" مرد کا پردہ "عورت کا پردہ"
بھائی!! وہ لڑکی تو دیکھ.. کیا لگ رہی ہے..
کیوں بھائی میں کیوں دیکھوں؟ کیا وہ دیکھنے کی چیز ہے جسے دیکھا جائے؟؟
یار دیکھ تو سہی بڑی بن ٹھن کے تیاری کے ساتھ نکلی ہے نمائش کرنے کا ہی انداز ہے، دیکھ تو سہی یار..
یار دیکھ تو سہی بڑی بن ٹھن کے تیاری کے ساتھ نکلی ہے نمائش کرنے کا ہی انداز ہے، دیکھ تو سہی یار..
سوری بھائی میں پردہ کرتا ہوں..
میرے بھائی مجھے پتا ہے کہ لڑکیوں کے لیے پردے کا
حکم ہے پر بھائی لڑکوں کے لیے بھی پردے کا حکم ہے.. جہاں عورت کے لیے پردے کا حکم
ہے وہاں مرد کے لیے بھی نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم ہے اور یہ پردے کا حکم لڑکوں کو
پہلے اور لڑکیوں کو بعد میں دیا گیا ہے۔ مگر افسوس کا مقام ہے کہ ہمیں لڑکیوں کے
پردے کا پتا ہے پر اپنے پردے کا پتا ہی نہیں..
مرد کا پردہ کیا ہوتا ہے؟؟
بھائی اللہ تعالیٰ نے سورۃ النور آیت 30 میں کہا ہے :
مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں..
پھر آیت 31 میں عورت کو پردہ کا حکم ہے..
میرے بھائی ہمیں 31 نمبر آیت کا تو پتا ہوتا ہے لیکن ہمیں 300 آیت کا سرے سے پتا
ہی نہیں ہوتا..
عورت اگر پردہ نہیں کر رہی تو وہ اپنے اوپر سراسر
ظلم کر رہی ہے، نامہ اعمال تو سیاہ ہو رہا ہے پر کوئی اوباش اس کی عزت پر ہاتھ بھی
اٹھا سکتا ہے.. اس کی بے پردگی آخرت میں رسوائی کا سامان تو ہے پر دنیا میں بھی
رسوا ہو سکتی ہے..
لہذاٰ..!! اس کا عمل اس کے ساتھ ہے تمہارے سے یہ
سوال نہیں ہوگا کہ فلاں پردہ کرتی تھی یا نہیں بلکہ سوال یہ ہو گا کہ تم نے نظر
جھکائی تھی؟؟ کیا اپنا پردہ کیا تھا..؟؟
ہم عورتوں کے بے پردگی پر بڑھ چڑھ کر تنقید کرتے
ہیں مگر یہ نہیں سوچتے کہ حکم تو ہمارے لیے بھی ہے کہ نامحرم عورت کو دیکھ کر
نگاہیں جھکا لیا کرو.. بے پردہ عورت کو دیکھنے کی اجازت آپ کو کس نے دی؟؟ اگر عورت
نے بے پردہ ہوکر اللہ کا حکم توڑا تو آپ نے بھی اس عورت کو دیکھ کر اللہ کا حکم
توڑا..
یاد رکھیں کسی نامحرم عورت کو پردہ کروانا ہم پر
فرض نہیں ہے لیکن اپنی نگاہیں نیچی رکھنا اور نامحرم کو نہ دیکھنا فرض ہے.. مرد
سارا الزام عورت پر لگا کر خود کو بری الزمہ سمجھتا ہے.. افسوس کہ ہماری ساری
نصیحتیں صرف دوسروں کے لیے ہی ہوتی ہیں..
(امید ہے میرے بھائی اسے پردے والی پوسٹ کی طرح نصیحت سمجھ کر قبول کریں گے)
اللہ پاک آپ ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے آمین جزاکم اللہ خیرا.
No comments:
Post a Comment