تلوک چند
(1885–1966)
تلوک چند محروم اردو کے عظیم شاعر تھے ۔
محروم ان کا تخلص تھا۔ وہ 1885ء میں تحصیل عیسیٰ خیل، ضلع میانوالی کے ایک گاؤں میں
پیدا ہوئے تھے۔
محروم نے بعد بی اے تک روایتی تعلیم
حاصل کی اور ایس اے وی فاصلاتی طور پر کامیاب کیا تھا۔ 1908ء میں مشن ہائی اسکول،
ڈیرہ اسماعیل خان میں وہ انگلش ٹیچر کے طور پر تقرر ہوئے تھے۔ 1933ء میں کنٹونمنٹ
بورڈ مڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے تھے۔
زمانہ طالب علمی میں محروم کی نظمیں
پنجاب کے اخبارات اور رسائل میں شائع ہونی شروع ہوگئیں۔ 1929ء میں ان کا مجموعہ
کلام’گنج معانی‘ کے نام سے میسرزعطر چند کپور نے لاہور سے شائع کیا۔ ان کے دوسرے
شعری مجموعے کا نام "شعلہ نوا" ہے ۔
تقسیم ہند کے بعد دہلی چلے گئے اور یہیں 6 فروری
1966ء کو ان کا انتقال ہوا تھا۔


No comments:
Post a Comment