سوالنامہ برائے صنف کرخت!
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
دو دن قبل کنوارگان کے لیے پوسٹ لگائی تھی کہ رشتوں کے لیے
ان باکس رابطہ کریں… چونکہ پوسٹ اونلی فرینڈز تھی اور فرینڈز میں خواتین ہیں
نہیں…اس لیے صرف صنف کرخت نے ہی رابطہ کیا…سو اس وقت تقریبا چھے لڑکوں کے رشتے
موجود ہیں …بہرحال لڑکوں سے پوچھا جانے والا ایک سوالنامہ ترتیب دیا ہے… اسے ایک
شادی فارم سمجھ کر بھریے:
پس منظر سے متعلق :
ذات… عمر…زبان… علاقہ…مشاغل…کمائی…رنگ روپ…قد… وزن… تعلیم…
بہن بھائی تعداد…؟
٭٭٭
جسمانی معلومات:
٭ منہ کا سائز؟… کتنا کھاتے ہو؟… باتوند ہو یا بے توند؟… دانت پورے
ہیں؟
٭ کوئی نشہ تو نہیں کرتے مثلا: سگریٹ… چرس… بھنگ… حقہ… نسوار… (کوئی اور ہو تو براہ کرم
لکھیے؟)
٭ عمومی اور خاص صحت کیسی ہے؟… مثلا:
دل…دماغ… نظر… جگر… تلی… معدہ…گردے… وغیرہ؟
٭٭٭
اخلاقی معلومات وعادات:
٭ قمیص کے دامن سے تو ناک صاف کرنے کی عادت نہیں؟
٭ دیوار پر ناخن تو چر چر نہیں گھسیٹتے؟
٭ چپل اٹھا کر چلتے ہو یا زمین پر گھسیٹتے ہوئے؟
٭ مہینے میں یا (چلو سال میں) کتنی بار نہاتے اور دانت صاف کرتے
ہو؟
٭ ناخن چبانے کی عادت بد تو نہیں؟
٭ چائے پیتے ہوئے سڑک سڑک کی آوازیں تو نہیں نکالتے؟
٭ منہ پھاڑ کے جمائی تو نہیں لیتے؟
٭ برگر لبرل لائف اور بیوی پسند ہے دقیانوسی؟
٭ بذریعہ پلانٹڈ سیلفی اور فئیر اینڈ لولی معصوم لوگوں کو دھوکا تو
نہیں دیتے؟
٭ زنانہ آئی ڈیز بنانے چلانے کا فطرتا رجحان رکھتے ہو یا نہیں؟
٭ آپی باجی کہہ کر ٹھرک تو نہیں جھاڑتے؟
٭٭٭
بعد از شادی خدشات ورجحانات:
٭ مما کی ڈول تو نہیں ہو؟ …مطلب برگر بچے کہ ہر بات پر اماں کا
دوپٹہ پکڑتے ہو یا کچھ زن مریدی کے جراثیم بھی رکھتے ہو؟
٭ بیوی کی ماں کو ساسو ماں کہنا اچھا لگتا ہے یا تمہاری امی؟
٭ گھر داماد بننا تمہارے نزدیک ایک آئیڈیل صورت ہے یا بے غیرتی؟
٭ سسرال میں زیادہ رہنا اچھا لگتا ہے یا برا؟
٭ ایثار کرنا جانتے ہو یا ہڑپ کرنا… مثلا بالفرض دو بوٹی والی پلیٹ
میں بیگم کا اکرام کر کے اپنی بھی کھلا دو گے…یا دونوں خود ہڑپ کر لو گے؟
٭ بچے پسند ہیں یا…’’بیگم ابھی تو ہمارے گھومنے پھرنے کے دن
ہیں‘‘…پر یقین رکھتے ہو؟
٭ بوقت ضرورت منے کو 'سوسو' کروا لو گے؟
٭ خوشامد کر لیتے ہو یا نہیں؟… مثلا بیگم تیار ہو رہی ہو تو دل پر
جبر کر کے باربار ’’کتنی حسین لگ رہی ہو‘‘کہنے کا ہنر رکھتے ہو؟
٭ بیوی کو جیب خرچ کتنا دو گے؟
٭ سال میں کتنی بار میکے بھیجو گے بمع تحائف؟
٭ گاجر کا حلوہ، آلو کی ترکاری اور بے وقوف بنانے میں کچھ مہارت
ہے؟
٭ تمہارے نزدیک فیس بکی فرینڈ کے کمنٹ کا جواب زیادہ اہم ہے یا
بیوی کی پکار کا جب وہ پکارے: اجی سنیے!
٭ اپنی بیگم کو فیس بکی اکاونٹ بنانے دو گے؟
٭٭٭
بابا ٹنڈوآدمی

No comments:
Post a Comment