میرے رشکِ قمر، تو نے
پہلی نظر، جب نظر سے ملائی مزا آ گیا
برق سی گر گئی، کام ہی کر گئی، آگ ایسی لگائی
مزا آ گیا
جام میں گھول کر حُسن کی
مستیاں، چاندنی مسکرائی مزہ آگیا
چاند کے سائے میں اے میرے
ساقیا! تو نے ایسی پلائی مزا آ گیا
نشہ شیشے میں انگڑائی لینے
لگا، بزمِ رِنداں میں ساغر کھنکنے لگے
مئے کدے پہ برسنے لگیں مستیاں، جب گھٹا گھر کے
چھائی مزا آ گیا
بے حجابانہ وہ سامنے آ
گئے، اور جوانی جوانی سے ٹکرا گئی
آنکھ ان کی لڑی یُوں میری آنکھ سے، دیکھ کر یہ
لڑائی مزا آ گیا
شیخ صاحب کا اِیماں بہک
ہی گیا، دیکھ کر حُسنِ ساقی پگھل ہی گیا
آج سے پہلے یہ کتنے مغرور تھے، لُٹ گئی پارسائی
مزا آ گیا
آنکھ میں تھی حیا ہر
ملاقات پر، سُرخ عارض ہوئے وصل کی بات پر
اس نے شرما کے میرے سوالات پہ، ایسے گردن جُھکائی
مزا آ گیا
اے فناؔ شکر ہے آج بعدِ
فنا، اُس نے رکھ لی میرے پیار کی آبرُو
اپنے ہاتھوں سے اُس نے مری قبر پہ، چادرِ گُل
چڑھائی مزا آ گیا
No comments:
Post a Comment