فتنہ گر آنکھ تھی وہ زلفِ دوتا اور
ہوئی
یہ وبالِ دل و جان ایک بلا اور
ہوئی
چارہ گر سے مجھے تکلیف سوا اور ہوئی
دل کو تھا اور مرض اُس کی دوا اور ہوئی
راہ پر آئے تو ہیں گھر میں بھی آ جائیں
گے
ایک مقبول اگر میری دعا اور ہوئی
خواہشِ وصل میں بر آئی تمنائے وصال
وہ تو پوری نہ ہوئی اُس کے سوا اور
ہوئی
آدمی کے لئے جنت بھی نہ دوزخ ہو جائے
راس کب آئی اگر آب و ہوا اور ہوئی
جرم پر جرم کروں دیں گے سزا کس کس کی
تھک نہ جائیں گے خطا پر جو خطا اور
ہوئی
وہ یہ کہتے ہیں نئی بات نہیں رسمِ جفا
ہوتی آتی ہے ہمیشہ سے یہ کیا اور ہوئی
اب جو ہے مجھ پہ جفا اُس کی شکایت کر
لوں
یا تو بالکل نہ ہوئی جبر سے یا اور
ہوئی
ظہر کا وقت تو یا داورِ
محشر گزرا
کیا کریں گے جو نماز اپنی قضا اور ہوئی
پیشتر ہی ترے لاکھے نے رلا یا تھا لہو
خون کرنے کو مرے دل کے حنا اور ہوئی
عاشقوں کا بھی وہ اندازِ طبیعت نہ رہا
پہلے کچھ اور تھی اب رسمِ وفا اور ہوئی
دل میں کچھ خارِ محبت کی ابھی سے ہے
خلش
ہم کہاں اس کی اگر نشوونما اور ہوئی
داغ مئے خانے سے بت خانے کو تو
جا پہنچا
تیری تعریف یہ اے مردِ خدا اور ہوئیA
No comments:
Post a Comment