موجود
ہر جگہ ہے نہیں بے نشاں کہیں
وہ ہر
کہیں ہے ڈھونڈئیے اس کو جہاں کہیں
زاہد
خدا ملے گا نہ تجھ کو یہاں کہیں
کون و
مکاں کہیں ہے تو ہے لامکاں کہیں
بیداد
کر رہا ہے وہ عہد شباب میں
اے
آسمانِ پیر ہو تو بھی جواں کہیں
ایجاد
اب ستم نہیں ہوتے یہ کیا ہوا
یا رب
بدل گیا تو نہ ہو آسماں کہیں
وہ تند
خو ہے اور ہے کم سن پیامبر
ڈرتا
ہوں لڑکھڑائے نہ اُس کی زبان کہیں
کیا
جھوٹ بولتے ہو کہ ہے غیر با وفا
اِس
جھوٹ سے گرے نہ یہ سقفِ مکاں کہیں
میں غیر
کی نگاہ میں تم میرے دل میں ہو
میرا
مکاں کہیں ہے تمھارا مکاں کہیں
سامانِ
عیش سب ہیں مہیا وصال کے
ایسے
میں آنہ جائے اجل ناگہاں کہیں
جتنے
تھے راہِ شوق میں ارماں مٹ گئے
منزل
کہیں ہے دل ہے کہیں کارواں کہیں
دل گھر
ہے داغِ عشق کا اُس پر ہے آبلہ
ایسا
نہیں مکان کے اُوپر مکاں کہیں
بخشش نہ
ہو رقیب کا منحوس ہے قدم
جنت میں
آ نہ جائے الٰہی خزاں کہیں
ٹھکرا
کے اُس نے قبر کو ہشیار کر دیا
مجھ کو
خبر نہ تھی کہ مرا ہے نشاں کہیں
تم نام
پر رقیب کے بگڑے ہو داغ سے
باتیں
جو بھید کی تھیں وہ اس نے کہاں کہیں
No comments:
Post a Comment