بہت ہی
مختصر تھا وصل کا دن
خدا
جانے کب آیا کب گیا دن
عیادت
کو مریضِ غم کی اب آئے
اُسے
گزرے ہوئے ہے تیسرا دن
ہمارا
ہی وہ روزِ وصل ہو کاش
نصاریٰ
میں جو ہوتا ہے بڑا دن
یہ کیا
خورشید کو ضد ہے شبِ وصل
نکل کر
دوپہر پہلے چڑھا دن
کرے کس
وقت کوئی عرضِ مطلب
وہاں ہے
رات دن کی رات کا دن
قیامت
اُس نے کی غصہ سے برپا
الٰہی
آج کا تھا کیا بُرا دن
نہ ہو
گا کیا مرا افسانہ پورا
یہ ہو
گا کیا قیامت کا بڑا دن
نہیں
کٹتی شبِ غم تو کہاں ہے
ارے او
بے مروت بے وفا دن
وہی دن
ہے مبارک جب ملیں وہ
نہیں ہم
جانتے اچھا برا دن
نہیں
ٹلتا نہیں آتی شبِ وصل
ہمارے
گھر پہ عاشق ہو گیا دن
مجھے ہے
بیخودی کوئی سُنادے
وہ آئی
وصل کی شب وہ گیا دن
ترے گھر
داغ ہو ہر روز نو روز
دکھائے
تجھ کو بھی ایسے خدا دن
No comments:
Post a Comment