ک ۔ کی
کہاوتیں
( ۸۷ ) کھائیں تو جی سے، نہیں جائیں جی سے :
ہ کہاوت ایسے شخص کی بابت کہی جاتی ہے جو یہ ضد کرے کہ اگر کوئی کام کرنا
ہے تو اچھا کرے گا ورنہ بھوکا ہی رہنا منظور ہے۔
( ۸۸ ) کیا پدّی اور کیا پدّی کا شوربہ :
پدّی ایک آؤنس بھرکا نہایت چھوٹا سا پرندہ ہوتا ہے۔ ظاہر ہے
کہ اس میں گوشت ہی کتنا ہو گا اور اس کا شوربہ کتنا بنے گا۔لہٰذا اگر کوئی
بہت کمزور آدمی اپنا زور دکھانا چاہے تو یہ کہاوت بولتے ہیں۔ اس میں تحقیرو
تضحیک کا پہلو ہے۔
( ۸۹) کے آمدی وَ کے پیر شُدی :
یعنی ابھی تمھیں آئے
ہوئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں کہ پیر و مرشد بن بیٹھے ؟ یہ کہاوت ایسے شخص
کے لئے کہی جاتی ہے جو آتے ہی خود کو مالک و مختار سمجھنے لگے۔ اسی مطلب کے
لئے ’’جمعہ جمعہ آٹھ دن کی پیدائش ہے‘‘ بھی کہتے ہیں۔
( ۹۰) کیل کانٹے سے درست :
یعنی ہر طرح سے آمادہ اور تیار۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment