Saturday 25 March 2017

Short urdu Stories Riveting scene مختصر اردوکی کہانیاں انتہائی مسحور کن منظر


انتہائی مسحور کن منظر
تحریر: زاہد عمران
 کسی نے نئی گاڑی خریدی ہو اور وہ اپنی فیملی کو گاڑی میں بٹھا کر گھمانے نکلے تو وہ اس کے لیے سب سے اچھا منظر ہو سکتا ہے ، کسی کو بہت اچھی نوکری ملی ہو تو پہلی تنخواہ لینا اس کے لیے بہترین منظر ہو سکتا ہے ، کسی کے بیٹے نے امتحانات میں اسکول یا بورڈ میں ٹاپ کیا ہو تو وہ اس کے لیے مسحور کن منظر ہو سکتا ہے ، کسی کو باہر ملک کا ویزا ملنا سحر زدہ کرنے والا منظر ہو سکتا ہے، مگرمیں ان معمولی مناظر کی بات نہیں کر رہا ، میں تو ان مناظر کی بات کر رہا ہوں جو 15 صدیاں پہلے بھی ہمارے اسلاف کے دل خوشیوں اور طمانیت سے بھر دیتے تھے اور اب بھی جب یہ دیکھنے میں آتے ہیں تو خوشی سے آنسو نکل آتے ہیں اور دل اپنے اللہ کے پسندیدہ دین اسلام کی محبت میں سر شار ہو جاتا ہے ۔آئیے تاریخ اسلام کے ایک منظر کی منظر کشی کرتے ہیں ، ہاتھ میں ننگی تلوار لیے عمر اس جگہ پہنچتے ہیں جہاں نبی اکرم ﷺ اپنے صحابہ کے ساتھ موجود تھے ، عمر نے دروازہ کھٹکھٹایا، ایک صحابی نے دیکھا کہ عمر تلوار کے ساتھ دروازے کے باہر موجود ہیں ، صحابی نے یہ اطلاع اندر پہنچائی ، یہ بات سنتے ہی حمزہ نے کہا کہ اسے اندر آنے دو ، اگر وہ دوست کی حیثیت سے آیا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے اور اگر دشمن کی حیثیت سے آیا ہے تو اسے اس کی ہی تلوار سے قتل کریں گے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ دروازہ کھول دیں ، عمر اندر آئے اور جب آنے کی وجہ دریافت کی تو اس نے کہا کہ اے اللہ کے رسول میں ایمان لاتا ہوں اللہ تعالیٰ پر ، اس کے نبی پر اور ان تمام تعلیمات پر جو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمائی ہے ، یہ مسحور کن منظر دیکھتے ہی تمام صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین خوشی سے جھوم اٹھے ، نعرہ تکبیر بلند کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اسلام کا سب سے بڑا دشمن ان کلمات کی دل سے ادائیگی کے بعد سب بڑا دوست بن سکتا ہے ۔ "لا الہٰ الا اللہ محمد رسول اللہ" میں بہت زیادہ طاقت ہے ، اس کو دل کے یقین کے ساتھ زبان سے ادا کرنے کے بعد کفر کی پچھلی تمام برائیاں ختم ہو جاتی ہیں ، اس میں اتنی قوت ہے کہ ترازو کے مقابل پلڑے کو ہلکا کر کے اوپر اٹھا سکتا ہے ، اس کی ادائیگی کے بعد انسان کا خون ،مال اور عزت محفوظ ہو جاتا ہے ۔ جب کوئی بد قسمت ، خوش قسمت بننے لگتا ہے تو یہی کلمہ ادا کرتا ہے ، پھر اس سے زیادہ مسحور کن منظر کوئی بھی نہیں ہوتا ۔
ذاکر نائک کی انڈیا ، جاپان اور انڈونیشیا کی ویڈیوز دیکھیں ، جن میں وہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو ہمیشہ والی سعادت حاصل کرنے کے لیے کچھ سوالات پوچھتا ہے ۔ سوال یہ ہیں: کیا آپ اللہ تعالیٰ کو ایک مانتے ہیں ؟ جواب ہوتا ہے "ہاں" ، کیا آپ محمد ﷺ کو اللہ کا پیغمبر مانتے ہیں؟ ، جواب ہوتا ہے "ہاں"، کیا کوئی آپ کو زبر دستی اسلام قبول کروارہا ہے ؟ جواب ہوتا ہے "نہیں "، کیا اسلام قبول کرنا آپ کی ذاتی خواہش ہے ؟، جواب ہوتا ہے "ہاں" ، اس کے بعد ذاکر نائک کچھ الفاظ کہتا ہے اور وہی الفاظ وہ نیک بخت انسان دہراتا ہے ، وہ الفاظ کلمہ شہادت کے ہوتے ہیں ۔جیسے ہی اسلام قبول کرنے والا شخص کلمہ شہادت کی ادائیگی مکمل کرتا ہے ، تمام موجود افراد فردِ جذبات سے بے قابو ہو کر اس شخص سے لپٹ جاتے ہیں اور دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دینے لگتے ہیں ۔ ایسے نظارے کو دیکھ کر ہمارے جیسے گناہ گار انسان کی آنکھوں سے بھی آنسو چھلک پڑتے ہیں ۔ 
 یوسف اسٹیس غیر ملکی دینی اسکالر جب لوسی نامی خاتون سے اسلام قبول کروارہا تھا ، اس وقت ہر دیکھنے والے کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے ، لوسی خود بھی زاروقطار رو رہی تھی ، یوسف اسے بتا رہا تھا کہ بہت آسان ہے، قدم اٹھالو ، صرف دو جملے کہنے ہیں ، اللہ ایک ہے ، زیادہ نہیں ہیں ، وہی عبادت کے قابل ہے کیونکہ تمام قوتیں ، طاقتیں اور اختیارات اسی بابرکت ذات کے پاس ہیں ، محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے پیغمبر ہیں ، جس طرح عیسیٰ ؑ پیغمبر ہیں، جس طرح موسیٰ ؑ پیغمبر ہیں، ابرہیم اور سلیمان علیہ الھم السلام اللہ کے پیغمبر ہیں ، محمدﷺ آخری پیغمبر ہیں ، ان کے بعد کوئی پیغمبر نہیں آئے گا ، یہ تمام باتیں سمجھانے کے بعد یوسف نے ایک ایک لفظ کر کے کلمہ پڑھوایا ، جیسے ہی کلمہ مکمل ہوا ،لوسی ہچکیوں کے ساتھ آنسوبہاتے ہوئے ساتھ کھڑی ہوئی خاتون سے لپٹ گئی ، کیااس سے بھی بڑھ کر کوئی سحرزدہ کرنے والا نظارہ ہو سکتا ہے ؟ بلکل نہیں ۔
 بحیثیت مسلمان آپ کو بھی ان مناظر کو دیکھ کر اور سن کر بہت خوشی ہوتی ہوگی ، آپ کا دل بھی باغ باغ ہوتا ہوگا اور آپ اپنے مسلمان ہونے پر فخر کرتے ہوں گے اور یقیناً فخر کرنا بھی چاہیے ، کیونکہ اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ اور سچا دین ہے ، مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ میرا عمل کس طرح کا ہے ؟ میں اللہ تعالیٰ کی حدود کی کس قدر حفاظت کرتا ہوں ؟ میری نمازوں کی حالت کیا ہے ؟ میرے صلہ رحمی کے معاملات کیسے ہیں ؟ کسی بھائی کی برائی کر کے مردہ بھائی کا گوشت نہ کھالوں ، اس معاملہ میں کتنی احتیاط کرتا ہوں ؟ میرے اپنے گھر میں اسلام کے نفاذ کی کیا حالت ہے ؟ اپنی اولاد کے شکم میں حلال لقمے ڈالتا ہوں یا حرام ؟ اگر ان تمام سوالوں کے جواب اللہ تعالیٰ کی رضا پر مبنی ہیں تو پھر ہمیں کسی غیر مسلم کے مسلمان ہونے پر خوش ہونے کا حق حاصل ہے ، باتوں سے زیادہ عمل اثر کرتا ہے ، اگر ہمارے اعمال اس طرح کے نہیں ہیں جس کو کوئی منکر اور دہریہ دیکھ کر متاثر ہو اور اسلام کے قریب آئے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ میں اپنی ذاتی بد اعمالیوں کی وجہ سے کسی کے اسلام قبول کرنے میں رکاوٹ ہوں۔

جو لوگ کہتے ہیں کہ یہ دنیا سب کچھ ہے ، یہاں ہمیش کرلو ، آخرت کچھ بھی نہیں ، چار دن کی زندگی ہے مزہ سے گزارلو، یہ لوگ اپنے عقیدہ سے بلکل مخلص ہوتے ہیں اور اسی طرح کی زندگی گزارتے ہیں ، جس طرح کا ان کا نظریہ ہوتا ہے ، مگر ان کے برعکس مسلمان کہتے ہیں کہ یہ دنیا عارضی ہے ، امتحان گاہ ہے ، آخرت دارالجزا ہے ، نیک اعمال اور
بد اعمال ترازو میں تولے جائیں گے ، پھر اگر یہی مسلمان اسی دنیا کو عملاً سب کچھ سمجھ لیں ، اسی کے حصول کے لیے سوچ ، کوشش اور وقت کو وقف کر لیں تو پھر یہ مسلمان اُن دنیا پر ست لوگو ں سے بھی گئے گزرے ہیں کیونکہ وہ لوگ کم از کم اپنے نظریہ سے مخلص تو ہیں ، جو کہتے ہیں وہی کرتے ہیں ، مگر بد عمل مسلمان نظریہ کچھ رکھتے ہیں اور عمل اس کے مخالف کرتے ہیں ۔
 ہر قاری سے گزارش ہے کہ اپنے اعمال پر نظر ثانی کریں کہ میرے اعمال کلمہ پڑھنے کے بعد قائم ہونے والے نظریہ کے مطابق ہیں یا مخالف ؟ اگر مطابق ہیں تو اُن اعمال پر جمے رہیں اور اللہ تعالیٰ سے استقامت کی دعا مانگتے رہیں ، مگر اعمال دعویٰ کے مخالف ہیں تو فوری طور پر توبہ کر کے اس غفور رحیم ذات کی طرف رجوع کریں جو آپ کی توبہ کا ہر وقت منتظر ہے ، اور اس کے لیے آپ کی توبہ کا منظر انتہائی مسحور کن ہے ، وہ فوری طور پر آپ کی توبہ قبول کرے گا ، اس کے ساتھ بونس کے طور پر آپ کے پچھلے گناہ نیکیوں میں تبدیل کردے گا اور جب آپ آخرت میں اتنی ڈھیرساری نیکیاں حاصل کرنے کے بعد رب العالمین کا دیدار کریں گے تو رب کعبہ کی قسم اس سے زیادہ مسحور کن منظر آب کے لیے کوئی نہیں ہوگا۔


No comments:

Post a Comment

Labels

aa ki kahawtain (13) Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) afzal rao gohar (4) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) alama semab akbar abadi (32) Aleppo (2) alif ki kahawtain (8) Allama Muhammad Iqbal (82) andra warma (2) Answer (4) anwar masuod (2) Auliya Allah (2) Aurat (6) aziz ajaz (3) Baa ki kahawtain (18) babu gopinath (2) Bahadur Shah Zafar (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) Children (2) China (2) chor (5) College (3) daal ki kahawtain (10) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) dhal ki kahawtain (2) DHRAAM (1) dil (2) Divorce (10) download (7) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) elam (5) eman (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) faraiz (6) Fatawa (14) Finance (7) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) Hadisa (2) hadisain (223) Hajj (3) halaku khan (2) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) haya (4) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) Ibn e Insha (87) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) Imran Sereis Novels (8) India (3) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) Intzar hussain (2) Ishq (3) islamic (319) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) jeem ki kahawtain (13) Jihad (2) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) Khawaja Haider Ali aatish (2) king (6) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) laam ki kahawtain (4) Letter (2) Love (5) maa (9) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) marriage (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) meem ki kahawtain (12) Menses (3) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) muskrahat (2) Mustahabbat (3) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) Novels (15) Novels Books (11) pa ki kahawtain (8) Pakistan (4) parveen shakir (50) poetry (1309) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) PROVERBS (370) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) Question (3) Qurbani (2) ra ki kahawtain (3) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) sabaq aamoz (55) Sabolate Aager (2) saghar nizami (2) saghar Siddiqui (226) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) saifuddin saif (2) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) sauod usmani (2) Sawal (3) School (3) seen ki kahawtain (10) Shakeel Badauni (2) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) syed moeen bally (2) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) ta ki kahawtain (8) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) toba (4) udru (14) UMRAH (3) University (2) urdu (239) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) URDU ENGLISH PROVERBS (42) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) URDU PROVERBS (202) urdu short stories (151) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Valentine Day (9) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) Wasi Shah (28) wow ki kahawtain (2) writers (2) Wudu (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) Zakat (3) zina (10)