بخاری شریف خرچ کرنے کا بیان
بال
بچوں پر خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان اور لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا خرچ کریں،
آپ کہہ دیجئے کہ ضرورت سے زائد مال، اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنی نشانیاں بیان
کرتا ہے شاید کہ تم دنیا اور آخرت میں غور وفکر اور حسن نے کہا کہ عفو سے مراد
ضرورت سے زائدمال ہے
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيِّ
بْنِ ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّ عَنْ
أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ فَقُلْتُ عَنْ النَّبِيِّ فَقَالَ عَنْ
النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَنْفَقَ الْمُسْلِمُ
نَفَقَةً عَلَی أَهْلِهِ وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا کَانَتْ لَهُ صَدَقَةً
آدم
بن ابی ایاس، شعبہ، عدی بن ثابت، عبداللہ بن یزید انصاری کہتے ہیں کہ میں نے
ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
روایت کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کر رہاہوں،
آپ نے فرمایا کہ جب مسلمان اپنی بیوی بچوں کی ذات پر کارثواب سمجھ کر خرچ کرتا ہے
تو وہ اس کے لئے صدقہ ہوجاتا ہے۔
Narrated Abu Mas'ud Al-Ansari:
The Prophet said, "When a Muslim spends something on his family
intending to receive Allah's reward it is regarded as Sadaqa for him."
No comments:
Post a Comment