ثاقب لکھنوی مرزا
ذاکر حسین قزلباش
ثاقب لکھنوی کا اصل نام ذاکر حسین تھا،
ثاقب تخلص اور لکھنؤ سے تعلق کی بنا پر لکھنوی کہلاتے تھے۔ ثاقب لکھنوی کی پیدائش
2 جنوری 1869ء کو آگرہ میں ہوئی تھی۔ تاہم بعد کے دور میں وہ لکھنؤ چلے گئے تھے۔ ثاقب
کی شہرت کا اصل سبب ان کا مجموعہ کلام دیوان ثاقب ہے۔
ثاقب نے تجارت سے آغاز کیا مگر اس میں
گھر کی ساری جمع پونجی ضائع ہوئی۔
1906ء میں وہ ایران کے سفارت
خانہ میں ملازم ہوگئے۔
1908ء میں مہاراجہ
محمود آباد سے تعلق ہوگیا اور میر منشی کا عہدہ ملا۔ مگر تقسیم ہند کے بعد جب یہ
ختم ہوا تو ثاقب بھی گمنام ہوگئے اور یاد الٰہی میں دن گزارے۔ اور دو سال بعد 80
سال کی عمر میں 24 نومبر 1949ء کو وہ گزر گئے۔

No comments:
Post a Comment