ش۔ کی
کہاوتیں
( ۸) شیر مادر ہے
:
یعنی ایسا پاک اور قابل قبول ہے جیسے اپنی ماں کا دودھ۔ جب کوئی شخص ایک نا
جائز کام کرے اور اس کو اپنا حق جتائے تو یہ کہاوت طنزیہ بولی جاتی ہے۔
( ۹ ) شیطان کی آنت
:
یعنی بہت لمبی، لامتناہی۔
( ۱۰ ) شین قاف درست نہیں
ہے :
جاہل مطلق ہے، اتنا نا اہل
ہے کہ صحیح لکھ پڑھ بھی نہیں سکتا۔
(۱۱) شیخ چلّی کے خواب
:
شیخ چلی پرانی کہانیوں کا ایک فرضی اور مزاحیہ کردار
ہے جس کی ہر بات دنیا سے نرالی ہوتی ہے۔ شیخ چلّی کے خواب سے مراد کسی شخص کے ایسے
منصوبے ہیں جو نہ صرف ناقابل حصول ہوں بلکہ عجیب و غریب اور
مضحکہ خیز بھی ہوں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment