Showing posts with label Saudi Arabia. Show all posts
Showing posts with label Saudi Arabia. Show all posts

Thursday, 22 June 2017

"Hum Saudi Arabia Say Muhabbat Kun Kartey Hain?"

*ہم سعودی عرب🇸🇦سے محبت کیوں کرتے ہیں ؟؟*
*تحریر: ابو زکریا الجعفری*
*ترجمانی: سید معراج ربانی اثری مدنی*
سعودی عرب🇸🇦 سےمحبت یااس کادفاع ہم اس لئے نہیں کررہےہیں کہ آج وہ خود کی یااپنےریالوں اور پٹرول کی نمائندگی کرتا ہے، حقیقت یہ ہےکہ ہم نےاس سےکبھی ایک ریال کی بھی خواہش نہیں کی اورنہ ہی ہمیں اس سے کوئی ویزا حج ملنےوالاہےبھلے ہم اپناسر پتھروں سے ہی کیوں نہ ٹکرادیں، پھربھی ہمیں کچھ حاصل ہونےوالانہیں ہے ہمارا ان سب چیزوں سے کوئی واسطہ بھی نہیں، نہ کسی شہزادے سےاورنہ ہی کسی وزیریااسکے کسی مصاحب سے کوئی تعلق ہےاورنہ ہی ہمیں ان کا کوئی پتہ ہے، نہ ہی ہم حکمرانوں کی چاپلوسی کرتےنہ سعودی رہنماؤں سے ہماراکوئی رابطہ ہے نہ ہم کسی دن ان کے دروازوں پہ کچھ مانگنے کے لئے کبھی کھڑےہوئےاورنہ ہی کبھی ہم نے ان سے ملنے کی کوشش کی۔ چنانچہ ان حقائق کو ہمارا رب اچھی طرح جانتاہے۔پھربھی ہم مملکت سعودیہ عرب 🇸🇦 سے محبت اوراس کا دفاع کرتےہیں۔ کیوں ؟
اس لئےکہ:
*سعودی عرب🇸🇦 آج شرک کے خلاف ایک الله کی توحید کی نمائندگی کرتا ہے...*
*اسی طرح بدعت کے خلاف سنت رسولﷺکی اتباع کے خلاف ابتداع کی.. غلامی کے خلاف آزادی کی..*
*ذلت وفخر کے خلاف عزت ووقارکی.. اہانت کے خلاف شرافت و کرامت کی .. اور لاپرواہی کے خلاف غیرت وحمیت کی نمائندگی کرتاہے۔*
*اس لئے ہم اس کا دفاع کرتےاورمحبت کرتےہیں۔*
اورہم اس سے محبت اس لئے بھی کرتےہیں کہ:
1۔ آج سعودی عرب🇸🇦 ایک ایسا ملک ہےجہاں کہیں بھی بت پرستی کانام ونشان بھی نہیں ہے، نہ کسی ولی کی قبرپوجی جارہی ہے اورنہ ہی اس کاطواف ہوتاہے۔
2۔ جہاں کوئی چرچ یاٹمپل نہیں ہے کہ آسمانوں اور زمین کے رب کےسوا اس کی پرستش کی جاتی ہو۔
3۔ جہاں کرسمس ڈے کےنام پرکوئی ڈےمنایاجاتاہےاورنہ ہی برتھ ڈے کا کوئی درخت لگایاجاتاہے۔
4۔ جہاں کافروں کے عیدوں کی کوئی تعطیل منائی جاتی ہے۔
5۔ سعودی عرب🇸🇦 ایساملک ہے جہاں کہیں بھی بدھشٹوں یا ہندؤں کی کوئی عبادت گاہ یاکوئی مندرنہیں ہےجس میں پتھر ، درخت یا سورج اور چاند اور گائے.کی پرستش ہوتی ہو۔
6۔ سعودی عرب🇸🇦 ایساملک ہے جہاں نہ توکہیں کوئی بارہے نہ شراب خانہ نہ ہی کہیں کوٹھاہے نہ چکلہ۔ نہ ہم جنس پرست ہیں اور نہ ہی ہم جنس پرستوں کی کوئی ایسوسی ایشن ، نہ جوئے یاسٹے کاکوئی اڈاہےاور نہ ہی کہیں کوئی ایک ڈسکو یا نائٹ کلب الحمدللہ مملکت توحیدکی سرزمین ان ناپاک چیزوں سے پاک ہے۔
7۔ سعودی عرب🇸🇦 ایساملک ہےجس کا یہودی قابضین اوراس کے درمیان کوئی بھی امن معاہدہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی کسی اورطرح کے معاہدے دونوں کےمابین ہیں ۔
8۔ سعودی عرب🇸🇦 دنیاکا اکیلا ایساملک ہے جہاں بحمدالله حدودالله نافذ ہیں ، چنانچہ خون کےبدلےخون کی حد قائم ہے۔
جلد (کوڑےمارنے) رجم (سنگسارکرنے) اورچوری کرنے پرہاتھ کاٹنےکی سزا نافذکی جاتی ہے۔
9۔ سعودی عرب🇸🇦 دنیاکا اکیلا ملک ہے جہاں قرآن وسنت کادستور قائم ہےاور الله کی شریعت نافذہے۔
10۔ سعودی عرب🇸🇦 دنیاکا اکیلا ملک ہے جہاں امربالمعروف والنھی عن المنکر کی جمعیت قائم ہے۔
11۔ سعودی عرب🇸🇦 دنیاکا اکیلا ملک ہے جس نےپھیلتی ہوئی صفوی لہروں کےرخ کوموڑدیا اور ایرانی آکٹپس کےبازؤں کوکاٹنے میں حصہ لیکراہم کردار ادا کیا۔
12۔ سعودی عرب🇸🇦 ایسا ملک ہےجس نے یمن کےاہل سنت بھائیوں کی حمایت ومددمیں اس وقت سب سے پہلےسامنےآیا جب ظالم انہیں کچل رہےتھے اور نیست ونابود کرنے پہ تلے ہوئےتھے۔
لیکن مظلوموں کی آوازکوئی سننے والانہ تھا۔
13۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ ملک ہے جس نے تباہ شدہ بیروت وغزہ، کوایک بارنہیں بلکہ کئی بار تباہ ہونےکےبعد دوبارہ تعمیرکروایا۔
14۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ ملک ہےجو دنیا کےگوشےگوشےمیں مسلمانوں کی مددکےلئے ان کے ہر مسئلے میں کھڑا ہوتاہے۔
15۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ ملک ہے جس نے دنیا کےچپےچپےمیں اپنےاسلامی دعاۃ و مبلغین بھیج رکھے ہیں ، جوپوری دنیامیں اصلاح ورہنمائی کا فریضہ انجام دے رہےہیں۔
16۔ صرف سعودی عرب🇸🇦 ہی ایک ایسا اسلامی ملک ہےجہاں کوئی بدعتیانہ تہوار مثلاً: عیدمیلادالنبی ، جشن شب اسراء ومعراج اور دیگر اسلام کےنام پر تہوار وغیرہ کی قطعا اجازت نہیں ہے۔
17۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ ملک ہےجوہرمصیبت میں تمام فلسطینیوں کی مددکرتا اورہرپرامن معاملےمیں انکی حمایت کرتاہے۔
18۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ ملک ہےجو ہر ماہ فلسطینی اتھارٹی کو لاکھوں ڈالرپےکرتاہے جوصرف اس کےسرکاری عملے کو کھانا کھلانےاور اسے اپنے پیروں پر کھڑا رکھنے کے لئےہے۔
19۔ سعودی عرب🇸🇦 ایک ایسا ملک ہےجوہمیشہ فلسطینیوں کے مابین صلح ومصالحت کی کوشش میں مصروف رہتاہے۔
20۔ سعودی عرب🇸🇦 ہی ہے جس نے حرمین شریفین🕋 کی ایسی خدمت کی ہےجس کی کوئی مثال نہ صرف بنی امیہ میں نہیں ملتی بلکہ بنوعباسیہ اورعہدعثمانی میں بھی بقول تمام مورخین کوئی مثال نہیں ملتی۔
مزید اس کے علاوہ وہ خدمات اورسہولتیں الگ ہیں جوہمیشہ یہ پیارا ملک دنیا کے دوسرےتمام مسلمانوں کو پیش کرتاآرہا ہے۔
الله عزوجل اس کا انہیں اجرعطافرمائے۔
والحمدلله رب العالمین۔

*اس لئے ہم اس کا دفاع کرتےاوراس ملک سےمحبت کرتےہیں۔*

Saturday, 25 March 2017

سبق آموز قصے waqeaat, hikayaat, Mazameen, Tahreerain, Saudi Arabia,



 🌳 🍀سعودي عرب کے شہر بریدہ میں پیش آنے والا ایک واقعہ  🌲 🍀⚘ 
ایک سعودی تاجر کا بیان ہے کہ میں اور میرا دوست سعود شہربریدہ میں تجارت کرتے تھے ایک دن میں جمعہ کی نماز کے لیے بریدہ کی مسجد الکبیر میں گیا نماز جمعہ کے بعد جنازہ کا اعلان ہوا نماز جنازہ ادا کی گئی لوگوں نے ایک دوسرے سے پوچھنا شروع کر دیا کہ یہ جنازہ کس کا ہے پتہ چلا کہ یہ جنازہ میرے ہی دوست سعود کا ہے جو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا مجھے سن کر  انتہائی صدمہ پہنچا

یہ 1415ھ یعنی کوئی 22 برس پہلے کی بات ہے اس وقت ابھی موبائل فون عام نہیں ہوا تھا - چند مہینے گزرنے کے بعد وہاں کے ایک دکاندار نے مجھ سے بات کی کہ مرحوم سعود کے ذمے میرے 3لاکھ ریال ہیں توآپ میرے ساتھ چلیں ہم جار کر اس کے بیٹوں سے بات کریں اور یہ بات پہلے سے میرے علم میں تھی کہ سعود کے ذمہ یہ قرض ھے چنانچہ ہم مرحوم کےبیٹوں سے جار کر ملے بات چیت ہوئی تو انہوں نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے رقم لوٹانے سے صاف انکار کردیا اورکہا کہ ہمارے باپ نے تو صرف 6لاکھ ریال چھوڑا ہے اگر 3لاکھ ہم آپ کو دیتے ہیں تو پھر ہمارے پاس کیا بچے گا - اس دور میں بہت سا لیں دین باہم اعتمادی بھی ہوتا تھا چنانچہ ہم واپس آگئے- یوں حیدر وقت گزرتا گیا لیکن ہر وقت مجھے سعود کی یاد ستاتی رہی یہی سوچتا رہا کہ ناجانے قرض نہیں چکانے کی وجہ سے قبر میں اس کے ساتھ کیا بیت رہی ہوگی-

ایک دن میں نے اپنے پیارے دوست کا قرض اتارنے کا عزم کرلیا اس ارادے کے بعد پھر مجھے دو دن تک نیند نہیں آئی جب بھی میں سونے کے لئے آنکھیں بند کرتا توسعود کا مسکراتا چہرا میرے سامنے آ جاتا گویا وہ میری مدد کا منتظر ہوں تیسرے دن میں نے اپنے عزم کو عملی جامہ پہناتے ہوے اپنی دکان سامان سمیت فروخت کر دی اور دیگر جمع پونجی اکٹھی کی تو میرے پاس4لاکھ پچاس ہزار ریال جمع ہو گئے توفورا 3لاکھ ریال سے دوست کا قرض اداکیا جس سےمجھے دلی سکون ملا اس ادائیگی کے 2 ہفتے بعد وہی شخص جس کو میں نے 3لاکھ ادا کئے تھے میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ آپ نے اپناسب کچھ بیچ کر یہ پیمنٹ کی ہے لہذا میں 1لاکھ ریال سے دستبردار ہوتا ہوں، یہ کہ کر اس نے 1لاکھ ریال مجھے واپس کر دیا اور مارکیٹ میں دوسرے تاجروں کے ساتھ بھی اس واقعہ کا تذکرہ کیا کہ مخلص دوست نے کمال کی مثال قائم کر دی ہے چند دن گزرے کہ ایک تاجر کا فون آیا اسنے پیشکش کی کہ میرے پاس دو دکانوں پر مشتمل ایک سٹور ہے جو میں آپ کو بلا معاوضہ دینا چاہتا ہوں میں نے اس کی پیشکش کو قبول کیا مزدور لگا کر دکانوں کی صفائی کی اسی دوران سامان سے لدا ہوا ایک بڑا ٹرک دکانوں کے سامنے آ کر رکا جس میں سے ایک نوجوان نیچے اترا سلام کے بعد کہنے لگا کہ میں فلاں تاجر کا بیٹا ہوں یہ سامان میرے ابا جان نے بھیجا ہے اور کہا ہے کہ سامان بیچ کر اسکی نصف قیمت آپ ہمیں لوٹا دینا اور باقی آدھا مال ھماری طرف سے گفٹ ہے اور آئندہ جتنے مال کی ضرورت ہو ہم سے ادھار لے کر فروخت کر کے پیمنٹ کر دیا کریں لوگ جنہیں میں جانتا نہیں تھا چاروں طرف سے میرے ساتھ تعاون کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے اور تھوڑے ہی عرصے میں میرا بزنس پہلے سے دگنا ہوگیا المختصر 1436ھ کے رمضان المبارک میں میں نے 3ملین ریال اپنے مال کی زکاةادا کی ہے يه كوئی افسانہ نہیں بلکہ حقیقی واقعہ ہے 

Labels

Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) Aleppo (2) Allama Muhammad Iqbal (82) Answer (4) Auliya Allah (2) Aurat (6) Baa ki kahawtain (18) Bahadur Shah Zafar (2) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) Children (2) China (2) College (3) DHRAAM (1) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) Divorce (10) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) Fatawa (14) Finance (7) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) Hadisa (2) Hajj (3) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) Ibn e Insha (87) Imran Sereis Novels (8) India (3) Intzar hussain (2) Ishq (3) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) Jihad (2) Khawaja Haider Ali aatish (2) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) Letter (2) Love (5) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) Menses (3) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) Mustahabbat (3) Novels (15) Novels Books (11) PROVERBS (370) Pakistan (4) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) Question (3) Qurbani (2) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) Sabolate Aager (2) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) Sawal (3) School (3) Shakeel Badauni (2) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) UMRAH (3) URDU ENGLISH PROVERBS (42) URDU PROVERBS (202) University (2) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) Valentine Day (9) Wasi Shah (28) Wudu (2) Zakat (3) aa ki kahawtain (13) afzal rao gohar (4) alama semab akbar abadi (32) alif ki kahawtain (8) andra warma (2) anwar masuod (2) aziz ajaz (3) babu gopinath (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) chor (5) daal ki kahawtain (10) dhal ki kahawtain (2) dil (2) download (7) elam (5) eman (3) faraiz (6) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) hadisain (223) halaku khan (2) haya (4) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) islamic (319) jeem ki kahawtain (13) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) king (6) laam ki kahawtain (4) maa (9) marriage (2) meem ki kahawtain (12) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) muskrahat (2) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) pa ki kahawtain (8) parveen shakir (50) poetry (1309) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) ra ki kahawtain (3) sabaq aamoz (55) saghar Siddiqui (226) saghar nizami (2) saifuddin saif (2) sauod usmani (2) seen ki kahawtain (10) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) syed moeen bally (2) ta ki kahawtain (8) toba (4) udru (14) urdu (239) urdu short stories (151) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) wow ki kahawtain (2) writers (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) zina (10)