مصطفی رضا خان، نوری
(1892–1981)
مصطفیٰ رضا خان قادری ایک بھارتی عالم دین
اور حنفی فقیہ تھے۔ ان کی پیدائش 22 ذوالحجہ 1310 ہجری کو ہوئی ان کا نام محمد
رکھا گیا اور وہ مصطفی رضاکے نام سے معروف ہوئے۔انہوں نے جملہ اپنے والد احمد رضا
خان، بھائی محمد حامد رضا خان، علامہ شاہ رحم الہی منگلوری، سید بشیر احمد علی گڑ
ہی اور ظہور الحسین رامپوری سے مختلف دینی و دنیاوی علوم و فنون میں تعلیم حاصل کی۔
انہوں نے جامعہ رضویہ منظر
اسلام بریلی میں تقریبا ًتیس سال تک تدریس کا فریضہ انجام دیا۔ وہ اپنی جماعت
رضائے مصطفی کے پلیٹ فارم سے شدھی تحریک جیسی تحریکوں کے خلاف جہاد کرتے رہے اور
انہوں نےقیام پاکستان کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ بہت سے فتاویٰ جات لکھے اور کتب لکھیں۔
13محرم 1402 ہجری/11
نومبر 1981ءرات ایک بج کر چالیس منٹ پر فوت ہوگئے۔ جمعہ کی نماز کے بعد لاکھوں
افراد نے نماز جنازہ اسلامیہ کالج کے وسیع میدان میں ادا کی اور اپنے والد احمد
رضا خان کے پہلو میں بریلی شہر میں دفن کر دیا گیا ۔
No comments:
Post a Comment