ز فرقتا بقدم ہرکجاکہ می نگرم ٭ کرشمہ دامن دل می کشد کہ جا ایں جا ست
(نظیریؔ)
( ۱ ) ضرورت کے
وقت گدھے کو بھی باپ بنا نا پڑتا ہے :
مجبوری کی صورت میں آدمی سب کچھ کرنے کو تیار ہو
جاتا ہے۔ گدھے کو باپ بنانا حقیر و نازیبا کام یا بات کی طرف اشارہ ہے کہ ایسا کام
بھی کرنا پڑ جاتا ہے۔
( ۲ ) ضرورت
ایجاد کی ماں ہے :
اگر
انسان کو کسی چیز کی انتہائی ضرورت پڑ جائے تو وہ کوئی نہ کوئی شکل اپنی ضرورت رفع
کرنے کی نکال ہی لیتا ہے۔
No comments:
Post a Comment