کرو غم
سے آزاد یا مصطفیٰ
تمھیں
سے ہے فریاد یا مصطفیٰ
نہ
پامال مجھ کو زمانہ کرے
نہ مٹی
ہو برباد یا مصطفیٰ
زباں پر
تیرا نام جاری رہے
کرے دل
تری یاد یا مصطفیٰ
نہ
چھوٹے کبھی مجھ سے راہ صواب
نہ ہو
ظلم و بیداد یا مصطفیٰ
عطا مجھ
کو اللہ ہمت کرے
بجا
لاؤں ارشاد یا مصطفیٰ
مجھے گھیر
رکھا ہے امراض نے
مٹے
انکی بنیاد یا مصطفیٰ
مجھے
رات دن فکر ہے قرض کی
اِسی سے
ہوں نا شاد یا مصطفیٰ
رہوں
حشر میں آپ کی ذات سے
طلب گار
امداد یا مصطفیٰ
عنایت
کی ہو جائے اِس پر نظر
رہے داغ
دل شاد یا مصطفیٰ
No comments:
Post a Comment