حضرت
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مختصر تعارف
نام
:عبد اللہ
کنیت :ابو بکر
لقب: عتیق
تاریخ ولادت :5733 عیسوی
والد
:عثمان بن عامر
والد کی کنیت :ابو قحافہ
والدہ
کا نام :سلمی بنت صخر
والدہ کی کنیت :ام الخیر
حالات
زندگی :
آپ اعلان نبوت سے پھلے بھی نبی کریم علیہ السلام
کے دوست تھے ،آپ رضی اللہ عنہ نبی کریم علیہ السلام سے تین سال چھوٹے تھے ۔
دعوت
دین :
آپ کی دعوت سے بھت سے لوگوں نے اسلام قبول کیا ،ان
میں سے پانچ صحابہ وہ ہیں ،جنھیں نبی کریم علیہ السلام نے دنیا میں جنت کی بشارت
دی ۔
ان کے نام یہ ہیں
حضرت عثمان بن عفان
حضرت زبیر بن عوام
حضرت عبد الرحمن بن عوف
حضرت سعد بن ابی وقاص
حضرت طلحہ بن عبید اللہ
رضی اللہ عنھم
وفات:
۲۲ جمادی الآخر ۱۳ ھجری
6344عیسوی
یہ تمام باتیں علامہ محمد رضا صاحب کی عربی کتاب
"ابو بکر الصدیق اول الخلفاء الراشدین "سے اخذ کی گی ہیں ۔
مناقب:
نبی کریم علیہ السلام نے فرمایا :
"ابوبکر عتیق اللہ من النار "
ابوبکر جھنم سے اللہ تعالی کے آزاد کردہ بندہ ہیں ۔
(مستدرک )
نبی
کریم علیہ السلام نے فرمایا :
وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا لَا تَّخَذْتُ أَبَا
بَكْرٍ خَلِيلًا وَلَكِنَّهُ أَخِي وَصَاحِبِي
اگر میں کسی کو دنیا میں خلیل بناتا ،تو ابوبکر کو بناتا
۔لیکن وہ میرے صحابی اور میرے دینی بھائی ہیں ۔
(صحیح مسلم )
قال
شارح المشکوۃ :زاد احمد :اخی فی الدین
نبی کریم علیہ السلام سے پوچھا گیا :
أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ قَالَ: «عَائِشَةُ»
.
آپ کو لوگوں میں سے کون سب سے زیادہ پسند ہے ۔آپ علیہ
السلام نے فرمایا :حضرت عائشہ
پوچھا گیا :اور مردوں میں سے کون سب سے زیادہ پسند ہے ۔
آپ نے فرمایا :
ان کے باپ یعنی حضرت ابو بکر صدیق
(بخاری ،مسلم )
No comments:
Post a Comment