میرا بائی (راجستھانی زبان: میراں بائی) ہندو
دھرم کے بھگوان کرشن کی بھکتی والے فرقے کی مقبول شاعرہ تھیں۔ ان کا جنم 1504ء میں
جودھ پور کے کڑکی گاؤں میں ہوا تھا۔
ان کے والد کا نام رتن سنگھ تھا۔ ان کے شوہر ادے
پور کے رانہ کُمار بھوجراج تھے۔ ان کی شادی کے کچھ وقت بعد ہی ان کے شوہر کا
انتقال ہو گیا۔ میرا کو اپنے خاوند کے مرنے پر ان کی چتا پر ستی کرنے کی کوشش کی
گئی لیکن میرا اس کے لیے تیار نہیں تھی۔
وہ دنیا
سے اداس ہو گئی اور سادھو سنتوں کی سنگت میں ہری کیرتن (ہندو مقدس مناجات جو گیت کی
شکل میں ادا ہوتے ہیں) کرتے ہوئے وقت گزارنے لگی۔اس کے بعد اس نے گھر چھوڑ دیا اور
تیرتھ یاترا پر نکل گئی۔ وہ بہت دنوں تک ورنداون میں رہی اور پھر دوارکا چلی گئی۔
جہاں 1560ء میں ان کی موت ہوئی۔
No comments:
Post a Comment