بخاری شریف فرائض کی تعلیم کا بیان
اللہ
تعالی کا قول کہ اللہ تعالی تم کو حکم دیتا ہے تمہاری اولاد کے بارے میں۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ
بْنِ الْمُنْکَدِرِ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
يَقُولُ مَرِضْتُ فَعَادَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
وَأَبُو بَکْرٍ وَهُمَا مَاشِيَانِ فَأَتَانِي وَقَدْ أُغْمِيَ عَلَيَّ
فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَبَّ عَلَيَّ
وَضُوئَهُ فَأَفَقْتُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ أَصْنَعُ فِي مَالِي
کَيْفَ أَقْضِي فِي مَالِي فَلَمْ يُجِبْنِي بِشَيْئٍ حَتَّی نَزَلَتْ آيَةُ
الْمَوَارِيثِ
قتیبہ
بن سعید، سفیان، محمد بن منکدر، جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت
کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں بیمار ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم اور حضرت ابوبکر میری عیادت کو تشریف لائے تو میں بیہوشی کی حالت میں تھا،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا اور اپنے وضو کا پانی مجھ پر بہایا،
مجھے ہوش آیا تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اپنے
مال میں کیا کروں اور اپنے مال میں کس طرح فیصلہ کروں آپ نے کوئی جواب نہیں دیا یہاں
تک کہ میراث کی آیت نازل ہوئی۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah:
I became sick so Allah's Apostle and Abu Bakr came on foot to pay me a
visit. When they came, I was unconscious. Allah's Apostle performed ablution
and he poured over me the water (of his ablution) and I came to my senses and
said, "O Allah's Apostle! What shall I do regarding my property? How shall
I distribute it?" The Prophet did not reply till the Divine Verses of
inheritance were revealed .
No comments:
Post a Comment