عبد العزیز فلک پیما
عبد العزیز فلک پیما (پیدائش:
جنوری، 1881ء - وفات: 7 مئی، 1951ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ادیب
اور سیاستدان تھے۔
عبد العزیز فلک پیما
جنوری، 1881ء کو لاہور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔ پہلے گورنمنت
کالج لاہور میں استاد مقرر ہوئے اور پھر مجلس قانون ساز کے رکن رہے، اکتوبر 1930ء
میں گول میز کانفرنس کے سیکریٹری کی حیثیت ے فرائض انجام دئیے۔ عبد العزیز فلک پیما
نے ریاست جے پور اور ریاست کپور تھلہ میں وزیر مال کے مناصب پر فرائض انجام دئیے،
تقسیم ہند کے وہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔
عبد العزیز فلک پیما 7
مئی، 1951 میں وفات پاگئے۔ وہ میانی صاحب قبرستان میں
آسودۂ خاک ہیں۔

No comments:
Post a Comment