شیر
افضل جعفری
(1909-1989)
شیر
افضل جعفری (پیدائش: یکم ستمبر، 1909ء - وفات: 22 جنوری، 1989ء) پاکستان سے تعلق
رکھنے والے اردو اور پنجابی زبان کے ممتاز شاعر تھے۔ وہ جھنگ کے ملنگ شاعر کے نام
سے یاد کیے جاتے تھے۔
شیر
افضل جعفری یکم ستمبر، 1909ء کو جھنگ، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا
ہوئے ان کا اصل نا م شیر محمد تھا۔ وہ اردو اور پنجابی کے ایک منفرد لب و
لہجے کے شاعر تھے خصوصاً وہ اپنی اردو شاعری کو جس طرح پنجابی زبان کے خوب صورت
الفاظ سے ہم آمیز کرتے تھے وہ انہی کا خاصا تھا۔ ان کے شعری مجموعوں میںسانولے من
بھانولے، چناب رنگ، شہر سدا رنگ اور موج موج کوثر کے نام شامل ہیں۔
شیر
افضل جعفری 22 جنوری، 1989ء کو جھنگ،پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ جھنگ میں قبرستان
شہیدین میں آسودۂ خاک ہیں۔
غزل
جلوہ
بے مایہ تھا چشم و نظر سے پہلے
زیست
اک حادثہ تھی قلب و جگر سے پہلے
وحی
اتری دل بے تاب کی تشکیل کے بعد
عشق
تعمیر ہوا علم و ہنر سے پہلے
عین
فردوس میں جل اٹھا تھا آدم کا شباب
آگ
برسی تھی یہیں دیدۂ تر سے پہلے
زندگی
مزرع تکلیف و سکوں ہے افضل
شام اُگتی ہے یہاں نورِ سحر سے
پہلے
No comments:
Post a Comment