ہے۔

( ۱۸)  ننگی کیا نہائے گی،کیا نچوڑے گی  : 

غریب آدمی کی ہر طرح مصیبت ہے۔اس کی مثال ایک ایسی غریب عورت ہے جس کے پاس ایک ہی جوڑا کپڑا ہو۔ اگر وہ کپڑے پہن کر نہائے تو سُکھانے کے لئے ان کو کیسے نچوڑ سکتی ہے کہ پھر اس کی بے پردگی ہو گی۔

( ۱۹ )  ننگے کو کیا ننگ، کالے کو کیا رنگ  :  

 یعنی جو شخص برہنہ ہو اُسے برہنگی کا کیا خوف۔جس طرح کالے رنگ پر کوئی اور رنگ نہیں  چڑھتا ہے اسی طرح ننگا آدمی بھی اپنی حالت سے بے نیاز رہتا ہے۔ اگر کوئی اپنی عادات و اطوار میں  بے غیرت ہو تو اس پریہ کہاوت کہی جاتی ہے۔

( ۲۰ )  نناوے کا پھیر  : 

یعنی دولت کا چکر اور لالچ۔ نناوے سے روپوں  کی بڑی تعداد مقصود ہے۔

 ( ۲۱ )  نو نقد،  نہ تیرہ اُدھار  : 

لین دین میں  اُدھار ہمیشہ مسئلے پیدا کرتا ہے۔ سب سے اچھا سودا نقد ہوتا ہے۔ کہاوت یہی کہہ رہی ہے کہ نقد اگر نو روپے مل جائیں  تو وہ اُدھار کے تیرہ روپوں  سے بہتر ہیں۔کل کا کوئی بھروسا نہیں  ہے۔

اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs noon ki kahawtain



ن۔ کی کہاوتیں

( ۲۲ )  نورُُ علیٰ نور  : 

 یعنی مکمل نور، نور ہی نور۔ بہت روشن۔ تعریف کے لئے کہا جاتا ہے۔

(۲۳)  نو دو گیارہ ہونا  :

 یعنی بھاگ کھڑے ہونا، رفو چکر ہو جانا۔ یہ نہیں  معلوم کہ بھاگ جانے سے نو دو گیارہ کی کیا مناسبت ہے۔

( ۲۴ )  نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی    :ْ

  یعنی دُنیا بھر کی برائیاں  کر چکے تو اب بڑھاپے میں  پارسائی کی سوجھی ہے۔ انسان آخر عمر میں  مذہب کی جانب مائل ہوتا ہے اور اپنے پچھلے سارے گناہوں  کا کفارہ ادا کرنا چاہتا ہے۔ کہاوت اسی جانب اشارہ کر رہی ہے۔

(۲۵)  نہ تین میں ،  نہ تیرہ میں    : 

 جس شخص کا شمار کہیں  نہ ہو یعنی اس کی کوئی اہمیت نہ ہواس کے لئے یہ کہاوت بولی جاتی ہے۔

(۲۶)  نہ نو من تیل ہو گا، نہ رادھاؔ ناچے گی   :  

 پرانا قصہ ہے کہ ایک مشہور رقاصہ ُاس وقت تک رقص کا مظاہرہ نہیں  کرتی تھی جب تک چراغاں  کا معقول انتظام نہیں  ہو جاتا تھا۔ نو من تیل بے شمار چراغوں  کی علامت ہے۔کوئی اگرکسی کام کے لئے ایسی شرط لگائے جس کا پورا کرنا ممکن نہ ہو تو یہ کہاوت دُہرائی جاتی ہے یعنی نہ تو اِن کی یہ فضول شرط پوری ہو گی اور نہ یہ کام کر کے دکھائیں  گے۔

( ۲۷ )  نہ رہے بانس، نہ بجے بانسری  : 

کام کی وجہ باقی نہ رہے تو اس کی ضرورت بھی ختم ہو جاتی ہے بالکل اسی طرح جیسے اگر بانس ختم ہو جائیں  تو بانسری نہیں  بن سکتی۔ اگر کسی چیز کی بنیاد ہی ختم کر دی جائے تو یہ کہاوت بولتے ہیں۔

( ۲۸)  نیکی برباد، گناہ لازم  : 

یعنی نیکی کو تو سب لوگ بھول گئے اور الزام اُلٹا ہمارے سر رکھ دیا۔ دُنیا کا یہی دستور ہے کہ نیکی کو کوئی یاد نہیں  رکھتا جب کہ بدنامی بخشنے کے لئے ہر ایک آمادہ رہتا ہے۔

اردو محاورے ،کہاوتیں، ضرب الامثال Urdu idioms, proverbs noon ki kahawtain



ن۔ کی کہاوتیں

( ۲۹)  نیم حکیم خطرۂ جان، نیم مُلّا  خطرۂ ایمان    :

  اَدھورا  علم ہمیشہ خطرناک ہوتا ہے جیسے نیم حکیم سے مریض کی جان جانے کا خطرہ ہوتا ہے اور نیم مُلّا کے علم سے لوگوں  کا ایمان خطرے میں  پڑ جاتا ہے۔

(۳۰)  نیکی کر دریا میں ڈال  :

  دنیا کا دستورہے کہ نیکی تو بھول جاتی ہے لیکن ذراسی برائی ہو جائے تو عمر بھر یاد رکھتی ہے۔ا س لئے کسی کے ساتھ نیکی کر کے اس کے بدلے میں  اچھائی کی اُمید بیکار ہے۔ بہتر یہ ہے کہ آدمی نیکی کر کے اسے بھول جائے جیسے کی ہی نہیں  تھی گویا نیکی کو دَریا بُرد کر دینا اچھا ہے۔

(۳۱)  نیکی اور پوچھ پوچھ  :

سی سے کوئی نیکی کرنی ہو تو اس سے پوچھا نہیں  جاتا ہے۔ چنانچہ اگر کوئی شخص کسی اچھے کام کا ارادہ ظاہر کرے تو یہ کہاوت بولتے ہیں۔

(۳۲)  نیبو نِچوڑ آدمی  :

  قصہ مشہور ہے کہ  ایک مفت خور آدمی بازار یا سرائے میں  منتظر رہتا  تھا کہ کوئی کھانا کھاتا نظر آ جائے۔ جوں  ہی وہ کسی ایسے شخص کو دیکھتا تو اس کے پاس بیٹھ کر کہتا  ’’ صاحب! یہ آپ کیا روکھا سوکھا کھا رہے ہیں۔ اس کھانے کا اصل مزہ تو تب ہے جب اس میں  نیبو نچوڑا جائے‘‘۔  یہ کہہ کر جیب سے ایک نیبو نکال کر کھانے والے کی دال وغیرہ میں  نچوڑ دیتا۔ وہ  بیچارہ مروتاً اُس مفت خور کو بھی کھانے میں  شامل کر لیتا۔ایسے ہی مفت خورے کو  نیبو نچوڑ آدمی کہتے ہیں ۔ اسی پر دوسری صورتیں  قیاس کی جا سکتی ہیں۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Labels

Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) Aleppo (2) Allama Muhammad Iqbal (82) Answer (4) Auliya Allah (2) Aurat (6) Baa ki kahawtain (18) Bahadur Shah Zafar (2) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) Children (2) China (2) College (3) DHRAAM (1) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) Divorce (10) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) Fatawa (14) Finance (7) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) Hadisa (2) Hajj (3) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) Ibn e Insha (87) Imran Sereis Novels (8) India (3) Intzar hussain (2) Ishq (3) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) Jihad (2) Khawaja Haider Ali aatish (2) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) Letter (2) Love (5) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) Menses (3) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) Mustahabbat (3) Novels (15) Novels Books (11) PROVERBS (370) Pakistan (4) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) Question (3) Qurbani (2) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) Sabolate Aager (2) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) Sawal (3) School (3) Shakeel Badauni (2) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) UMRAH (3) URDU ENGLISH PROVERBS (42) URDU PROVERBS (202) University (2) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) Valentine Day (9) Wasi Shah (28) Wudu (2) Zakat (3) aa ki kahawtain (13) afzal rao gohar (4) alama semab akbar abadi (32) alif ki kahawtain (8) andra warma (2) anwar masuod (2) aziz ajaz (3) babu gopinath (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) chor (5) daal ki kahawtain (10) dhal ki kahawtain (2) dil (2) download (7) elam (5) eman (3) faraiz (6) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) hadisain (223) halaku khan (2) haya (4) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) islamic (319) jeem ki kahawtain (13) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) king (6) laam ki kahawtain (4) maa (9) marriage (2) meem ki kahawtain (12) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) muskrahat (2) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) pa ki kahawtain (8) parveen shakir (50) poetry (1309) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) ra ki kahawtain (3) sabaq aamoz (55) saghar Siddiqui (226) saghar nizami (2) saifuddin saif (2) sauod usmani (2) seen ki kahawtain (10) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) syed moeen bally (2) ta ki kahawtain (8) toba (4) udru (14) urdu (239) urdu short stories (151) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) wow ki kahawtain (2) writers (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) zina (10)