پروین شاکر کو اردو کی منفرد لہجہ کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے انتہائی کم
عرصے میں ایسی زبردست شہرت حاصل ہوئی جو کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ۔
24
نومبر 1952 کو کراچی میں آنکھ کھولنے والی
پروین شاکر دوران تعلیم ہی اردو مباحثوں
میں حصہ لیا کرتی تھیں ۔سرکاری ملازمت شروع کرنے سے پہلے 9 سال شعبہ تدریس سے منسلک رہیں اور پھر 1986 کسٹم
ڈیپارٹمنٹ ،اسلام آباد میں سیکرٹری دوم کے طور پر خدمات انجام دینے لگیں ۔
پروین
کی شادی ڈاکٹر نصیر علی سے ہوئی لیکن
بندھن زیادہ عرصہ قاءم نہ رہا ۔شاعری میں
انہیں احمد ندیم قاسمی صاحب کی سرپرستی حاصل
رہی ۔ ان کے پہلے مجموعہ " خوشبو " میں ایک نوجوان دوشیزہ کے شوخ
و شنگ جذبات کا اظہار ملتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment