سمے گھور بٹ مار بٹو ہی،
پہلے جیون منزل کا تارا، یہ بھی کرے
اشارا
وقت پڑے کب آنکھ ملائے
آپ ہی کاج سنوار، یہ کہہ دے سوہی
سمے گھور بٹ مار بٹو ہی
کہے دور سے جیت تمہاری، قسمت میت
تمہاری
پاس گئے جب ایسے جیسے
ہر جائی کا پیار، بنے نرموہی
سمے گھور بٹ مار بٹو ہی
اس کو جان کے جانا جگ کو، بیری مانا جگ
کو
اس کی چال میں آئے جو مورکھ
سُوجھے آر نہ پار، ہیں رستے دو ہی
سمے گھور بٹ مار بٹو ہی
٭٭٭
No comments:
Post a Comment