دل کی
ہے مفت ہی تجھے اے مفت بر تلاش
یہ
ہتھکنڈے اگر ہیں تو کر اور گھر تلاش
دیوانے
بیٹھتے ہیں کہیں پاؤں توڑ کر
ناصح
کریں گے یار کو ہم دربدر تلاش
دیکھا
نہ چشمِ شوق سے افسوس اک نظر
کی میں
نے نام سُن کے تری عمر بھر تلاش
پھرتا
ہے لے کے مشعلِ مہتاب رات بھر
کس کی
ہے اے فلک یہ تجھے اس قدر تلاش
پہلو
میں میرے تیرِ نظر تاک کر لگا
ظالم تجھے
جو دل کی ہے مدِ نظر تلاش
تھک
جائیں پاؤں دل نہ تھکے راہِ عشق میں
میں سر
کے بل چلوں گا کروں گا مگر تلاش
عیسیٰ
سے بھی شفا ہو نہ بیمارِ عشق کو
اے چارہ
گر دوا کی ہے کیوں اس قدر تلاش
کرتا ہے
سجدے حور کی حسرت میں شیخ تو
اللہ کی
نہیں تجھے اے بے خبر تلاش
بیٹھیں
نہ مل کے عاشق و معشوق ہائے داغ
دن بھر
ہے اس فلک کو یہی رات بھر تلاش
No comments:
Post a Comment