بیوی کو خوش رکھنے کے چند سنہری اصول
* بیگم کو وقت دیں، اس کی موجودگی میں موبائل بند کردیں ، بالکل ہاتھ نہ
لگائیں
*بیگم جب بات کرے تو اس کی طرف متوجہ ہو کر اس کی بات کو غور سے سنیں
*بچوں کے سامنے ، یا کسی کے بھی سامنے بیگم کو کبھی کچھ مت کہیں ، ہمیشہ
علیحدگی میں سمجھائیں، اس کی بھی عزت ہے
*بیگم کھانا بنائے تو تعریف کریں ، چاہے اچھا نہیں پکا تب بھی، کیوں کہ اس
نے وقت لگایا ہے، اس طرح اس کا حوصلہ بڑھے گا
*بیگم جب تیار ہو تو اس کی تعریف کریں، اسے بتائیں کہ وہ بہت خوبصورت لگ
رہی ہے، تاکہ وہ آپ کیلئے بن سنور کر رہے
*بیگم کے سامنے خود بھی صاف ستھرے بن کر رہیں ، اس سے اسے اچھا
محسوس ہوتا ہے
*بیگم کو کبھی برے الفاظ سے نہ پکاریں، نہ اسے ماریں ، نہ اس کی تذلیل کریں
*گھر آتے ہوئے، کبھی گلاب کا پھول، کبھی آئس کریم ، کبھی چاکلیٹ یا اس کی
پسندیدہ چیز لے جایا کریں
*بیگم ہمیشہ صبح اٹھ کر ناشتا بناتی ہے، چھٹی کے دن اس کو اچھا سا ناشتہ
بنا کر دیں تو وہ بہت ہی خوش ہوگی
*جب وہ کھانا بنائے، پاس کھڑے ہوکر اس کے ساتھ ہاتھ بٹائیں اس کا کام میں
اور دل لگے گا
*بیگم کو جب کوئی مسئلہ ہو تو فوراً اس حل کرنے کی کوشش میں نہ لگیں بلکہ
اس
کا مسئلہ سنیں ، اس کو جی بھر کر بولنے دیں تاکہ اس کے سر سے بوجھ اترے
*بیگم کے قریب ہوکر سوئیں، سب سے اچھا طریقہ ہے کہ اس کا ہاتھ اپنے پاتھ
میں
پکڑ کر سوئیں اس سے اس کو بہت سکون کی نیند آئے گی
*گھر سے نکلتے وقت، گھر آنے
کے بعد، اور دن میں کئی بار اپنی بیگم کو گلے لگائیں، اسے بوسہ دیں ، اس طرح
آپ
کو بھی ایک راحت سی محسوس ہوگی
No comments:
Post a Comment