کون چلائے مل کا پہیا
کون چلائے مل کا پہیا محنت والا ہیا ہیا
کون کمائے ٹکا روپیہ محنت والا ہیا ہیا
کون بچھائے یہ ہر پاول کون اگائے گیہوں چاول
گنا، سرسوں ۔توری ، گھیا محنت والا ہیا
ہیا
کون ہے یہ بنے لٹھا کھدر تہمد ، کرتا ،چولی ،
چدر
کون سبھی کو کرے مہیا محنت والا ہیا ہیا
اب تک جو مظلوم رہا دکھ جس کا مقسوم رہا
آیا اس کا دور ہے بھیا محنت والا ہیا ہیا
اپنی کھیتی آپ ہی مالک اپنی مل ہے آپ ہی چالک
اپنی کشتی آپ کھویا محنت والا ہیا ہیا
ختم ہوئی بیکا ر غلامی آئی ہے سرکار عوامی
مرتی ہے خرکار کی میا محنت والا ہیا ہیا
جاگے ہیں ہاری بیگاری مزدوروں کی آئی باری
بدلے گا اب سیٹھ رویہ محنت والا ہیا ہیا
ہم بھی ان کا ہاتھ بٹائیں ہم بھی ان کے آڑے آئیں
انشا جی کی ہاں کرو تہیا محنت والا ہیا
ہیا
ہم بھی انہی کی محنت کھائیں آج سے ان کی مہما
کھائیں
انشا جی کی ہاں کرو تہیا محنت والا ہیا
ہیا
No comments:
Post a Comment