ط ۔کی کہاوتیں
( ۱ ) طاق پہ بیٹھا اُلو، بھر بھر
مانگے چُلّو :
جب
کوئی نا اہل اور ناکارہ آدمی کسی ایسے منصب پر فائز ہو جائے جہاں سے وہ اپنے
سے زیادہ اہل لوگوں پر حکم چلائے تو یہ کہاوت بولی جاتی ہے۔
(۲) طباقی کُتا :
وہ
کتا جو اِدھر اُدھر کھانے کی تلاش میں پھرے طباقی کُتا کہلاتا ہے۔ اس مناسبت
سے یہ کہاوت ایسے شخص کے لئے بھی بولی جاتی ہے جو اِدھر اُدھر مفت کھانے کی فکر
میں پھرتا ہو۔
( ۳ ) طشت از بام :
مکان
کی چھت سے دیکھیں تو زمین پر رکھی طشتری صاف نظر آ تی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ بات
بالکل صاف اور سب پر ظاہر ہے، اس کو چھپانے سے کچھ حاصل نہیں۔
(۴) طویلے کی بلا، بندر کے سر :
طویلہ یعنی جانور باندھنے کی جگہ۔
مطلب یہ ہے کہ جرم کوئی کرے اور پکڑا کوئی اور جائے۔ اس معنی میں ’’ کرے کوئی،بھرے
کوئی‘‘ اور ’’ کرے داڑھی والا،پکڑا جائے مونچھوں والا‘‘ بھی بولتے ہیں۔
( ۵) طوطی کی آواز نقار خانہ میں
کون سنتا ہے :
یعنی
کمزور آدمی کی شکایت اور فریاد طاقت ور کے سامنے کوئی قیمت نہیں رکھتی۔
( ۶) طوطی بول رہا ہے :
یعنی چاروں طرف شہرت اور غلغلہ
ہے۔ بچہ بچہ کی زبان پر ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment