........ کوزہ گر.......
کوزہ گر
کر دیا تو خاک بھی دے چاک بھی دے..
شوق
تخلیق کے ساتھ لہجہ بے باک بھی دے..
سخت
گرھو کبھی خالق میری مٹی کا خمیر.
نرم کرنے کے لیۓ دیدہ نمناک
بھی دے.
. کہکشاں خلق کروں خاک سے اور نور بھروں.
میرے
مھتاب ستاروں کو تو افلاک بھی دے..
میں کہ
تقسیم کروں فکر کی دولت یا رب..
مجھ کو احساس عطا کر مجھے ادراک بھی دے

No comments:
Post a Comment