آتی ہے صدائے جرسِ ناقۂ
لیلیٰ
٭ صد حیف کہ مجنوں کا قدم اُٹھ
نہیں سکتا
اے ذوقؔ تکلف میں ہے تکلیف سراسر ٭
آرام سے وہ ہیں جو تکلف نہیں کرتے
(شیخ ابراہیم ذوقؔ)
طے کر چکا ہوں راہِ محبت کے
مرحلے ٭
اس سے زیادہ حاجت شرح و بیاں نہیں
(رازؔ چاندپوری)
شاعری کیا ہے دلی جذبات کا اظہار ہے ٭
دل اگر بیکار ہے تو شاعری بیکار ہے
زندگی کیاہے؟ عناصر میں ظہور
ترتیب ٭ موت کیا ہے؟ انھیں
اجزا کا پریشاں ہونا
(منشی برج نارائن چکبست ؔلکھنوی)
صد سالہ دَورِ چرخ تھا ساغر کا ایک
دَور ٭ نکلے جو میکدے سے تو
دُنیا بدل گئی
(گستاخؔ رامپوری)
بڑے پاک طینت، بڑے پاک باطن ٭
ریاضؔ آپ کو کچھ ہمیں جانتے ہیں
(ریاضؔ خیر آبادی)
بیٹھتا ہے ہمیشہ رندوں میں
٭ کہیں
واعظ ولی نہ ہو جائے
(بیخودؔ بدایونی)
No comments:
Post a Comment