نسائی
شریف کتاب الا شربة
شراب
کی حرمت سے متعلق خداوندقدوس نے ارشاد فرمایا اے اہل ایمان! شراب اور جوا اور بت
اور پانسے (کے تیر) یہ تمام کے تمام ناپاک ہیں شیطان کے کام ہیں اور شیطان یہ
چاہتا ہے کہ تمہارے درمیان میں دشمنی اور لڑائی پیدا کرا دے شراب پلا اور جوا کھلا
کر اور روک دے تم کو اللہ کی یاد سے اور نماز سے تو تم لوگ چھوڑتے ہو یا نہیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ
السُّنِّيُّ قِرَائَةً عَلَيْهِ فِي بَيْتِهِ قَالَ أَنْبَأَنَا الْإِمَامُ أَبُو
عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ النَّسَائِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ
تَعَالَی قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ
مُوسَی قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ
عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ قَالَ
عُمَرُ اللَّهُمَّ بَيِّنْ لَنَا فِي الْخَمْرِ بَيَانًا شَافِيًا فَنَزَلَتْ
الْآيَةُ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ فَدُعِيَ عُمَرُ فَقُرِئَتْ عَلَيْهِ فَقَالَ
عُمَرُ اللَّهُمَّ بَيِّنْ لَنَا فِي الْخَمْرِ بَيَانًا شَافِيًا فَنَزَلَتْ
الْآيَةُ الَّتِي فِي النِّسَائِ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ
وَأَنْتُمْ سُکَارَی فَکَانَ مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ إِذَا أَقَامَ الصَّلَاةَ نَادَی لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ
سُکَارَی فَدُعِيَ عُمَرُ فَقُرِئَتْ عَلَيْهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ بَيِّنْ لَنَا
فِي الْخَمْرِ بَيَانًا شَافِيًا فَنَزَلَتْ الْآيَةُ الَّتِي فِي الْمَائِدَةِ
فَدُعِيَ عُمَرُ فَقُرِئَتْ عَلَيْهِ فَلَمَّا بَلَغَ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ
قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ انْتَهَيْنَا انْتَهَيْنَا
ابوبکر
احمد بن محمد بن اسحاق سنی، ابوعبدالرحمن، احمد بن شعیب نسائی، ابوداؤد، عبید اللہ
بن موسی، اسرائیل، ابو اسحاق ، ابومیسرہ، عمر سے روایت ہے کہ جس وقت شراب کے حرام
ہونے کی آیت کریمہ نازل ہوئی تو انہوں نے دعا فرمائی اے اللہ! شراب کے متعلق ہم
لوگوں کے لیے کوئی واضح حکم ارشاد فرما دیں تو وہ آیت کریمہ جو سورہ بقرہ میں ہے یعنی
آخر تک نازل ہوئی۔ یعنی لوگ کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما دیں کہ ان
دونوں میں بڑا گناہ ہے اور نفع بھی ہے لیکن (ان کا) نفع سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد
حضرت عمر کو طلب کیا گیا اور ان کو وہ آیت کریمہ سنائی گئی تو انہوں نے فرمایا اے
اللہ! ہم کو صاف صاف ارشاد فرما دے پھر وہ آیت کریمہ نازل ہوئی جو کہ سورہ نساء میں
ہے۔ اے ایمان والو! تم نماز کے پاس نہ جا (یعنی نماز نہ پڑھو) ایسی حالت میں کہ جب
تم نشہ میں ہو تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طرف سے منادی کرنے والا جس
وقت نماز کے لیے کھڑا ہوتا تو وہ آواز دیتا کہ نہ نماز پڑھو جس وقت نشہ میں ہو تو
حضرت عمر کو بلایا گیا اور ان کو یہ آیت کریمہ سنائی گئی تو انہوں نے فرمایا ہم کو
شراب کے متعلق صاف صاف بیان فرما دے پھر وہ آیت کریمہ نازل ہوئی جو کہ سورہ مائدہ
میں ہے پھر (تیسری مرتبہ) حضرت عمر کو بلایا گیا اور ان کو یہ آیت کریمہ سنائی گئی
جس وقت ( آیت کریمہ کے جزو) پر پہنچے تو حضرت عمر نے فرمایا ہم نے چھوڑا ہم نے
چھوڑا۔
No comments:
Post a Comment