نسائی
شریف کتاب الاستعاذة
پناہ
چاہنا
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ قَالَ أَنْبَأَنَا
عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ
أَبِي ذِئْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَسِيدُ بْنُ أَبِي أَسِيدٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ
عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَصَابَنَا طَشٌّ وَظُلْمَةٌ فَانْتَظَرْنَا
رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُصَلِّيَ بِنَا ثُمَّ
ذَکَرَ کَلَامًا مَعْنَاهُ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ لِيُصَلِّيَ بِنَا فَقَالَ قُلْ فَقُلْتُ مَا أَقُولُ قَالَ قُلْ هُوَ
اللَّهُ أَحَدٌ وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ حِينَ تُمْسِي وَحِينَ تُصْبِحُ ثَلَاثًا
يَکْفِيکَ کُلَّ شَيْئٍ
ابوعبدالرحمن
احمد بن شعیب، عمرو بن علی، ابوعاصم، ابن ابوذنب، اسید بن ابواسید، معاذ بن جبل سے
روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد ماجد سے سنا کچھ بارش برسی اور اندھیرا چھا گیا تو
ہم لوگوں نے نماز پڑھنے کے لیے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتظار کیا
پھر کچھ کہا جس کا یہ مطلب تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف
لائے نماز پڑھنے کے واسطے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہو تو میں نے
کہا کیا کہوں (یعنی کیا پڑھوں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پڑھو ۔قُلْ
هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ۔ اور معوذتین (یعنی قُل اَعُوذُ بِرَبِّ الفَلَق اور قُل
اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاس صبح و شام) یہ سورتیں تم کو ایک برائی سے بچا لیں گی۔
No comments:
Post a Comment