عندلیب شادانی کا اصل
نام سید وجاہت حسین تھا ۔ان کی پیدائش اتر پردیش کے سرائے سنبھل میں 1895ء میں ہوئی
تھی ۔
عندلیب شادانی نے ابتدائی
تعلیم گھر پر حاصل کرنے کے بعد مدرسہ عالیہ رام پور میں داخلہ لیا تھا ۔ یہیں سے
منشی عالم اور منشی فاضل کے امتحانات پاس کئے ۔ پھر پرائیویٹ طور پر 1921ء میں بی
۔ اے پاس کیا۔ بعد میں وہ لاہور چلے گئے اور وہاں ایک کالج سے وابستہ ہو گئے ۔
1928ء میں فارسی کے لکچرر کے طور پر ان کا تقرر ڈھاکہ یونیورسٹی میں ہوا ۔1931ء میں
وظیفے کے تحت لندن جا کر پی ۔ ایچ ۔ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ بعد میں وہ پھر ڈھاکہ یونیورسٹی
میں اردو اور فارسی شعبے کے صدر بنے اور وہیں سے 1965ء میں سبکدوش ہوئے ۔
عندلیب
شادانی کا انتقال 29 جولائی 1969ء کو ڈھاکہ ( اس وقت مشرقی پاکستان ) میں ہوا تھا۔

No comments:
Post a Comment