فطرت کے مقاصد کی کرتا
ہے نگہبانی
یا بندۂ صحرائی یا مرد کوہستانی
یا بندۂ صحرائی یا مرد کوہستانی
دنیا میں محاسب ہے تہذیب
فسوں گر کا
ہے اس کی فقیری میں سرمایۂ سلطانی
ہے اس کی فقیری میں سرمایۂ سلطانی
یہ حسن ولطافت کیوں، وہ
قوت و شوکت کیوں
بلبل چمنستانی، شہباز بیابانی
بلبل چمنستانی، شہباز بیابانی
اے شیخ بہت اچھی مکتب کی
فضا، لیکن
بنتی ہے بیاباں میں فاروقی و سلمانی
بنتی ہے بیاباں میں فاروقی و سلمانی
صدیوں میں کہیں پیدا
ہوتا ہے کہ حریف اس کا
تلوار ہے تیزی میں صہبائے مسلمانی
تلوار ہے تیزی میں صہبائے مسلمانی
No comments:
Post a Comment