بخاری شریف دعاؤں کا بیان
اللہ
تعالیٰ کا قول کہ تم مجھے سے دعا کرو میں قبول کروں گا، بے شک جو لوگ میری عبادت
سے اعراض کرتے ہیں وہ عنقریب جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے اور اس امر کا بیان
کہ ہر نبی کی دعا قبول ہوتی ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ
عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِکُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ يَدْعُو بِهَا
وَأُرِيدُ أَنْ أَخْتَبِئَ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي فِي الْآخِرَةِ وَقَالَ
لِي خَلِيفَةُ قَالَ مُعْتَمِرٌ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلُّ نَبِيٍّ سَأَلَ سُؤْلًا أَوْ قَالَ
لِکُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ قَدْ دَعَا بِهَا فَاسْتُجِيبَ فَجَعَلْتُ دَعْوَتِي
شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ
اسماعیل،
مالک، ابوالزناد، اعرج، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کی ایک دعا ہوتی ہے جو وہ کرتا
ہے (اور وہ قبول ہوتی ہے) اور میں چاہتا ہوں کہ اپنی دعا آخرت میں امت کی شفاعت کیلئے
محفوظ اور مجھ سے خلیفہ نے بواسطہ معتمر اور ان کے والد، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ نے فرمایا کہ ہر نبی علیہ
السلام نے اپنا اپنا مطلوب مانگ لیا یا یہ فرمایا کہ ہر نبی علیہ السلام کی ایک
دعا قبول ہوتی ہے،چنانچہ انہوں نے دعا کی اور مقبول بھی ہوگئی (لیکن) میں نے اپنی
دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کیلئے محفوظ کرلی ہے۔
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "For every prophet there is one (special
invocation (that will not be rejected) with which he appeals (to Allah), and I
want to keep such an invocation for interceding for my followers in the
Hereafter." Narrated Anas:
that the Prophet said, "For every prophet there is an invocation
that surely will be responded by Allah," (or said), "For every
prophet there was an invocation with which he appealed to Allah, and his
invocation was accepted (in his lifetime), but I kept my (this special)
invocation to intercede for my followers on the Day of Resurrection."
No comments:
Post a Comment