م۔ کی
کہاوتیں
(۱) مانگے کا اُجالا :
یعنی ایسی شہرت یا ناموری جو کسی دوسرے شخص کی کوششوں
کی مرہون منت ہو۔ جب اپنی گرہ میں کچھ نہ ہو اور دوسروں کے نام کی آڑ
میں نام کمانے کی کوشش کی جائے تو ایسی ناموری مانگے کا اُجالا کہلائے گی۔
( ۲) مالِ عرب پیشِ عرب
:
یعنی جس کا مال ہے، اُس کی تحویل میں ہی رہنا چاہئے۔
(۳ ) مار کے آگے بھوت بھاگتا
ہے :
مار پیٹ سے ہر شخص گھبراتا ہے یہاں تک کہ بھوت بھی
بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔
(۴ ) مارنے والے سے جِلانے
والا بڑا :
جِلانے والا یعنی خدا۔
کہاوت کا استعمال اس کے معنی سے ظاہر ہے۔
(۵) مان نہ مان، میں
تیرا مہمان :
اگر کوئی شخص کسی معاملہ میں خواہ مخواہ مداخلت کرے
تو یہ کہاوت کہتے ہیں۔
(۶) ماں سے زیادہ
چاہے، پھا پھا کُٹنی کہلائے :
پھاپھا کٹنی یعنی چالاک
اور مکار عورت۔یہ عورتوں کی زبان ہے۔ اگر کوئی شخص کسی کے لئے اس کی ماں سے
زیادہ محبت کا اظہار کرے تو یقیناً وہ جھوٹا اور مکار ہے اور اپنا اُلّو
سیدھا کرنے کی فکر میں ہے۔
( ۷ ) ماں چیل باپ
کوّا :
یعنی بچہ ماں باپ
دونوں جانب سے ناکارہ ہے۔
Bahi ye muhawra nai zarbulmisal ha
ReplyDeleteمان نہ مان میں تیرا مہمان
ReplyDelete