Showing posts with label Sawal. Show all posts
Showing posts with label Sawal. Show all posts

Wednesday, 22 March 2017

بہترین اسلامی معلومات سوال و جواب کی صورت میں islamic, Information, Sawal, Jawab,


سب سے پہلے جمعہ کس نے قائم کیا 
جواب: - حضرت اسد بن جراره نےقائم کیا.

سوال: - قیامت کے دن سب سے پہلے لوگوں کے درمیان کس چیز کا فیصلہ ہوگا؟
جواب: - خون کا فیصلہ ہو گا
.
سوال: - سب سے پہلے دنیا کی کون سی نعمت اٹھائی جائے گی ؟
جواب: - شہد.

سوال: - اسلام میں سب سے پہلے مفتی کون ہوئے ؟
جواب: - حضرت ابو بکر صدیق رضی االله عنہ.

سوال: - سب سے پہلے تراويح با جماعت کس نے رائج کی ؟
جواب: - حضرت عمر فاروق اعظم رضی االل عنہ.

سوال: - اسلام میں سب سے پہلے راہ خدا میں شامل اپنی تلوار کس نے نکالی ؟
جواب: - حضرت زبیر بن اووام نے.

سوال: - مکہ کی سرزمین پر بلند آواز سے قرآن پاک کس نے پڑھا ؟
جواب: - حضرت عبداللہ بن مسعود نے.

سوال: - اسلام میں سب سے پہلے شاعر کون ہوئے ؟
جواب: - حضرت حسان بن ثابت.

سوال: -. اسلام میں سب سے پہلے شہادت کس کی ہوئی ؟
جواب: - عمار بن یاسرکی ماں سمييہ کی.

سوال: - کیا آپ جانتے ہیں سب سے پہلے گیہوں کی کاشت کس نے کی؟
جواب: - حضرت آدم علیہ السلام نے.

سوال: - سب سے پہلے سر کے بال کس نے منڈوائے؟
جواب: - حضرت آدم علیہ السلام نے منڈوايا، اور منڈنے والے حضرت جبرائیل امین تھے.

سوال: - سب سے پہلے قلم سے کس نے لکھا ؟
جواب: - حضرت ادریس علیہ السلام نے.

سوال: - سب سے پہلے چمڑے کا جوتا کس نے بنایا ؟
جواب: - حضرت نوح علیہ السلام نے.

سوال: - سب سے پہلے ختنہ کس نے کیا ؟
جواب: - حضرت ابراہیم علیہ السلام نے.

سوال: - سر زمانہ عرب میں سب سے پہلے کون سے نبی تشریف لائے ؟
جواب: - حضرت هود علیہ السلام.

سوال: - سب سے پہلے آشورہ کا روزہ کس نے رکھا.؟
جواب: - حضرت نوح علیہ السلام نے.

سوال: - سب سے پہلے خدا کی راہ میں کس نے جہاد کیا ؟
جواب: - حضرت ابراہیم علیہ السلام نے.

سوال: - سب سے پہلے صابن کس نے ایجاد کیا ؟
جواب: - حضرت سلیمان علیہ السلام نے.

سوال: - سب سے پہلے کاغذ کس نے تیار کیا ؟
جواب: - حضرت یوسف علیہ السلام نے.

سوال: - قیامت کے دن سب سے پہلے شفاعت کون کریں گے ؟
جواب: - همارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم.

سوال: - سب سے پہلے کس نبی کی امت جنت میں داخل ہوگی ؟
جواب: - میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی امت.

دعا میں ضرور یاد رکھے گا.

=: نماز کے 7 انعام

1 روزی میں برکت

2 تندرست صحت

3 نیك اولاد

4 خوشحال گھر

5 دنيا میں عزت

6 میدان حشر میں جام كوثر

7 آخرت میں جنت

عورت خدا کا دیا ہوا ایک نایاب تحفہ ہے.

پریگننٹ عورت کی 2 ركات نماز عام عورت کی 70 ركات نماز سے بڑھ کر ہے.
شوهر پریشان گھر آئے اور بیوی اسے تسلی دے تو اسے جہاد کا ثواب ملتا ہے.
جو عورت اپنے بچے کے رونے کی وجہ سے سو نہ سکے، اس کو 70 غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے.

شوهر اور بیوی ایک دوسرے کو محبت کی نظر سے دےكھے، تو اللہ انہیں محبت کی نظر سے دیکھتا ہے.

جو عورت اپنے شوهر کو اللہ کی راہ مے بھیجے، وہ جنت مے اپنے شوهر سے 500 سال پہلے جائے گی.

🍂 🍁
جو عورت آٹا گوندتے وقت بسم اللہ پڑھے تو اس کے رزق میں برکت ڈال دی جاتی ہے.

🍃 🍃 🍂 🍁 🍂 🍁
جو عورت غیر مرد کو دیکھتی ہے اللہ اس پر لعنت بھیجتا ہے.
🍃 🍂 🍁 🍃 🍂 🍁

جب عورت اپنے شوهر کے بغیر کہے ان کے پیر دباتي ہے تو اسے 70 تولا سونا صدقہ کرنے کا ثواب ملتا ہے.
🍃 🍂 🍃 🍂 🍁 🍁

جو پاک دامن عورت نماز روزے کی پابندی کرے اور جو شوهر کی خدمت کرے اس کے لئے جنت کے 8 دروازے کھول دیے جاتے ہے.

🍃 🍂 🍁 🍃 🍂 🍁
عورت کے ایک بچے کے پیدا کرنے پر 75 سال کی نماز کا ثواب اور ہر ایک درد پر 1 حج کا ثواب ہے.

🍃 🍂 🍁 🍃 🍂 🍁
باریك لباس پہننے والی اور غیر مرد سے ملنے والی عورت کبھی جنت مے داخل نهي ہوگی.

🌾 🌾 🌾جلدي كرو 🌾 🌾 🌾

(1) مہمان کو کھانا کھلانے میں

(2) ميت دفن کرنے میں

(3) بالغ لڑكيوں کا نکاح کرانے میں

(4) قرض ادا کرنے میں

(5) گناهوں سے توبہ کرنے میں

"استغفر اللہ ربی من کلی ذنبن و اتوبو الیہ"
  

Wednesday, 8 February 2017

سوالنامہ برائے صنف کرخت

سوالنامہ برائے صنف کرخت!
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
دو دن قبل کنوارگان کے لیے پوسٹ لگائی تھی کہ رشتوں کے لیے ان باکس رابطہ کریں… چونکہ پوسٹ اونلی فرینڈز تھی اور فرینڈز میں خواتین ہیں نہیں…اس لیے صرف صنف کرخت نے ہی رابطہ کیا…سو اس وقت تقریبا چھے لڑکوں کے رشتے موجود ہیں …بہرحال لڑکوں سے پوچھا جانے والا ایک سوالنامہ ترتیب دیا ہے… اسے ایک شادی فارم سمجھ کر بھریے:
پس منظر سے متعلق :
ذات… عمر…زبان… علاقہ…مشاغل…کمائی…رنگ روپ…قد… وزن… تعلیم… بہن بھائی تعداد…؟
٭٭٭
جسمانی معلومات:
٭ منہ کا سائز؟… کتنا کھاتے ہو؟… باتوند ہو یا بے توند؟… دانت پورے ہیں؟
٭ کوئی نشہ تو نہیں کرتے مثلا: سگریٹ… چرس… بھنگحقہ… نسوار… (کوئی اور ہو تو براہ کرم لکھیے؟)
٭ عمومی اور خاص صحت کیسی ہے؟… مثلا:
دل…دماغ… نظر… جگر… تلی… معدہ…گردے… وغیرہ؟
٭٭٭
اخلاقی معلومات وعادات:
٭ قمیص کے دامن سے تو ناک صاف کرنے کی عادت نہیں؟
٭ دیوار پر ناخن تو چر چر نہیں گھسیٹتے؟
٭ چپل اٹھا کر چلتے ہو یا زمین پر گھسیٹتے ہوئے؟
٭ مہینے میں یا (چلو سال میں) کتنی بار نہاتے اور دانت صاف کرتے ہو؟
٭ ناخن چبانے کی عادت بد تو نہیں؟
٭ چائے پیتے ہوئے سڑک سڑک کی آوازیں تو نہیں نکالتے؟
٭ منہ پھاڑ کے جمائی تو نہیں لیتے؟
٭ برگر لبرل لائف اور بیوی پسند ہے دقیانوسی؟
٭ بذریعہ پلانٹڈ سیلفی اور فئیر اینڈ لولی معصوم لوگوں کو دھوکا تو نہیں دیتے؟
٭ زنانہ آئی ڈیز بنانے چلانے کا فطرتا رجحان رکھتے ہو یا نہیں؟
٭ آپی باجی کہہ کر ٹھرک تو نہیں جھاڑتے؟
٭٭٭
بعد از شادی خدشات ورجحانات:
٭ مما کی ڈول تو نہیں ہو؟ …مطلب برگر بچے کہ ہر بات پر اماں کا دوپٹہ پکڑتے ہو یا کچھ زن مریدی کے جراثیم بھی رکھتے ہو؟
٭ بیوی کی ماں کو ساسو ماں کہنا اچھا لگتا ہے یا تمہاری امی؟
٭ گھر داماد بننا تمہارے نزدیک ایک آئیڈیل صورت ہے یا بے غیرتی؟
٭ سسرال میں زیادہ رہنا اچھا لگتا ہے یا برا؟
٭ ایثار کرنا جانتے ہو یا ہڑپ کرنا… مثلا بالفرض دو بوٹی والی پلیٹ میں بیگم کا اکرام کر کے اپنی بھی کھلا دو گے…یا دونوں خود ہڑپ کر لو گے؟
٭ بچے پسند ہیں یا…’’بیگم ابھی تو ہمارے گھومنے پھرنے کے دن ہیں‘‘…پر یقین رکھتے ہو؟
٭ بوقت ضرورت منے کو 'سوسو' کروا لو گے؟
٭ خوشامد کر لیتے ہو یا نہیں؟… مثلا بیگم تیار ہو رہی ہو تو دل پر جبر کر کے باربار ’’کتنی حسین لگ رہی ہو‘‘کہنے کا ہنر رکھتے ہو؟
٭ بیوی کو جیب خرچ کتنا دو گے؟
٭ سال میں کتنی بار میکے بھیجو گے بمع تحائف؟
٭ گاجر کا حلوہ، آلو کی ترکاری اور بے وقوف بنانے میں کچھ مہارت ہے؟
٭ تمہارے نزدیک فیس بکی فرینڈ کے کمنٹ کا جواب زیادہ اہم ہے یا بیوی کی پکار کا جب وہ پکارے: اجی سنیے!
٭ اپنی بیگم کو فیس بکی اکاونٹ بنانے دو گے؟
٭٭٭
بابا ٹنڈوآدمی

Friday, 30 December 2016

Finance


سوال: زکوة کے لغوی معنی بتائیے؟


جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔ سوال: زکوة کی شرعی تعریف کیجئے؟



جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔



سوال: کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟



جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔



 سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟



 جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔



 سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟



جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔



سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی هے؟



 جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔


سوال: اگر
 کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاک 
دیکھا جائےتو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟

جواب: فرض ہے۔

 سوال: چرنے والے مویشیوں پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟ 

جواب: فرض ہے۔ سوال: عشری زمین کی پیداوار پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟

جواب: فرض ہے۔

 سوال: ایک صاحب نصاب شخص کودرمیان سال میں ۳۵ہزار کی آمدنی ہوئی،تویہ۳۵ ہزار بھی اموالِ زکوۃ میں شامل کئے جائیں گے یا نہیں؟

 جواب: شامل کئے جائیں گے۔ 

سوال: صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور دُوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے مالوں پر زکوٰة فرض ہےیانہیں؟

 جواب: فرض ہے۔ 

سوال: مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار کیا جاتا ہے، ان پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟ 

جواب: فرض نہیں ہے۔ 

سوال: استعمال والے زیورات پر زکوٰة ہے یا نہیں؟

 جواب: زکوٰة ہے۔

 سوال: زکوٰة انگریزی مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی یاہجری(قمری)مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی؟ 

جواب: قمری مہینوں کے حساب سے نکالی جائےگی۔ 

سوال: پلاٹ اگر اس نیت سے لیا گیا تھا کہ اس کو فروخت کریں گے اس پر زکوٰة واجب ہوگی یانہیں؟

 جواب: واجب ہوگی۔ 

سوال: پلاٹ خریدتے وقت تو فروخت کرنے کی نیت نہیں تھی، لیکن بعد میں فروخت کرنے کا ارادہ ہوگیا تو اس پر زکوٰة واجب ہےیا نہیں؟

 جواب: جب فروخت کردیا جاے اور رقم پر ایک سال گزر جاےتب زکوٰة فرض ہے .اگر پہلے سے صاحب نصاب ہےتو یہ رقم نصاب مین مل جاے گی۔

 سوال: جو پلاٹ رہائشی مکان کے لئے خریدا گیا ہو اس پر زکوٰة ہےیا نہیں؟ 

جواب: نہیں۔ 

سوال: اگر پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا جائے اور فروخت کرنے کی نیت سے پلاٹ خریدا جائے توزکوۃ کس طرح ادا کی جائےگی؟

جواب: ان کی کل مالیت پر زکوٰة ہر سال واجب ہوگی۔ 

سوال: جو مکان کرایہ پر دیا ہے،اس کی زکوٰة کا کیا حکم ہے؟

 جواب: اس کے کرایہ پر جبکہ نصاب کو پہنچے تو زکوٰة واجب ہوگی۔ 

سوال: حج کے لئے رکھی ہوئی رقم پر زکوٰة ہے یا نہیں؟ 

جواب: زکوٰة واجب ہے۔ 

سوال: کسی کوہم زکوٰة د یں اور اس کو بتائیں نہیں تو زکوٰة اداہوجائے گی یانہیں؟ 

جواب: ادا ہوجائے گی۔

 سوال: ملازم نے اضافی تنخواہ کا مطالبہ کیاتو مالک نے زکوٰة کی نیت سے اضافہ کردیا کیا اس کی زکوٰة ادا ہوئی یا نہیں؟

 جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوئی۔ 

سوال: کیاانکم ٹیکس ادا کرنے سے زکوٰة ادا ہوجاتی ہے؟

 جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوتی۔

سوال: اپنے ماں باپ، اور اپنی اولاد، اسی طرح شوہر بیوی ایک دُوسرے کو زکوٰة دے سکتےہیں یانہیں؟

 جواب: نہیں۔

 سوال: جو لوگ خود صاحبِ نصاب ہوں ان کو زکوٰة دینا جائزہےیا نہیں؟ 

جواب: نہیں۔ 

سوال:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان (ہاشمی حضرات) کو زکوٰة دے سکتے ہیں یانہیں؟

 جواب: نہیں۔ 

سوال: اپنے بھائی، بہن، چچا، بھتیجے، ماموں، بھانجے کو زکوٰة دینا جائز ہےیانہیں؟

 جواب: جائز ہے اگر مستحق ہیں ۔

 سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان یعنی: آلِ علی، آلِ عقیل، آلِ جعفر، آلِ عباس اور آلِ حارث بن عبدالمطلب، ان پانچ بزرگوں کی نسل سے ہو تواس کو زکوٰة دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ 

جواب: نہیں۔ 

سوال: اگرسید غریب اور ضرورت مند ہو تو ان کی خدمت کیسے کرنی چاہئے؟

 جواب: زکوۃ وصدقات کےعلاوہ دُوسرے فنڈ سے۔

سوال: سادات کو زکوٰة کیوں نہیں دی جاتی؟


جواب: زکوٰة، لوگوں کے مال کا میل ہے۔


سوال: سیّد کی غیرسیّدبیوی جو زکوۃ کی
مستحق ہو زکوٰة دی جاسکتی ہےیا نہیں؟ 

جواب: اس کو زکوٰة دے سکتے ہیں۔ 

سوال: مال دار بیوی کا غریب شوہربیوی کے علاوہ دوسروں سےزکوٰة لے سکتا ہے یا نہیں؟ 

جواب: لے سکتا ہے۔ 

سوال: غیرمسلم کو نفلی صدقہ دےسکتے ہیں،کیا وہ زکوٰة اور صدقۂ فطر کےبھی مستحق ہیں؟

 جواب: نہیں۔ 

سوال: مدارسِ عربیہ میں زکوٰة دینا جائز ہے یا نہیں؟ 

جواب: بہتر ہےبوجہ دین کی اشاعت کے۔

 سوال: صاحبِ نصاب لوگ بھی خود کو مسکین ظاہر کرکے زکوۃ حاصل کرلیتے ہیں، اس کاکیا حکم ہے؟

 جواب: ان کو زکوٰة لینا حرام ہے۔ 

سوال: چندہ وصول کرنے والے کو زکوٰة سے مقرّرہ حصہ دینا جائزہےیانہیں؟

 جواب: جائز نہیں۔

سوال: زمین بارش کے پانی سے سیراب ہوتی ہے، تو پیداوار اُٹھنے کے وقت اس پر کتنا حصہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں دینا واجب ہے؟ 

جواب: دسواں حصہ۔

 سوال: اگر زمین کو خود سیراب کیا جاتا ہے تو اس کی پیداوار کاکتنا حصہ صدقہ کرنا واجب ہے؟ 

جواب: بیسواں حصہ۔

 سوال: ایک ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کرکے دوسرے ملک بھیجا جائے تو زکوۃ کی ادائیگی کا اعتبار کس ملک کی کرنسی کا ہوگا؟ 

جواب: جس ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کی گئی۔ 

سوال: رہائشی گھر، جسم کے کپڑے ، گھر کے سامان ،سواری میں زکوۃ فرض ہے یانہیں؟ 

جواب: نہیں۔

 سوال: جواہر جیسے موتی ، یاقوت، اور زبر جدپر زکوۃ فرض ہے یانہیں جب کہ وہ تجارت کے لئے نہ ہوں؟ 

جواب: نہیں۔

سوال: زکوۃ کی ادائیگی کب واجب ہوگی؟

 جواب: نصاب پر قمری سال کا گذرنا شرط ہے۔ 

سوال: اگر سال کے شروع میں نصاب کامل ہو، پھر سال کے درمیان کم ہوجائے ليكن نصاب سے كم نہ ہو پھر سال کے اخیر میں نصاب کامل ہو تو اس میں زکوٰۃ واجب ہوگی یانہیں؟

 جواب: واجب ہوگی۔ 

سوال: ایک شخص شروع سال میں مالک نصاب ہوگیا،درمیان سال میں اس مال میں اوراضافہ ہوگیا،اضافہ تجارت سے ہوا ہویا کسی نے تحفہ یاہدیہ دیاہویا میراث کا مال ملاہو،بہرحال مال میں اضافہ ہوگیا،اب پورے مال پر زکوہ واجب ہوگی یاشروع سال کے مال پر واجب ہوگی؟

 جواب: پورے مال پر واجب ہوگی۔ 

سوال: جو شخص اپنے تمام مال کو صدقہ کردے اور اس میں زکوٰۃ کی نیت نہ کرے تو اس سے زکوٰۃ ساقط ہو جائے گی یانہیں؟ 

جواب: ساقط ہوجائےگی۔

 سوال: اگر کسی شخص کا فقیر کے پاس قرض ہو اور وہ زکوٰۃ کی نیت سے اس کے ذمہ کو بری کردے تو زکوٰۃ کی ادائیگی صحیح ہوگی یانہیں؟

 جواب: ادائیگی صحیح نہیں ہوتی ۔

 سوال: سونا چاندی کی زکوٰۃ میں سونا اور چاندی کا ٹکڑا وزن سے نکالےیا قیمت ادا کرے؟ 

جواب: اختیار ہے۔

 سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں فقیر کسے کہتے ہیں؟

 جواب: وہ شخص ہوتا ہے جو نصاب سے کم كا مالک ہوتا ہے۔ 

سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مسکین کسے کہتے ہیں؟ 

جواب: جو بالکل کسی چیز کا مالک نہ ہو۔ 

سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں عامل کسے کہتے ہیں؟

 جواب: وہ شخص ہوتا ہے جو زکوۃ اور عشر کو اکھٹا کرتا ہے۔اور اسلامی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ہو۔

 سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مقروض کسے کہتے ہیں؟

 جواب: یہ وہ شخص ہے جس کے ذمہ قرض ہو، اپنے قرض کی ادائیگی کے بعد نصاب کامل کا مالک نہ رہ جاتا ہو۔تجارتی قرض کا مسئلہ الگ ہے۔

 سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مسافر سے کیامراد ہے؟

 جواب: جس کا اپنے وطن میں مال ہو، لیکن اس کا مال سفر میں ختم ہوچکا ہو اور منگوانے کا کوی ذریعہ بهی نہ ہو ۔

 سوال: مسافر پر زکوۃ کی کتنی رقم خرچ کرنا درست ہے؟ 

جواب: اتنی مقدار صر ف کی جائے گی کہ وہ اپنے وطن پہنچ سکے۔ 

سوال: زکوۃ کی تمام قسموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیاکسی ایک قسم پر صرف کرنا جائز ہے؟ 

جواب: دونوں جائز ہے۔

 سوال: کافر کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟

 جواب: جائزنہیں۔ سوال: مالدار کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟ 

جواب: جائز نہیں۔ 

سوال: مالداربچے پر زکوٰۃ صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟ 

جواب: جائز نہیں۔ 

سوال: بنی ہاشم اور ان کے غلاموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟ 

جواب: جائز نہیں۔ 

سوال: مالک نصاب کا زکوۃ کو اپنے اصول پر جیسے باپ ، دادا ، اوپر تک صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟ 

جواب: جائز نہیں۔

 سوال: مالک نصاب کا اپنے فروع پر جیسے ، بیٹا ،پوتا، نیچے تک زکوٰۃ کو صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟

 جواب: جائز نہیں۔

 سوال: مالک نصاب بیوی شوہر پراور مالک نصاب شوہر اپنی بیوی پر زکوۃ صرف کرسکتا ہے یا نہیں؟

 جواب: نہیں۔ 

سوال: مسجد یا مدرسہ کی تعمیر یا راستہ یا پل کے درست کرنے میں زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟

 جواب: جائز نہیں۔

 سوال: میت کو کفنانے یا میت کے قرض کو پورا کرنے میں زکوٰۃ صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟

 جواب: جائز نہیں۔

 سوال: زکوٰۃ کی ادائیگی بغیر تملیک(مالک بنانا) کے صحیح ہوتی ہے یا نہیں؟

 جواب: نہیں۔ 

 سوال: زکوۃ رشتہ داروں پر اورپھر پڑوسیوں پر صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟ 

جواب: بہتر ہے۔ سوال: مکمل نصاب کےبقدر زکوۃ ایک شخص کو دینا درست ہےیانہیں؟ 

جواب: مکروہ تنزیہی ہے۔ 

سوال: مقروض پر اس کے قرضے کی ادائیگی کیلئے نصاب سے زیادہ صرف کرنا مکروہ ہے یا نہیں؟ 

جواب: مکروہ نہیں۔

 سوال: بغیر ضرورت کے ایک جگہ سے دوسری جگہ زکوٰۃ کو منتقل کرناکیسا ہے؟

 جواب: مکروہ تنزیہی هے ۔ سوال: اپنے رشتہ داروں کیلئے زکوۃ کا منتقل کرناکیسا ہے؟ 

جواب: مکروہ نہیں ہے۔

 سوال: مسجد یا مدرسہ کی تعمیر یا راستہ یا پل کے درست کرنے میں زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟ 

جواب: جائز نہیں۔ 

سوال: ایک شخص جو زکاة کا مستحق نہیں ہے، لیکن وہ ڈاکٹر بننا چاہتاہے،کیا اس کو زکاة دی جاسکتی ہے؟ 

جواب: صدقات نافلہ سے اس کی مدد کی جاسکتی ہے۔

 سوال: اگر زکاة کسی غریب غیر مسلم کو دیدی جائے تو اداہوجائے گی یا نہیں؟ 

جواب: زکاة ادا نہ ہوگی۔

 سوال: کیا اپنے مستحق زکاة بھائی کو زکاة کی رقم دی جا سکتی ہے؟

 جواب: دی جا سکتی ہے ۔ 

سوال: کیا مستحق زکاة چچیرے ، ممیرے، خلیرے بھائی کو یااپنے بھتیجے کو زکاة دے سکتے ہیں ؟ 

جواب: دے سکتے ہیں۔

 سوال: کیا مدرسہ کے مہتمم یا ناظم کو جو طلبہ کی وکیل ہوتے ہیں زکاة دی جاسکتی ہے ؟ 

جواب: دی جاسکتی ہے۔بلکہ افضل ہے ۔

 سوال: زکوۃ کی ادائیگی کے لئےسونےکی قیمت فروخت کا اعتبارہوگا یاقیمت خرید کا ؟

 جواب: قیمت فروخت کا۔

 سوال: سونے پر زکاة موجودہ قیمت کے حساب سے ہوگی یا خریدنے کے وقت کی قیمت کے حساب سے ہوگی ؟

 جواب: موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا۔ سوال: کیا زکاة مستحق زکاة اپنے بھانجے کی تعلیم پر خرچ کرسکتے ہیں؟

 جواب: ہاں۔مگر اس کو دے دی جائے تاکہ وہ مالک بن جاے۔

 سوال: کیا نابالغ بیٹا یا بیٹی کے مال پر بھی زکوة دینا فرض ہے؟

 جواب: نہیں۔ 

سوال: مسجد کے امام یامؤذن کی ماہانہ تنخواہ کو زکاۃ میں شامل کرسکتے ہیں یا نہیں؟ 

جواب: نہیں۔ 

سوال: کیا لڑکی زکوة کی رقم اپنے والدین کو دے سکتی ہے۔ 

جواب: نہیں۔ 

سوال: کیا نفلی صدقہ کا گوشت صدقہ کرنے والا بھی خود استعمال کرسکتا ہے؟ 

جواب: کرسکتا ہے۔

 سوال: صدقات واجبہ جیسے نذر وغیرہ کا گوشت کیا صدقہ دینے والا خود کھاسکتا ہے۔ 

جواب: نہیں۔.

   

Labels

Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) Aleppo (2) Allama Muhammad Iqbal (82) Answer (4) Auliya Allah (2) Aurat (6) Baa ki kahawtain (18) Bahadur Shah Zafar (2) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) Children (2) China (2) College (3) DHRAAM (1) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) Divorce (10) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) Fatawa (14) Finance (7) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) Hadisa (2) Hajj (3) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) Ibn e Insha (87) Imran Sereis Novels (8) India (3) Intzar hussain (2) Ishq (3) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) Jihad (2) Khawaja Haider Ali aatish (2) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) Letter (2) Love (5) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) Menses (3) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) Mustahabbat (3) Novels (15) Novels Books (11) PROVERBS (370) Pakistan (4) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) Question (3) Qurbani (2) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) Sabolate Aager (2) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) Sawal (3) School (3) Shakeel Badauni (2) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) UMRAH (3) URDU ENGLISH PROVERBS (42) URDU PROVERBS (202) University (2) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) Valentine Day (9) Wasi Shah (28) Wudu (2) Zakat (3) aa ki kahawtain (13) afzal rao gohar (4) alama semab akbar abadi (32) alif ki kahawtain (8) andra warma (2) anwar masuod (2) aziz ajaz (3) babu gopinath (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) chor (5) daal ki kahawtain (10) dhal ki kahawtain (2) dil (2) download (7) elam (5) eman (3) faraiz (6) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) hadisain (223) halaku khan (2) haya (4) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) islamic (319) jeem ki kahawtain (13) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) king (6) laam ki kahawtain (4) maa (9) marriage (2) meem ki kahawtain (12) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) muskrahat (2) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) pa ki kahawtain (8) parveen shakir (50) poetry (1309) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) ra ki kahawtain (3) sabaq aamoz (55) saghar Siddiqui (226) saghar nizami (2) saifuddin saif (2) sauod usmani (2) seen ki kahawtain (10) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) syed moeen bally (2) ta ki kahawtain (8) toba (4) udru (14) urdu (239) urdu short stories (151) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) wow ki kahawtain (2) writers (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) zina (10)