آپ کی
شان ہے کیا شانَ رسولِﷺ عربی
آپ پر
جان ہے قربان رسولِﷺ عربی
کس نے
یہ مرتبہ پایا ہے ہوا کس کو عروج
ہوئے
اللہ کے مہمان رسولِﷺ عربی
ہے
قیامت میں اسے کون بچانے والا
تم ہو
امت کے نگہبانِ رسولِﷺ عربی
ہے وہی
حکمِ خداوند تعالیٰ بیشک
جو ہوا
آپ کا فرمان رسولِ ﷺ عربی
آپ کا
مرتبہ ہے حضرتِ آدم سے بلند
کوئی
ایسا نہیں انسان رسولِ ﷺ عربی
آپ کے
نام کا کلمہ ہے مسلمان کی جان
ہے یہ
دیندار کا ایمان رسولِﷺ عربی
خانہ
ویران بھی ہوں بے سر و سامان بھی ہوں
کوئی
بنتا نہیں سامان رسولِﷺ عربی
میں
گنہگار ہوں ایسا کہ دعا کرتے بھی
دل میں
ہوتا ہوں پشیمان رسولِﷺ عربی
اپنی
اُمت کے نگہبان ہیں کونین میں آپ
آپ کا
حق ہے نگہبان رسولِﷺ عربی
مجھ کو
انجام کی ہے فکر کہ کیا ہونا ہے
گُم ہیں
اِس خوف سے اوسان رسولِﷺ عربی
آئینہ
خانہ کی صورت ہے یہ حیرت خانہ
آدمی
کیوں نہ ہو حیران رسولِﷺ عربی
میں
گرفتارِ غم و رنج رہوں گا کب تک
میری
مشکل کرو آسان رسولِﷺ عربی
نیک
کاموں میں شب و روز بسر ہو میری
رات دن
ہے یہی ارمان رسولِﷺ عربی
آپﷺ کا
رتبہ ہے ایسا کہ جنابِ جبریلؑ
آپ کے
در کے ہیں دربان رسولِﷺ عربی
میر
محبوب علی خان کو ملے عمر دراز
ہے دُعا
داغ کی ہر آن رسولِﷺ عربی
No comments:
Post a Comment