غسل کے
فرائض
غسل میں تین فرض ہیں
(١) کلی کرنا
(٢) ناک
میں پانی ڈالنا
(٣) تمام بدن پر پانی بہانا ۔
ان میں سے کسی ایک کے چھوٹ جانے سے غسل نہیں
ہوگا۔
غسل کی سنتیں
غسل میں پانچ سنتیں ہیں
(١) دونوں ہاتھ گٹوں
تک دھونا
(٢) استنجا کرنا اور جس جگہ بدن پر نجاست لگی ہو اسے دھونا
(٣) ناپاکی
دور کرنے کی نیت کرنا
(٤) پہلے وضو کرنا
(٥) تمان بدن پر تین بار پانی بہانا ۔
غسل کی ان پانچ سنتوں میں کسی ایک کے چھوٹ
جانے سے غسل تو ہو جائیگا لیکن خلاف سنت ہوگا۔
غسل کے مکروہات
غسل میں چار چیزیں مکروہ ہیں
(١) پانی زیادہ
بہانا ،
(٢) ستر کھلا ہونے کی حالت میں کلام کرنا ،
(٣) قبلے کی طرف منھ کرنا ،
(٤) سنت کے خلاف غسل کرنا ۔
No comments:
Post a Comment