ل۔ کی کہاوتیں
(۲۲ ) لہو لگا کر شہیدوں
میں شامل ہو گئے :
یعنی برائے نام کام کر کے نیک ناموں اور
بہادروں میں شامل ہو گئے۔ اسی مطلب کو انگلی کٹا کر شہیدوں میں
داخل سے بھی ادا کیا جاتا ہے۔
(۲۳) لیلیٰ را با چشم مجنوں
باید دید :
یعنی لیلیٰ کو مجنوں کی آنکھوں
سے دیکھنا چاہئے۔ کہتے ہیں کہ لیلیٰ سیاہ فام تھی لیکن مجنوں کا دل اُسی پر
آیا ہوا تھا۔ ضروری نہیں کہ جو چیز کسی کو پسند ہو وہ ساری دُنیا کو بھی
پسند ہو۔ ہر ایک کی پسند الگ الگ ہوتی ہے۔
( ۲۴) لینا ایک نہ دینا دو :
یعنی فضول باتیں کرنا جب کہ کام کرنے کی
نیت نہ ہو۔
( ۲۵ ) لینے کے دینے پڑ گئے :
یعنی گئے تھے کچھ لیکن معاملہ الٹ گیا اور کچھ
دینا ہی پڑ گیا۔ گویا فائدہ کی اُمید پر نقصان ہو گیا۔
( ۲۶) لینے کو مچھلی، دینے کو کانٹا
:
یعنی جب کچھ لینے کا وقت ہوتا ہے تو
نرم ہو جاتے ہیں لیکن جب دینے کی باری آتی ہے تو گرما جاتے ہیں اور
سیدھے منھ بات نہیں کرتے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment