ع۔ کی
کہاوتیں
( ۸) عقل گھاس چرنے گئی ہے :
اس کا بھی وہی مطلب ہے
جو’’ عقل ماری گئی ہے‘‘ کا ہے۔ یہاں طنز و تحقیر کا عنصر غالب ہے۔
( ۹)
عمر نوح چاہئے :
حضرت نوح ؑ کی عمر بہت لمبی مشہور ہے۔ عمر نوح چاہئے یعنی کسی کام کو
کرنے کے لئے بڑی مدت چاہئے۔
(۱۰ ) عید کا چاند ہو گئے :
عید کا چاند سال میں
ایک بار نظر آتا ہے۔ کوئی شخص کبھی کبھار نظر آ جائے تو یہ کہاوت کہی جاتی
ہے اور اس میں خوشی اور شکایت دونوں عناصر موجود ہیں۔
(۱۱ ) عید کا چاند کدھر سے نکل آیا :
جب کسی عزیز سے ایک مدت کے
بعد اچانک ملاقات ہو جائے تو خوشی اور حیرت کے اظہار کے طور پر یہ کہاوت بولی جاتی
ہے۔
( ۱۲
) عید کا چاند ہو گئے :
یعنی عید کے چاند کی طرح
عرصہ بعد ہی نظر آتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment