سنن
ابی داؤد
سنن
ابی داؤد سلسلۂ حدیث کی کتب صحاح ستہ میں چوتھے درجے کی کتاب ہے جس کو ابو داؤد نے
مرتب کیا ہے۔
تعارف
ابوداؤد
کے قول کے مطابق اس مجموعہ میں کچھ احادیث ضعیف ہیں جس کی وجہ سے یہ کتاب صحیحین
(صحیح بخاری اور صحیح مسلم) سے مختلف ہے۔ ابوداؤد نے 50,000 احادیث جمع کیں جن میں
سے صرف 4,800 احادیث اس کتاب میں شامل کیں
امام ابو داؤد
آپ کا نام سلیمان اشعث
ہے اور کنیت ابو داؤد ہے آ پ کی پیدائش ۲۰۲ھ میں ہوئی
،آپ سجستان کے رھنے والے تھے اس وجہ سے آپ کو سجستانی کہا جاتا ہے ،آپ نے طلب علم
کی خاطر عراق، خراسان ،شام ، مصر،کے علماء کے پاس جاکر استفادہ کیا ،ابو داؤد کے
اساتذہ میں احمد بن حنبل ؒ ، عثمان بن ابی شیبہ، قتیبہ بن سعید ،و دیگر ائمہ حدیث
ہیں ۔
جب کہ آپ کے شاگردوں میں
عبد الرحمان نسائی ،ابو علی اللؤلوی ،اور دیگر بے شمار لوگ ہیں ،مشہور ہے کہ سنن
ابی داؤد کا درجہ کتب ستہ میں تیسرے نمبر پر ہے ،لیکن تحقیقی بات یہی ہے کہ ابو
داؤد صحیحین و نسائی کے بعد چوتھے نمبر پر ہے ،کیونکہ امام نسائی کی شرائط ابو داؤد
کی شرائط سے اعلی ہیں ابو داؤد کا اصلی وطن بصرہ ہے ، بعد میں بغداد بھی تشریف لے
گئے اور بغداد میں اپنی عظیم الشان کتاب ’’ابو داؤد‘‘تصنیف فرمائی آپ کی وفات بصرہ
میں ۲۷۵ھ میں ہوئی ۔
اور اب میں یہاں پر آپ کے سامنے سنن ابو داؤد شریف سے احادیث مبارکہ اردو ترجمہ کے ساتھ پیش کرنے جارہا ہوں مجھے یقین ہے کہ آپ کو علمی فائدہ ضرور ہوگا ۔
اِن شاء اللہ تعالیٰ۔
No comments:
Post a Comment