عشق میں
دل کہیں حواس کہیں
ایسے
رہتے ہیں اپنے پاس کہیں
چھپ کے
بیٹھا ہے کیا کوئی میکش
بھر کے
جاتا ہے کیوں گلاس کہیں
مجھ کو
ہے اُس سے احتمالِ وفا
نہ غلط
ہو مرا قیاس کہیں
زہر
کھاتے ہیں تنگ آ کر ہم
یہ دوا
آئے دل کو راس کہیں
کعبہ
جاتے تو ہیں یہ دھڑکا ہے
ہم نہ
پہنچیں خدا کے پاس کہیں
ستیاناس
محتسب کا ہو
شیشہ
پھینکا کہیں گلاس کہیں
دل کے
گوشے میں دونوں مہماں ہیں
آرزو ہے
کہیں تو یاس کہیں
آئیں گے
پانچ دن میں کہتے ہو
پانچ دن
کے نہ ہوں پچاس کہیں
دل کی
مردانگی پہ بھولا ہوں
عاشقی
میں نہ ہو ہر اس کہیں
اُس کو
کہتے ہیں لوگ عہد شکن
ٹوٹ
جائے نہ اپنی آس کہیں
جو نہ
کہنی تھیں مجھ کو باتیں
غیر سے
ہو کے بد حواس کہیں
شہر در
شہر ہیں ترے عاشق
کہیں دس
بیس سو پچاس کہیں
قطرہ
قطرہ پلا نہ اے ساقی
اُس سے
بھی بُجھتی ہے پیاس کہیں
بزم میں
داغ گر نہیں تو نہ ہو
یہیں ہو
گا وہ آس پاس کہیں
No comments:
Post a Comment