ر۔ کی
کہاوتیں
(۱۴) رہے نام اللہ کا :
صبر و شکر کے لئے یہ فقرہ بولا جاتا ہے۔
( ۱۵ ) رہیں
جھونپڑوں میں، خواب دیکھیں محلوں کے :
یعنی طاقت و حیثیت میں کچھ
نہیں ہیں لیکن دولت مند وں کی سی باتیں کرتے ہیں ۔
جھونپڑوں میں رہ کر محلوں کے خواب دیکھنے سے محل نہیں مل جاتے۔
جب کوئی اپنی اوقات سے بڑھ چڑھ کر بات کرے تو یہ کہاوت بولی جاتی ہے۔
( ۱۶ ) ریوڑی کا کیا اُلٹا،
کیاسیدھا :
ریوڑی دونوں جانب سے ایک سی ہی ہوتی ہے یعنی اس کا اُلٹا سیدھا نہیں
ہوتا۔ کہاوت کا مطلب یہ ہے کہ یہ چیز یا کام ہر طرح سے ایک سا ہی ہے، کسی رُخ
ہیر پھیر نہیں ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment