ترانہ
میرا
بدن لہو لہو
مرا وطن
لہو لہو
مگر
عظیم تر
یہ میری
ارض پاک ہو گئی
اسی لہو
سے
سرخرو
وطن کی
خاک ہو گئی
مرا بدن
لہو لہو
بجھا جو
اک دیا یہاں
تو
روشنی کے کارواں
رواں
دواں رواں دواں
یہاں
تلک کے ظلم کی
فصیل
چاک ہو گئی
عظیم تر
یہ ارض پاک ہو گئی
مرا بدن
لہو لہو
غنیم کس
گماں میں تھا
کہ اس
نے وار کر دیا
اسے خبر
نہ تھی ذرا
کہ جب
بھی ہم بڑھے
تو پھر
رکے نہیں
یہ سر
اٹھے تو کٹ مرے
مگر
جھکے نہیں
اسی ادا
سے رزمگاہ تابناک ہو گئی
عظیم
تر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ ارض پاک ہو گئی
مرا بدن
لہو لہو
مرا وطن
لہو لہو
ہر ایک
زخم فتح کا نشان ہے
وہی تو
میری آبرو ہے آن ہے
جو
زندگی وطن کی راہ میں ہلاک ہو گئی
عظیم
تر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ ارض پاک ہو گئی
No comments:
Post a Comment