جیون
رَن بھومی کے سمان
آن
کے ساتھ جہان جیون رن بھومی کے سمان
گھر
جو اجاڑے وہی لٹیرا دیکھ سکے کب تیرا میرا
ہاتھ
پڑی ہر شے لے بھاگے موہ نے جس کے دل کو گھیرا
موہ
نے جس کے دل کو گیرا
اُس
کو بَیری جان
جیون
رَن بھومی کے سمان
جی
دہلاتی آندھی آئی سارے جگت میں چھِڑی لڑائی
پورب
پچھم اندھیاری ہے کون ہے بھائی، کون قصائی
کون
ہے بھائی کون قصائی
اس
کی کیا پہچان
جیون
رَن بھومی کے سمان
دیکھ
دیکھ کر پاؤں بڑھانا آگے پیچھے دیکھتے جانا جہاں
بھی دیکھو مچی دھاندلی دیکھ نہ ہر گز دھوکا کھانا
دیکھ
نہ ہر گز دھوکا کھانا
تو
ہے ابھی نادان
جیون
رَن بھومی کے سمان
جاگ
گھٹا پورب سے آئی ہو نہ کہیں جگ میں رسوائی
بڑھے
دیس کے سارے سورما سب کو دیں دشمن سے رہائی
سب
کو دیں دشمن سے رہائی
اس
میں ہے اب آن
جیون
رَن بھومی کے سمان
٭٭٭
No comments:
Post a Comment