Wednesday 29 March 2017

مختصر اردو کہانیاں Short Urdu Stories sayed zadi



سید زادی یا۔۔۔۔۔۔؟ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔تحریر :محمد اسمٰعیل بدایونی

جگر کہاں غائب ہو ؟ فرزانہ نے جم میں رکھے ایکسر سائیز مشین پر دوڑتی وش مہمل سے کہا ۔
کیا رہا نئے پروجیکٹ کا ؟ 
کون سا نیا پروجیکٹ؟ وش مہمل نے انجان بنتے ہوئے کہا 
فرہاد کے پرو جیکٹ کا کہہ رہی ہوں۔فرزانہ نے یاد دلاتے ہوئے کہا ۔
 اوہو ! ارے بنا لی ہے آئی ڈی ۔۔۔۔ایک دو نہیں دو درجن سے زیادہ ایک سب سے زیادہ اہم ہے اس پر میرے فالورز بہت زیادہ ہیں 
کس نام سے بنائی ہے ؟ فرازنہ نے جوس کا گلاس ہاتھ میں لیتے ہوئے کہا ۔
’’سید زادی ‘‘ مومن سیدوں کا احترام بہت کرتے ہیں نا ! وش مہمل نے کہا 
زبردست یار تو ، تو میری سوچ سے بھی زیادہ شاطر ہے ،دماغ ہے کہ شیطان کا گٹر  ۔فرزانہ نے بھونڈے انداز میں داد دی ۔
جگر !ابھی تونے دیکھا ہی کیا ہے ۔ آ! تجھے دکھاؤں ۔وش مہمل نے  ایکسرسائیز مشین سے اتر کر پسینہ پونچھتے ہوئے کہا ۔
یہ دیکھ ! سید زادی کی وال ۔وش مہمل نے اپنے لیپ ٹاپ کو کھول کر فرزانہ کے سامنے کر دیا ۔
یہ کیا ؟ یہ تو ، تونے اپنی وال پر  ساری اسلامی پوسٹیں لگائی ہوئی ہیں اور یہ آئی ڈی پر موجود تصویر بھی نقاب والی لگائی ہوئی ہے ۔
کہیں تو ملحدہ سے مسلمان تو نہیں ہو گئی ؟ فرزانہ نے کچھ تشویش سے پوچھا 
دیکھ میری پوسٹ پر لائیک اور کمینٹس کتنے ہیں ؟ فرزانہ نے جب پوسٹس پر کمنٹس  اور لائیک دیکھے تو اندازہ ہوا ان کی تعداد سینکڑوں میں ہے ۔
وش مہمل ! پہیلیاں نہ بجھوا،یہ بتا کیا ہے یہ قصہ ؟
وش مہمل نے ان باکس اس کے سامنے اوپن کیا تو مسلمان مردوں کی ایک طویل ان باکس میسجز تھے ۔
 کوئی کہہ رہا تھا باجی آپ نقاب کرتی ہیں اور وش مہمل جواب دیتی جی بھائی ! میں اپنی دو نوکریاں چھوڑ چکی ہوں مگر حجاب نہیں چھوڑا۔
 کسی نے پوچھا : کیا میں آپ کو آپی کہہ سکتا ہوں ؟ وش مہمل نے لکھا : میں تو آپ سے چھوٹی ہوں آپ مجھے نام سے بھی مخاطب کر سکتے ہیں ۔
آپ کے والد کیا کرتے ہیں۔
وہ ایک عالم دین ہیں ۔
اچھا !اور آپ کیا کرتی ہیں ؟
میں نے بھی درسِ نظامی کیا ہوا ہے ۔
ماشاء اللہ ،آپ کی وال سے آپ کے بہترین اسلامی ذوق  اور آپ کے والد کی تربیت کااندازہ ہوتا ہے ،کاش !تمام مسلمان بہنیںآپ کی طرح دین دار ہو جائیں تو لبرل و سیکولر ازم کاخاتمہ ہو جائے اچھا!کیا یہ تصویر آپ ہی کی ہے ؟
جی یہ تصویر میری ہی ہے ۔
کتنی خوبصورت آنکھیں ہیں آپ کی ۔آج تک شاعروں نے جو غزلیں کہی ہیں لگتا ہے انہی آنکھو ں میں اتر کر کہی ہوں گی۔
آپ تو بہت شرارتی معلوم ہوتے ہیں اب ایسا بھی نہیں ہے اتنی اچھی آنکھیں  بھی نہیں جتنی آپ نے تعریف کر دی ۔
آپ جیسی چاہیں قسم لے لیں وش جی ! میں سچ کہہ رہا ہوں فرزانہ چیٹ پڑھتی  گئی بظاہرجودیندار لوگ تھے ان کی چیٹ پڑھ کر ان کےاندر کے ٹھرکی پن کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتاتھا ۔ہر لڑکے کو وش مہمل نے ایسا آسرا دیا ہوا تھا جیسے وہ اس پر مر مٹی ہو ۔
یہ دیکھ تو، وش مہمل نے فرزانہ کو اپنی نئی پوسٹ دکھائی ،مجھے  اپنے ان بھائیوں پر فخر ہے جن کی وال ان کے اسلامی ہونے کی گواہی دے ۔
 میں کچھ بھی نہیں سمجھ پا رہی یہ سب تو ایسالگ رہا ہے جیسے تو الحاد کی بجائےاسلام کے لیے کام کررہی ہے ،میں ایک مرتبہ پھر پوچھ رہی ہوں تو کہیں مسلمان تو نہیں ہو گئی ہے ۔فرزانہ کو اب واقعی تشویش ہونے لگی تھی ۔
 وش مہمل قہقہہ لگا کر ہنس پڑی۔۔۔۔یہ میری ایک آئی ڈی نہیں ہے ایسے دو درجن آئی ڈیز ہیں میری ۔ اور کئی بے وقوف لڑکوں نے تو مجھے اپنے کئی اسلامی پیجز کا ایڈمن بھی بنایا ہوا ہے جن کے فالورز لاکھوں میں ہیں ۔میری جان اب دیکھ تو کمال اپنی دوست کا ۔۔۔۔۔
یہ ہیں وہ لڑکے جو ہماری کوششوں کو پاکستان میں  ملیا میٹ کر دینا چاہتے ہیں وش مہمل نے تصویریں فرزانہ کے سامنے رکھتے ہوئے کہا ۔۔۔۔تصویروں کے ساتھ ان کے فون نمبر اور علاقہ تک لکھا ہوا تھا ۔
پھر ! فرزانہ کے ماتھے پر موجود بل مزید گہرے ہو گئے اور آنکھیں اُبل کر باہر آگئیں۔
یہ تو مجھےایسے دکھا رہی ہے جیسے یہ انسان نہ  ہوں بلکہ جانوروں کو تصویریں ہوں جنہیں تونے ایک کے بعد ایک پکڑ کر ذبح کرنا ہے ۔
ارے تو دیکھتی جا اپنی دوست کو کیسے الٹی چھری سے ذبح کرتی ہوں ان سب کو ۔ شراب  کا پیگ بناتے ہوئے وش مہمل نے کہا 
دامن پہ کوئی چھیٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ 
تم قتل کرو ہے کہ کرامت کرو ہو 
لگتا ہے یہ شعر فیض نے میرے ہی لیے کہا تھا اور وش مہمل قہقہہ لگا کر ہنس پڑی ۔
فرزانہ حیرت سے دیکھ رہی تھی تو ہاں یہ ہے نا ! زیب  ، فیصل ، عمران ۔۔۔۔سب کے نام پڑھنا شروع کیے اور پھر ان کی تصویر کے ساتھ بنائی گئی پوسٹ دکھائی ۔
جس میں زیب کی تصویر کے ساتھ لکھا تھا میں اللہ کا نبی ہوں اور کلمہ میں (محمد ﷺ کا نام حذف کرکے ) زیب کا نام لکھا ہوا تھا ۔ پوسٹ میں نیچے زیب کا فون نمبر اور علاقہ لکھا ہوا تھا ۔
اس کے ساتھ ہی  ایک معروف مفتی صاحب کی تصویر لگی ہوئی تھی اور ان کے دارالعلوم کے لیٹر ہیڈ پر لکھا ہوا تھا یہ مردود زیب ہے اس لعین نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے یہ مرتد واجب القتل ہے ۔ اور ایک پیج پر اپ لوڈ کر دی پھر وہاں سے اپنی ٹائم لائین پر شئیر کی ۔
اب اگر کوئی مسلمان زیب کو مار دے تو مجھ معصوم کا کیا قصور ؟اور اگر یہ مسلمان  زیب کو قتل کر کے پھانسی پر چڑھ جائے تو میرا کیا قصور ۔۔۔۔۔وش مہمل ہنستے ہنستے دوہری ہوگئی ۔
وش تو ،تو واقعی شیطان کی نانی ہے ابلیس دیکھ لے تجھے تو اپنی استانی بنالے کیا فتنہ ہے بھئی تو  ۔فرہاد تو دیکھ کر خوش ہو جائے گا ۔ فرزانہ نے وش مہمل سے متاثر ہوتے ہوئے کہا
آج فرہاد نے آنا ہے میرے پاس اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وش مہمل نے فرزانہ کو آنکھ ماری ۔
وش مہمل نے یہ پوسٹ لگائی اور اس کے ساتھ لکھا مسلمان دوستو! جب سے میں نے یہ پوسٹ دیکھی میں رو رہی ہوں ہم کیا منہ دکھائیں گے کل حشر میں آقا ﷺ کو ؟ پلیز اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ۔
دیکھتے ہی دیکھتے پوسٹ تیزی سے شئیر ہونے لگی ۔
چل اب کھانا کھاتے ہیں پھر تجھے ایک گھنٹے بعد پوسٹ کے لائیک اور شئیرز دکھاؤں گی ۔
وش مہمل اور فرزانہ نے با ہر ایک ریسٹورینٹ میں کھانا کھایا ، کھانے  کے بعد دونوں نے سگریٹ جلائی اور ٹیبلیٹ آن کیا تو شئیرز کی تعداد ایک ہزار کو کراس کر چکی تھی ۔
میسج پر میسج آ رہے تھے کہا ں ہو’’ سید زادی ‘‘؟
ابھی ابو گھر پر ہیں کچھ دیر بعد بات کرتی ہوں ۔۔۔۔یہ کہہ کر وش مہمل نے ٹیبلیٹ  بند کر دیا اور ان مسلمانوں کو ایک موٹی سی گالی دے کر قہقہہ لگایا ۔۔۔۔فرہاد کو اپنی کامیابی کی فون پر رپورٹ کی ۔
کچھ ہی دیر میں زیب کے پاس لوگوں کی کال آنے لگی اس کو فون پر دھمکیاں ملنے لگیں  اس کے لیے واقعی زمین پر رہنا دشوار ہو گیا زیب کی کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ یہ ہواکیاہے ؟ یا اللہ میں کیا کروں ؟ زیب کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔
وش مہمل اور فرزانہ ریسٹورینٹ سے گھر پہنچ کر لیپ ٹاپ لے کر اپنے مشن پر شروع ہو گئیں ۔
ہاں بھئی اگر میں مرد ہوتی نا تو ، اس کو نہیں چھوڑتی بس کیا کروں مجھےاللہ نے ایک لڑکی بنایا ہے ۔
ارے میری بہن تم کیوں فکر کرتی ہو تمہارے بھائی موجود ہیں نا ، اس  خبیث کو قبر تک اتار کرآئیں گے ۔
بہن تم فکر کیوں کرتی ہو بہن ۔۔۔۔۔ وش مہمل نے اس لڑکے کا جملہ منہ بناتے ہوئے دہرایا ، یہ بھی سالا ٹھرکی ہے وش مہمل نے ایک موٹی سی گالی دی اس کو ۔
دو دن ہو چکے تھے زیب گھر سے باہر نہیں نکل سکتا تھا اس کے بے گناہ ہونے  کے باوجود زمین اس پر تنگ تھی اگر یہ باہر نکلتا تو کوئی بھی بے وقوف اسکی جان لے سکتا تھا۔
ہاں تو زیب بیٹا ! آئندہ الحاد سے پنگا لو گے ؟ فرہاد نے ہنستے ہوئے سائن کے ساتھ زیب  کو سوشیل میڈیا پر میسج کیا اور پھر زین کو سارا کھیل سمجھ آگیا ۔
ابے او الحاد کے غلیظ چوہے ! تو کیا سمجھتا ہے تیرے ان ہتھکنڈوں سے ہم الحاد اور سیکولرز  سے ڈر جائیں گے اسلام کے لیے کام کرنا چھوڑ دیں گے ہم اپنے آقا و مولی ﷺ کے غلام ہیں یہ جنگ تو اس دن سے جاری ہے جس د ن تیرے باپ ابلیس نے سید نا آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے انکار کیا تھا اور صبح قیامت تک یہ جنگ جا ری رہے گی ۔ زیب کے اندر ایک نیا ولولہ پیدا ہو رہاتھا ۔
میرے دوستو! کسی بھی ایسی پوسٹ کو جس میں  گستاخ ِ رسول ، یا دعویٰ نبوت کے حوالے سے کوئی بات کی گئی ہو کسی پر الزام لگایا گیا ہو اس کو بالکل شئیر نہیں کریں کہیں ایسا نہیں ہو کہ آپ چاہتے تو اسلام کی خدمت ہو مگر اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچا بیٹھیں ۔کیونکہ ہمیں یہ ہی حکم ہے۔
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ جَاۗءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَيَّنُوْٓا اَنْ تُصِيْبُوْا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰي مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِيْنَ
 اے ایمان والو اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو کہ کہیں کسی قوم کو بے جانے ایذا نہ دے بیٹھو پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہ جاؤ، سورہ حجرات 

No comments:

Post a Comment

Labels

aa ki kahawtain (13) Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) afzal rao gohar (4) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) alama semab akbar abadi (32) Aleppo (2) alif ki kahawtain (8) Allama Muhammad Iqbal (82) andra warma (2) Answer (4) anwar masuod (2) Auliya Allah (2) Aurat (6) aziz ajaz (3) Baa ki kahawtain (18) babu gopinath (2) Bahadur Shah Zafar (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) Children (2) China (2) chor (5) College (3) daal ki kahawtain (10) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) dhal ki kahawtain (2) DHRAAM (1) dil (2) Divorce (10) download (7) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) elam (5) eman (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) faraiz (6) Fatawa (14) Finance (7) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) Hadisa (2) hadisain (223) Hajj (3) halaku khan (2) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) haya (4) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) Ibn e Insha (87) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) Imran Sereis Novels (8) India (3) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) Intzar hussain (2) Ishq (3) islamic (319) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) jeem ki kahawtain (13) Jihad (2) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) Khawaja Haider Ali aatish (2) king (6) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) laam ki kahawtain (4) Letter (2) Love (5) maa (9) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) marriage (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) meem ki kahawtain (12) Menses (3) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) muskrahat (2) Mustahabbat (3) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) Novels (15) Novels Books (11) pa ki kahawtain (8) Pakistan (4) parveen shakir (50) poetry (1309) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) PROVERBS (370) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) Question (3) Qurbani (2) ra ki kahawtain (3) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) sabaq aamoz (55) Sabolate Aager (2) saghar nizami (2) saghar Siddiqui (226) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) saifuddin saif (2) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) sauod usmani (2) Sawal (3) School (3) seen ki kahawtain (10) Shakeel Badauni (2) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) syed moeen bally (2) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) ta ki kahawtain (8) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) toba (4) udru (14) UMRAH (3) University (2) urdu (239) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) URDU ENGLISH PROVERBS (42) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) URDU PROVERBS (202) urdu short stories (151) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Valentine Day (9) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) Wasi Shah (28) wow ki kahawtain (2) writers (2) Wudu (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) Zakat (3) zina (10)